Focal Person - Election Commission of AJK

Focal Person - Election Commission of AJK Usman Munir Sanwala | Media Outreach
Assistant Election Commissioner, Mirpur-AJK

14/09/2026
05/08/2026

مظفرآباد : ترجمان الیکشن کمیشن آزاد جموں و کشمیر کا بیان

پونچھ ڈویژن کے تمام حلقہ جات میں پولنگ 10 اگست کو الیکشن کمیشن کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق ہوگی، ترجمان الیکشن کمیشن

الیکشن ملتوی ہونے سے متعلق گردش کرنے والی خبریں بے بنیاد اور خلافِ حقائق ہیں، ترجمان الیکشن کمیشن

ووٹرز افواہوں پر کان نہ دھریں، 10 اگست کو مقررہ شیڈول کے مطابق اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں، ترجمان الیکشن کمیشن

کسی بھی تبدیلی کی صورت میں الیکشن کمیشن کیجانب سے بروقت آگاہ کیا جائیگا، ترجمان الیکشن کمیشن

30/07/2026

مظفرآباد:
آزاد کشمیر کے عام انتخابات 2026 کا دوسرا مرحلہ

انتخابی مہم 31 جولائی اور یکم اگست کی درمیانی شب 12 بجے ختم ہو جائے گی، الیکشن کمیشن

مظفرآباد ڈویژن کے 9 اور مہاجرین مقیم پاکستان کے 12 حلقوں میں 02 اگست کو پولنگ ہوگی

مقررہ وقت کے بعد ہر قسم کی انتخابی مہم، جلسہ، جلوس، ریلی اور کارنر میٹنگ پر پابندی ہوگی

انتخابی مہم کے اختتام کے بعد کسی بھی انتخابی اجتماع کے انعقاد یا شرکت کی اجازت نہیں ہوگی، الیکشن کمیشن

امیدواران، سیاسی جماعتیں اور کارکنان انتخابی قوانین، ضابطہ اخلاق اور الیکشن کمیشن کی ہدایات پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائیں

پرامن، شفاف، آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد کے لیے تمام فریقین تعاون کریں

انتخابی قوانین یا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر متعلقہ قوانین کے تحت سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی

عوام الناس انتخابی قوانین کی پابندی کریں اور انتخابی عمل کو پُرامن بنانے میں اپنا کردار ادا کریں، الیکشن کمیشن

انتخابی مہم کل رات 12 بجے اختتام پذیر ہوگی

Justice retd. Ghulam Mustafa Mughal (Chief Election Commissioner), Raja Shakeel Ahmed Khan (Secretary Election Commissio...
26/07/2026

Justice retd. Ghulam Mustafa Mughal (Chief Election Commissioner), Raja Shakeel Ahmed Khan (Secretary Election Commission) and Usman Munir Sanwala (Assistant Election Commissioner, Kotli) of Azad Jammu & Kashmir Election Commission

چیف سیکرٹری آزاد جموں و کشمیر خوشحال خان نے کہا ہے کہ 27 جولائی سے آئین کے مطابق انتخابی عمل کا باقاعدہ آغاز ہوگا۔انتخاب...
26/07/2026

چیف سیکرٹری آزاد جموں و کشمیر خوشحال خان نے کہا ہے کہ 27 جولائی سے آئین کے مطابق انتخابی عمل کا باقاعدہ آغاز ہوگا۔انتخابات کے تمام انتظامات مکمل ہو چکے ہیں اور پولنگ مٹیریل ریٹرننگ افسران تک پہنچا دیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ، الیکشن کمیشن اور تمام متعلقہ اداروں نے انتخابی تیاریوں میں بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے سیکرٹری الیکشن کمیشن راجہ محمد شکیل خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔چیف سیکرٹری آزاد کشمیر نے کہا کہ آزادکشمیر میں انتخابی ماحول عروج پر ہے۔ کارنر میٹنگز، بینرز، پوسٹرز اور سیاسی جماعتوں کے پرچم نمایاں ہیں۔وفاقی سیاسی جماعتوں کی قیادت بھی انتخابی مہم کے لیے آزادکشمیر پہنچیں اور اپنا سیاسی مینیفیسٹو پیش کیا۔ انتخابات کے پرامن انعقاد کے لیے 17 ہزار کے قریب سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔انھوں نے کہا کہ چاروں صوبوں کی پولیس آزادکشمیر پولیس کے ہمراہ انتخابی سیکیورٹی کے فرائض انجام دے گی۔ آزادکشمیر میں ہمیشہ پرامن انداز میں حقِ رائے دہی استعمال کیا گیا ہے۔ اس بار بھی روایت برقرار رہے گی۔ آزادکشمیر میں ووٹر ٹرن آؤٹ ہمیشہ بلند رہا ہے، اس مرتبہ بھی بھرپور عوامی شرکت متوقع ہے۔ انھوں نے کہا کہ میرپور ڈویژن سمیت مختلف علاقوں میں انتخابی مہم اپنے عروج پر پہنچ چکی ہے۔ عوام اپنے نمائندوں کے انتخاب کے لیے پُرجوش ہیں اور جمہوری عمل میں بھرپور حصہ لے رہے ہیں۔ چیف سیکرٹری خوشحال خان نے کہا کہ سوشل میڈیا پر انتخابات سے متعلق گمراہ کن پروپیگنڈا پھیلانے والوں پر کڑی نظر ہے۔انتخابی عمل میں رکاوٹ ڈالنے یا امن خراب کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ آزادکشمیر کے عوام نے انتشار اور ٹولوں کی سیاست کو مسترد کرتے ہوئے جمہوری عمل پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ شفاف، آزاد اور پرامن انتخابات کے انعقاد کے لیے تمام ریاستی ادارے مکمل طور پر تیار ہیں۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری الیکشن کمیشن راجہ محمد شکیل خان نے کہا کہ آزاد کشمیر انتخابات کا پہلا مرحلہ کل میرپور میں منعقد ہوگا۔ اس حوالے سے تمام انتظامات مکمل ہیں۔ میرپور میں انتخابی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے اہم اجلاس طلب کیا گیا۔ 22 ہزار انتخابی عملہ تعینات کیا گیا ہے جبکہ پولنگ میٹریل پولنگ اسٹیشنز پر پہنچا دیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ الیکشن کے صاف شفاف انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے چیف الیکشن کمشنر نے بھی میرپور کا دورہ کیا اور انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا۔ انتخابی عملے کی تربیت شفاف اور مؤثر انداز میں مکمل کی گئی ہے۔ الیکشن کے پرامن انعقاد کیلئے سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے، پولیس، رینجرز اور فیڈرل کانسٹیبلری تعینات ہیں۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ عوام کا سب سے بڑا ہتھیار ووٹ کی طاقت ہے۔سوشل میڈیا پر بائیکاٹ کی پرانی ویڈیو چلوا کر بےبنیاد تاثر دیا جا رہا ہے۔تمام اضلاع میں انتخابی عمل اور مہم زوروشور سے جاری رہیں اور انتخابی مہم کے دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔ تمام سیاسی جماعتوں اور امیدواروں نے الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کا خیرمقدم کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ انتخابی عمل میں رکاوٹ ڈالنے والے عناصر کے خلاف عوام خود شکایات درج کرا رہے ہیں۔ عوام کا تعاون اور شکایات کا اندراج انتخابی نظام پر ان کے اعتماد کا واضح ثبوت ہے۔ انھوں نے کہا کہ عوام سے اپیل بے کہ بےیقینی کا جواب ووٹ سے دیں اور اپنے پسندیدہ نمائندے کا انتخاب کریں۔ میرپور ڈویژن سمیت پورے آزاد کشمیر میں پرامن، صاف شفاف اور منصفانہ انتخابات کو یقینی بنایا جائے گا۔
****************

26/07/2026
چیف الیکشن کمشنر آزاد جموں و کشمیر جسٹس (ر) غلام مصطفیٰ مغل کی زیر صدارت عام انتخابات 2026 کے انتظامات کا جائزہ لینے کے ...
25/07/2026

چیف الیکشن کمشنر آزاد جموں و کشمیر جسٹس (ر) غلام مصطفیٰ مغل کی زیر صدارت عام انتخابات 2026 کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری الیکشن کمیشن راجہ محمد شکیل خان، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران میرپور جہانگیر احمد جرال، کوٹلی محمد ادریس بھٹی، بھمبر حافظ سردار محمد اکرم خان، ریٹرننگ افسران، کمشنر میرپور ڈویژن راجہ طاہر ممتاز خان، ڈی آئی جی پولیس کامران علی، ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران نے اپنے اپنے اضلاع میں انتخابی انتظامات سے متعلق بریفنگ دی، جبکہ کمشنر میرپور ڈویژن اور ڈی آئی جی پولیس نے انتظامی اور سکیورٹی انتظامات پر تفصیلی بریفنگ پیش کی۔چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) غلام مصطفیٰ مغل نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انتخابی انتظامات اور سکیورٹی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ تمام اداروں کا بنیادی مقصد صاف، شفاف، غیر جانبدارانہ اور پرامن انتخابات کا انعقاد یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم کا جوڈیشری، انتظامیہ اور سکیورٹی اداروں پر اعتماد ہے، لہٰذا تمام متعلقہ ادارے باہمی رابطے اور مکمل ہم آہنگی کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں ادا کریں۔ پولنگ اسٹیشنز کی سکیورٹی، ووٹرز اور پولنگ عملے کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور انتخابی عمل کے حوالے سے پھیلائی جانے والی افواہوں کا بروقت اور مؤثر جواب دیا جائے۔چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ مرحلہ وار انتخابات کے حوالے سے مختلف تحفظات سامنے آئے، تاہم یہ تاثر درست نہیں کہ ایک ڈویژن کے انتخابی نتائج دوسرے ڈویژن پر اثرانداز ہوں گے۔ آزاد کشمیر کے اپنے مخصوص سیاسی اور سماجی حالات ہیں اور یہاں کے عوام اپنی سیاسی وابستگیوں سے بخوبی آگاہ ہیں۔ سکیورٹی فورسز پولنگ اسٹیشنز پر پہنچنا شروع ہو چکی ہیں اور تمام اداروں کی مشترکہ کاوشوں سے انتخابی عمل کو کامیاب بنایا جائے گا۔ انہوں نے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران، ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو ہدایت کی کہ وہ مکمل کوآرڈینیشن کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیں تاکہ انتخابات کا انعقاد پرامن، شفاف اور غیر جانبدارانہ انداز میں ممکن بنایا جا سکے۔اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے کمشنر میرپور ڈویژن راجہ طاہر ممتاز خان نے بتایا کہ انتخابات 2026 کے لیے میرپور ڈویژن کے تینوں اضلاع میں تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ میرپور ڈویژن میں مجموعی طور پر 14 لاکھ 437 ووٹرز رجسٹرڈ ہیں، جن میں 7 لاکھ 24 ہزار 811 مرد اور 6 لاکھ 75 ہزار 626 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔ ڈویژن میں 2316 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں، جن میں 1241 انتہائی حساس، 724 حساس اور 351 نارمل پولنگ اسٹیشنز شامل ہیں۔اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے کمشنر میرپور ڈویژن نے بتایا کہ میرپور ڈویژن کے 13 انتخابی حلقوں میں مجموعی طور پر 288 امیدوار عام انتخابات 2026 میں حصہ لے رہے ہیں۔ ان میں حلقہ LA-3 میرپور سٹی سے سب سے زیادہ 34 امیدوار مدمقابل ہیں، جبکہ LA-10 کوٹلی سے 29، LA-7 بھمبر سے 28، LA-13 کھوئیرٹہ سے 27، LA-2 چکسواری/اسلام گڑھ اور LA-11 سہنسہ سے 24، 24 امیدوار میدان میں ہیں۔ اسی طرح LA-8 راج محل سے 21، LA-1 ڈڈیال سے 20، LA-4 کھڑی شریف سے 19، LA-5 برنالہ سے 18، LA-6 سماہنی سے 17، LA-12 چڑھوئی سے 15 جبکہ LA-9 فتح پور تھکیالہ سے 12 امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔ مجموعی طور پر میرپور ڈویژن کے 13 حلقوں میں 288 امیدوار انتخابی میدان میں ہیں، کمشنر میرپور نے کہا کہ انتخابی انتظامات اور سکیورٹی کی نگرانی کے لیے پورے ڈویژن میں 13 زونز اور 205 سیکٹرز قائم کیے گئے ہیں، جبکہ حساس اور انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر خصوصی سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ انتخابی عمل کو مؤثر بنانے کے لیے ٹرانسپورٹ سمیت تمام ضروری انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور متعلقہ ادارے مکمل ہم آہنگی کے ساتھ فرائض انجام دیں گے۔ڈی آئی جی پولیس کامران علی نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ انتخابات 2026 کے پرامن انعقاد کے لیے میرپور ڈویژن میں پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مجموعی طور پر 18 ہزار 560 اہلکار تعینات کیے جائیں گے، جن میں ضلع میرپور کے لیے 5536، ضلع بھمبر کے لیے 4504 اور ضلع کوٹلی کے لیے 8520 اہلکار شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ انتخابات کے لیے سکیورٹی کا تین سطحی نظام تشکیل دیا گیا ہے، جس کے تحت پولیس فرسٹ ٹئیر، سول آرمڈ فورسز سیکنڈ ٹئیر جبکہ پاک فوج تھرڈ ٹئیر کے طور پر خدمات انجام دے گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سیکنڈ ٹئیر میں پاکستان رینجرز (پنجاب)، پاکستان رینجرز (سندھ) اور فیڈرل کانسٹیبلری کے اہلکار شامل ہوں گے، جبکہ پاک فوج کے 2100 جوان بھی انتخابی سکیورٹی کے لیے تعینات کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی کے تمام انتظامات مکمل ہیں اور پولنگ اسٹیشنز، حساس مقامات اور عمومی علاقوں میں مربوط سکیورٹی پلان کے تحت فرائض انجام دیے جائیں گے تاکہ انتخابات 2026 کا انعقاد ہر لحاظ سے پرامن، شفاف اور منظم انداز میں یقینی بنایا جا سکے

Azad Jammu & Kashmir Election Commission

Azad Jammu & Kashmir Election Commission
21/07/2026

Azad Jammu & Kashmir Election Commission

Address

Sector A/1, Akbar Road
Mirpur
10250

Opening Hours

Monday 09:00 - 15:00
Tuesday 09:00 - 15:00
Wednesday 09:00 - 15:00
Thursday 09:00 - 15:00
Friday 09:00 - 12:00
Saturday 09:00 - 15:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Focal Person - Election Commission of AJK posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share