JKLF

JKLF Official account of Jammu Kashmir Liberation Front (JKLF)

21/07/2026

تہاڑ جیل میں انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی کے مسائل کی وجہ سے جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیرمین یاسین ملک آج کی عدالت کی کارروائی میں شامل نہ ہو سکے۔ اگلی سماعت اب 14 اکتوبر 2026 کو ہوگی۔

منصفانہ رسائی کی یہ مسلسل انکار انصاف اور انسانی حقوق کے حوالے سے سنگین خدشات پیدا کرتا ہے۔

Due to internet connectivity issues in Tihar Jail, Chairman JKLF Yasin Malik was unable to join today’s court proceedings. The next hearing is now scheduled for 14 October 2026.
This continued denial of fair access raises serious concerns about justice and rights.

OIC Urged to Act on ‘Humanitarian Crisis’ in Azad KashmirJune 24, 2026 — Azmat A Khan, Secretary General of the Jammu Ka...
24/06/2026

OIC Urged to Act on ‘Humanitarian Crisis’ in Azad Kashmir
June 24, 2026 — Azmat A Khan, Secretary General of the Jammu Kashmir Liberation Front (JKLF), has written to the Organisation of Islamic Cooperation (OIC) calling for urgent intervention in Pakistan-administered Azad Jammu and Kashmir (AJK).
In the letter, issued on behalf of the Kashmiri Diaspora in the UK and Europe, Khan warned of a serious crisis triggered by protests led by the Jammu Kashmir Joint Awami Action Committee (JKJAAC). The group has been banned as a “terrorist organisation” by local authorities.
According to the letter:
• At least 24 people have been killed in Rawalkot and Kotli districts since June 5.
• Nearly 500 people arrested, many charged under anti-terrorism laws.
• A communications blackout and curfews have caused shortages of food and medicine.
Khan urged the OIC’s Contact Group on Kashmir to press Pakistan for immediate de-escalation, lifting of the blackout, an independent probe into the deaths, and withdrawal of charges — in line with an October 2025 agreement.
He requested an urgent meeting with OIC officials to prevent further escalation.
The appeal comes amid reports from Amnesty International and Pakistan’s Human Rights Commission condemning the crackdown on peaceful protests.

International humanitarian appeal for immediate action to avert major conflict and save civilian lives in Kashmir (AJK) ...
05/06/2026

International humanitarian appeal for immediate action to avert major conflict and save civilian lives in Kashmir (AJK) protests by Secretary General JKLF Azmat Khan

جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے ۴۹ یوم تاسیس پر جموں کشمیر لبریشن فنٹ کی طرف سے ہونے “انٹرنیشنل آن لائن کانفرنس” کا انعقاد کیا...
26/05/2026

جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے ۴۹ یوم تاسیس پر جموں کشمیر لبریشن فنٹ کی طرف سے ہونے “انٹرنیشنل آن لائن کانفرنس” کا انعقاد کیا گیا ہے۔ ۲۹ مئی ۲۰۲۶، تمام احباب سے شرکت کی اپیل ہے۔
معصوم انصاری بانی ممبر و وائس چیرمین جموں کشمیر لبریشن فرنٹ

11/05/2026

ہشیار باش!

کچھ لوگ اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کے لیے قائدِ انقلاب محمد یاسین ملک صاحب سے منسوب کر کے من گھڑت بیانات کا پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔ یہ عناصر چاہتے ہیں کہ گھر والوں سے کبھی کبھار ہونے والی محدود گفتگو بھی بند کروا دی جائے۔

اس سلسلے میں محمد یاسین ملک صاحب کے وکیل راجہ طفیل مرحوم کی فون کال سنیں جو ۱۸ نومبر ۲۰۲۰ کے غیر آئینی فیصلے کے بعد سامنے آئی تھی جب چند لوگوں نے اپنی ذاتی انا کی خاطر تنظیم کو توڑا تھا، کال سے واضح طور پر پتہ چلتا ہے کہ یاسین ملک سے بات کرتے وقت کس قدر سخت پہرہ اور نگرانی ہوتی ہے۔ وہ کسی بھی قسم کی سیاسی گفتگو نہیں کر سکتے۔

لہٰذا ان کے تمام ہمدردوں اور کارکنان سے گزارش ہے کہ ان شرپسند عناصر کی باتوں پر کان نہ دھریں۔ یہ لوگ درحقیقت ان کے ہمدرد نہیں بلکہ تحریک اور قیادت کو نقصان پہنچانے کے درپے ہیں۔

10/05/2026

Chairman JKLF Yasin Malik

(کراچی (26 اپریل 2026جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے سپریم ہیڈ امان اللہ خان کی دسویں برسی کے موقع پر کراچی کے ایک مقامی ہال م...
26/04/2026

(کراچی (26 اپریل 2026
جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے سپریم ہیڈ امان اللہ خان کی دسویں برسی کے موقع پر کراچی کے ایک مقامی ہال میں ایک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس کا عنوان "فکرِ امان کانفرنس" رکھا گیا۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جبکہ اسٹیج سیکریٹری کے فرائض ایس ایل ایف سندھ ڈویژن کے جنرل سیکرٹری ولید عباسی نے انجام دیے۔

ایس ایل ایف سندھ ڈویژن کے صدر عدیل مغل نے قائد تحریک امان اللہ خان کی سوانح حیات پیش کی۔

مقررین نے اپنے خطابات میں کہا کہ امان اللہ خان مادرِ وطن کے عظیم فرزند تھے، جن کی اعلیٰ سیاسی بصیرت، عملی جدوجہد اور مؤثر سفارتکاری کے نتیجے میں مسئلہ جموں کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں نمایاں مدد ملی۔ انہوں نے دو ملکی تنازعے کے پس منظر میں دبے ہوئے مسئلہ کشمیر کو کشمیری قوم کے آزادی کے تناظر میں دنیا کے سامنے پیش کیا، جو تحریک آزادی کا ایک اہم اور فیصلہ کن مرحلہ کی حثیت رکھتا ہے۔

مقررین کا کہنا تھا کہ امان اللہ خان کو محض ایک سیاسی رہنما کے طور پر دیکھنا ان کی جدوجہد کے ساتھ ناانصافی ہے۔ وہ ایک فکر، ایک نظریہ اور ایک ایسی تحریک کے نمائندہ تھے جس کا مقصد کشمیری عوام کو آزادی دلانا تھا۔ انہوں نے اس بات کا ادراک کر لیا تھا کہ مسئلہ کشمیر کا حل محض جذباتی نعروں سے ممکن نہیں بلکہ اس کے لیے مضبوط فکری بنیاد اور مستقل مزاج جدوجہد ضروری ہے۔

اسی سوچ کے تحت انہوں نے 1962 میں "وائس آف کشمیر" کا اجرا کیا، جو ایک فکری محاذ کی حیثیت رکھتا تھا اور اس بات کی علامت تھا کہ کشمیر کا مقدمہ علمی و نظریاتی بنیادوں پر بھی لڑا جائے گا۔

مقررین نے مزید کہا کہ امان اللہ خان کی جدوجہد کا نمایاں پہلو ان کی ثابت قدمی تھی۔ قید و بند، جلاوطنی اور سیاسی دباؤ کے باوجود انہوں نے اپنے اصولی مؤقف پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا۔ یہی خصوصیت انہیں ایک عام سیاسی رہنما سے ممتاز کرتی ہے۔

انہوں نے اپنی تحریروں اور تقاریر کے ذریعے مسئلہ کشمیر کو مضبوط فکری بنیاد فراہم کی۔ ان کا اندازِ بیان مدلل اور بامقصد تھا، جو آج بھی سنجیدہ حلقوں کے لیے ایک اہم حوالہ ہے۔

امان اللہ خان نے نظریہ خودمختار جموں کشمیر کو نہ صرف فکری و نظریاتی بنیادیں فراہم کیں بلکہ قوم کو متحد کرنے کے لیے بھی عملی اقدامات کیے۔ ان کی کاوشوں میں کشمیر لبریشن الائنس، حریت کانفرنس اور کل جماعتی کمیٹی برائے حق خودارادیت جیسے پلیٹ فارمز شامل ہیں۔
انہوں نے 3 جولائی 1992 کو راولاکوٹ میں انٹرنیشنل کشمیر کانفرنس منعقد کرنے کی کوشش بھی کی، جس میں دونوں اطراف سے 180 سے زائد رہنماؤں کی شرکت متوقع تھی، تاہم پاکستان اور بھارت کی جانب سے ویزہ پابندیوں کے باعث یہ کانفرنس منعقد نہ ہو سکی۔

کانفرنس سے جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے ممبر سپریم کونسل خواجہ عبداللہ ایڈوکیٹ، سردار منصف، چیف آرگنائزر آزاد کشمیر گلگت بلتستان زون وحید حیات، صدر سندھ راشد عظیم، جنرل سیکرٹری سردار عاقب، نائب صدر سردار ظفر اقبال، آرگنائزر راجہ شاہد، لبریشن لیگ سندھ کے چیئرمین راجہ وسیم، عوامی ورکر پارٹی کراچی کے شفیع شیخ، عزیز الرحمن، ممتاز خان، ولی الرحمن ، عمران مغل اور ایس ایل ایف سندھ کے صدر عدیل مغل سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا۔

جاری کردہ : شعبہ نشرواشاعت جموں کشمیر لبریشن فرنٹ سندھ (ڈویژن)

جموں کشمیر لبریشن فرنٹ (گلف زون) کے زیرِ اہتمام قائدِ تحریک امان اللہ خان کی دسویں برسی نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منا...
24/04/2026

جموں کشمیر لبریشن فرنٹ (گلف زون) کے زیرِ اہتمام قائدِ تحریک امان اللہ خان کی دسویں برسی نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔ اس تقریب میں دنیا بھر سے مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں، کارکنوں اور جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے رہنماوں نے بھرپور شرکت کی۔
پروگرام کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک سے ہوا، جس کی سعادت سردار افتخار نے حاصل کی، جبکہ نظامت کے فرائض عمر زمان اور انتظار نقوی نے خوش اسلوبی سے انجام دیے۔
تقریب سے راجہ مظفر، پروفیسر عظمت خان، ڈاکٹر توقیر گیلانی، سردار نسیم ایڈووکیٹ، قاسم کھوکھر، تنویر چوہدری، سعد انصاری اور اسلم مرزا نے خصوصی خطاب کیا۔ مقررین نے اپنے خطابات میں قائدِ تحریک امان اللہ خان کی طویل جدوجہد، تنظیمی خدمات اور تحریکِ آزادی کشمیر کے لیے ان کی لازوال قربانیوں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔
مقررین نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ امان اللہ خان کا نظریہ، جدوجہد اور مشن ہی دراصل ان کا اصل سرمایہ ہے، جسے پوری قوت اور عزم کے ساتھ آگے بڑھایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ آج کی یہ تقریب محض ایک شخصیت کو یاد کرنے کے لیے نہیں بلکہ ایک ایسے عظیم رہنما کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے ہے، جس نے تحریکِ آزادی کشمیر کو عوام کے دلوں میں زندہ رکھا۔
انہوں نے کہا کہ امان اللہ خان ایک درویش صفت، باوقار اور اصول پسند رہنما تھے، جنہوں نے ہمیشہ خود احتسابی، نظریاتی وابستگی اور ثابت قدمی کا درس دیا، اور ان کی یہی خصوصیات آج بھی تحریک کے کارکنوں کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔
تقریب میں شریک دیگر شرکاء میں سعد انصاری ایڈووکیٹ، تنویر چوہدری، محمود بھٹی، قاسم کھوکھر، حلیم خان، راجہ مظفر، معصوم انصاری، سردار نسیم ایڈووکیٹ، تحسین گیلانی، وسیم انصاری، پروفیسر عظمت خان، طاہرہ توقیر، سردار قدیر، ڈاکٹر توقیر گیلانی، شکیل جرال، اسلم مرزا، خواجہ عبداللہ ایڈووکیٹ، سردار ابراہیم، صہیب خان، مسعود میر، اشفاق قمر، شبیر عثمانی، سردار منصف خان، حافظ صدیق، پرویز کشمیری، راجہ حفیظ، ناظم بھٹی، پروفیسر ایس ایل، ندیم صفدر عباسی، سردار افتخار، شہزاد شاہ، نثار شاہ، اکسیر گورسی، بلاول شفیع، اشفاق کشمیری، امتیاز حسین، وحید حیات، عثمان شیخ، عابد حمید، مظہر اللہ، کامران قدیر، جمیل صدیقی، بابر کشمیری، احسان انصاری، تاثیر شاہ، علی اصغر اور دیگر شامل تھے۔
شرکاء نے اپنے خطابات میں قائدِ تحریک امان اللہ خان کے ساتھ گزارے گئے لمحات کو یاد کیا اور ان کی جدوجہد کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ امان اللہ خان کا مشن ان کے لیے مشعلِ راہ ہے اور اسے ہر صورت جاری رکھا جائے گا۔
اس موقع پر چیئرمین یاسین ملک کی رہائی کا مطالبہ بھی کیا گیا، جبکہ مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے مؤثر سفارتکاری کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
تقریب کے اختتام پر قائدِ تحریک امان اللہ خان اور شہداء جموں کشمیر کے درجات کی بلندی کے لیے اجتماعی دعا کی گئی۔
جاری کردہ:
جموں کشمیر لبریشن فرنٹ (گلف زون)

اہم اعلانجموں کشمیر لبریشن فرنٹ آزاد کشمیر گلگت بلتستان زون کے صدر سردار امان کشمیری نے یکم مئی بروز جمعہ پلندری کے مقام...
24/04/2026

اہم اعلان

جموں کشمیر لبریشن فرنٹ آزاد کشمیر گلگت بلتستان زون کے صدر سردار امان کشمیری نے یکم مئی بروز جمعہ پلندری کے مقام پر بعد از نماز جمعہ زونل جنرل ورکرز اجلاس طلب کیا ہے۔ اجلاس میں زون بھر سے پارٹی ایکٹوسٹ کو شرکت کی تاکید کی جاتی ہے ۔ تمام تنظیمی کارکنان اپنی حاضری کو یقینی بنائیں ۔

ایازکریم
جنرل سیکرٹری آزادکشمیر گلگت بلتستان زون

Address

Ansari Palaza Basement Nangi Sector B2 Mirpur Azad Kashmir
Mirpur

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when JKLF posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share