Agahi Muhim - AJK

  • Home
  • Agahi Muhim - AJK

Agahi Muhim - AJK Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Agahi Muhim - AJK, Political organisation, .

جہاں ایمان مقصد سے مل جائے۔
ہمارا مقصد، اسلامی اقدار کی روشنی میں مسلمانوں میں سیاسی شعور پیدا کرنا، بہتر تعلیمی نظام، سماجی تحفظ، اچھی حکمرانی اور عالمی نمائندگی ہے۔
کیونکہ باشعور قومیں ہی تاریخ بدلتی ہیں۔

01/06/2026

Is Division of BISE AJK Mirpur’s Assets the real issue?

28/05/2026

ایم ایل اے گلیاں پکی کرانے نہیں، قانون سازی کرنے آتے ہیں۔ جب تک ہم انہیں ذاتی کاموں کے لیے ووٹ دیتے رہیں گے، نظام نہیں بدلے گا۔ اجتماعی مفاد کی سوچ رکھنا ہی بہتر مستقبل کی ضمانت ہے۔
یہ ذمہ داری کسی اور کی نہیں، آپ کی ہے۔

25/05/2026

دنیا کی قیادت کسی ایک شخص یا ایک ملک نے نہیں کی، بلکہ اس نسل نے کی جو بڑا سوچتی تھی۔ آج ہمارے نوجوانوں کو بھی اسی سوچ کی ضرورت ہے، ایک ایسی سوچ جو اپنی گلی سے شروع ہو لیکن دنیا تک پہنچے۔ آگاہی مہم اسی ذہنیت کو بیدار کرنے کی کوشش ہے۔
یہ سفر آگاہی سے شروع ہوتا ہے۔ سوچنا شروع کریں، آگاہی ہی تبدیلی کی پہلی سیڑھی ہے۔

جب کوئی اپنا وقت، اپنی جگہ، اور اپنی محنت کسی مقصد کے لیے لگائے تو وہ صرف منتظم نہیں، وہ تحریک کا حصہ بن جاتا ہے۔ہم اپنے...
13/05/2026

جب کوئی اپنا وقت، اپنی جگہ، اور اپنی محنت کسی مقصد کے لیے لگائے تو وہ صرف منتظم نہیں، وہ تحریک کا حصہ بن جاتا ہے۔
ہم اپنے میزبان محمد رضا صاحب کے شکرگزار ہیں جنہوں نے اس نشست کو ممکن بنایا۔
نتھیا کی پوری ٹیم کا شکریہ اور ان تمام لوگوں کا جنہوں نے ہمیں سنا، اس بارے میں سوچا، اور اس محفل کو بامقصد بنایا۔
ایک محفل، ایک قدم، ایک ذمہ داری۔
#میرپور

75 سال سے کشمیر کا مقدمہ دنیا کے ہر فورم پر پاکستان نے پیش کیا ہے اور ہم اس کے شکرگزار ہیں۔ لیکن آج اس امر کی ضرورت ہے ک...
10/05/2026

75 سال سے کشمیر کا مقدمہ دنیا کے ہر فورم پر پاکستان نے پیش کیا ہے اور ہم اس کے شکرگزار ہیں۔ لیکن آج اس امر کی ضرورت ہے کہ کشمیری عوام کی اپنی آواز بھی اس مقدمے کا حصہ بنے۔
کشمیری عوام میں وہ فکری صلاحیت موجود ہے جو عالمی سطح پر سوچ سکے اور بڑی تصویر دیکھ سکے۔ لیکن یہ صلاحیت تبھی پروان چڑھے گی جب ہمارے نوجوانوں کو عالمی سطح کا Global Exposure ملے۔ جب وہ دیکھیں گے کہ دنیا کیسے کام کرتی ہے، کیسے سوچتی ہے اور کیسے فیصلے کرتی ہے تو تب ہی ایک ایسی نسل تیار ہوگی جو بڑے وژن کے ساتھ آگے بڑھ سکے اور کشمیر کے مقدمے کو اس وزن کے ساتھ پیش کر سکے جس کا وہ مستحق ہے۔
اس بار اپنے امیدواروں کو ذاتی مفاد کے لیے نہیں بلکہ اپنی آنے والی نسلوں کے لیے چنیں۔
#کشمیر

ہم نے ہمیشہ اپنے MLA سے ذاتی کام کروانے کو ہی سیاست سمجھا ہے۔ نوکری دلوانی ہو، اپنے گھر کے سامنے سڑک بنوانی ہو یا کوئی ذ...
08/05/2026

ہم نے ہمیشہ اپنے MLA سے ذاتی کام کروانے کو ہی سیاست سمجھا ہے۔ نوکری دلوانی ہو، اپنے گھر کے سامنے سڑک بنوانی ہو یا کوئی ذاتی کام نکلوانا ہو، ہم یہی سمجھتے ہیں کہ یہی کام کرنا MLA کی ذمہ داری ہوتی ہے۔ لیکن اصل میں MLA کا کام قانون سازی ہے، پالیسی بنانا ہے اور پورے علاقے کے اجتماعی مفاد کے لیے کام کرنا ہے۔ جب ہم ذاتی مفاد کو اجتماعی بھلائی پر ترجیح دیتے ہیں تو ہم خود اپنے نمائندے کو اس کی اصل ذمہ داری سے آزاد کر دیتے ہیں اور پھر پورا معاشرہ اس کی قیمت چکاتا ہے۔
آزاد کشمیر میں انصاف اور سہولت صرف انہی کو ملتی ہے جن کے پاس یا تو سفارش ہے یا رشوت۔ گیس کا میٹر لگوانا ہو، کاغذات جمع کروانے ہوں یا کوئی سادہ سی درخواست دینی ہو، ہر قدم پر عام آدمی کو اپنا حق لینے کے لیے بھی قیمت چکانی پڑتی ہے۔ یہ نظام اوپر سے نیچے تک اس طرح بنا ہوا ہے کہ جس کے پاس پہنچ ہے اس کا کام ہوتا ہے اور جس کے پاس نہیں اس کی فائل میز پر پڑی رہتی ہے۔
پاکستان Corruption Perceptions Index میں 180 ممالک میں سے 135ویں نمبر پر ہے۔ یہ کسی ایک دور کی ناکامی نہیں بلکہ ایک ایسے نظام کی تصویر ہے جو دہائیوں سے اپنی اصلاح سے انکاری ہے۔
اس بار اپنے امیدواروں کو ذاتی مفاد کے لیے نہیں بلکہ اپنی آنے والی نسلوں کے لیے چنیں۔
#گورننس #بدعنوانی

مڈل کلاس کسی بھی معاشرے کی ریڑھ کی ہڈی ہوتی ہے۔ وہ پڑھتے ہیں، محنت کرتے ہیں، ٹیکس دیتے ہیں اور خاموشی سے اپنی ذمہ داریاں...
07/05/2026

مڈل کلاس کسی بھی معاشرے کی ریڑھ کی ہڈی ہوتی ہے۔ وہ پڑھتے ہیں، محنت کرتے ہیں، ٹیکس دیتے ہیں اور خاموشی سے اپنی ذمہ داریاں نبھاتے ہیں۔ لیکن جب انہیں ضرورت پڑتی ہے تو وہ اکیلے کھڑے ہوتے ہیں۔ نہ گھر خریدنے کی پوزیشن ہوتی ہے، نہ خاندان بسانے کے لیے معاشی اسٹیبلٹی ہوتی ہے اور نہ ریاست کی طرف سے کوئی سہارا۔
مسئلہ صرف بجٹ کا نہیں ہے۔ 18 ارب روپے جو کہ آزاد کشمیر کے کل بجٹ کا 7 فیصد سے بھی کم ہے، کافی ہے۔ اصل مسئلہ یہ ہے کہ ہمیں ایسے لوگ چاہییں جو ہر موقع پر اپنا فائدہ اٹھانے کی بجائے اپنی ذمہ داری نبھائیں۔ ایسے لوگ جو عوام کے پیسے کو امانت سمجھیں نہ کہ غنیمت۔
اس بار جب کوئی امیدوار آپ کے دروازے پر آئے تو ایک سوال پوچھیں۔ Social Security کے لیے آپ کا موقف کیا ہے؟ اور یاد رہے کہ یہ ذمہ داری صرف امیدوار کی نہیں، آپ کی بھی ہے۔ آپ جسے ووٹ دیں گے وہی نظام چلائے گا۔

سب سے زیادہ Literacy Rate ہونے کے باوجود بھی آزاد کشمیر کے لوگ بے سمت کیوں ہیں؟16 سال پڑھنے کے بعد نہ سوچنے کی صلاحیت، ن...
05/05/2026

سب سے زیادہ Literacy Rate ہونے کے باوجود بھی آزاد کشمیر کے لوگ بے سمت کیوں ہیں؟
16 سال پڑھنے کے بعد نہ سوچنے کی صلاحیت، نہ قیادت کی تربیت، نہ کوئی واضح راستہ۔ یہ صرف سکول نہ جانے کا مسئلہ نہیں بلکہ سکول جا کر ہمارے بچے کیا بنتے ہیں اس کا مسئلہ ہے۔
ہمارا نظامِ تعلیم بچوں کو خود سے سوچنے سمجھنے کی جگہ رٹے لگوانا سکھاتا ہے۔ جب نظام خود بے سمت ہو تو وہ بے سمت نسلیں ہی پیدا کرے گا۔ اور بے سمت نسلیں صرف بے روزگار نہیں ہوتیں، وہ اخلاقی طور پر بھی کھوکھلی ہوتی ہیں۔
یہی وجہ ہے کہ ہمارے سب سے زیادہ پڑھے لکھے لوگ اکثر سب سے زیادہ بدعنوان نکلتے ہیں۔ کیونکہ انہوں نے ڈگری تو حاصل کی لیکن ضمیر کی تربیت کبھی نہیں ہوئی۔ یہ نظام معاشرے کو دیمک کی طرح اندر سے چاٹ رہا ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ مسئلہ صرف بے روزگاری کا ہے۔
جو تہذیب صرف رٹنے والے اور ڈگری یافتہ بدعنوان پیدا کرے وہ دنیا کی قیادت نہیں کر سکتی۔
اس بار جب کوئی امیدوار آپ کے دروازے پر آئے تو ایک سوال پوچھیں۔ تعلیمی پالیسی پر آپ کا موقف کیا ہے؟

سبق پھر پڑھ صداقت کا، عدالت کا، شجاعت کالیا جائے گا تجھ سے کام دنیا کی امامت کاعلامہ اقبالاقبال نے یہ صرف حکمرانوں سے نہ...
03/05/2026

سبق پھر پڑھ صداقت کا، عدالت کا، شجاعت کا
لیا جائے گا تجھ سے کام دنیا کی امامت کا
علامہ اقبال
اقبال نے یہ صرف حکمرانوں سے نہیں کہا۔ یہ ہم میں سے ہر ایک سے کہا ہے۔
دنیا کا نظام بدل رہا ہے۔ اور ہمیں وہ قوم بننا ہے جو اس چیز کو سمجھ سکے اور اس کے بارے میں سوچنے کی صلاحیت رکھے تاکہ ہم اس نئے نظام کی قیادت کر سکیں۔
یہ موقع ہمارا ہے۔ لیکن صرف اگر ہم تیار ہوں۔
آگاہی مہم اسی تیاری کا پہلا قدم ہے۔ کوئی پارٹی نہیں، کوئی امیدوار نہیں۔ صرف ایک سوال:
کیا ہم وہ نسل بننے کے لیے تیار ہیں جس کا اقبال نے تصور کیا تھا؟
جواب آپ کے ہاتھ میں ہے۔

24/04/2026

مسئلہ وسائل کا نہیں، ترجیحات اور نیت کا ہے۔
اس بار آپ لوگ اپنی ذمہ داریوں کو پہچانیں اور اِن امیدواروں سے صحیح مطالبات کریں۔

آگاہی مہم | آزاد کشمیر
Read. Understand. Demand.

#کشمیر

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Agahi Muhim - AJK posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

  • Want your organization to be the top-listed Government Service?

Share