04/09/2026
*04-ستمبر-2026*
*ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس، ریجن میرپور کامران علی نے ایس ایس پی میرپور خرم اقبال اور دیگر افیسران کے ہمراہ زیرِ تعمیر "سیف سٹی میرپور" کا دورہ کیا۔*
*ایس ایس پی میرپور کی سربراہی میں ایس پی آفس کے سامنے پولیس خدمت مرکز کے اوپر پولیس سیف سٹی میرپور کے کام کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔*
*یہ منصوبہ تقریباً ڈیڑھ ماہ میں مکمل کر لیا جائے گا۔ منصوبے کی تکمیل کے بعد ضلع بھر میں نصب پولیس کے تمام کیمرہ جات، جن میں چیک پوسٹس، چوکیات اور تھانہ جات کے کیمرے شامل ہیں، اس کے علاوہ شہر کے مختلف مقامات پر نصب کیمرہ جات اور پرائیویٹ کیمرہ جات جو عمارتوں کے بیرونی حصے پر نصب ہیں، ان سب کو اس سسٹم کے ساتھ منسلک کر دیا جائے گا۔ اس سے پورے ضلع میں Monitoring and Surveillance کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔ اس میں سیف سٹی کے علاوہ کمانڈ اینڈ کنٹرول روم بھی قائم کیا جا رہا ہے۔
اس کے علاوہ ڈڈیال میں قائم سیف سٹی کو مکمل طور پر فعال کیا جارہا ہے *