29/10/2025
زندگی عجب تماشہ ہے، جب تک انسان زندہ ہوتا ہے، اس کے حصے میں درد، محرومیاں اور زخم ہی آتے ہیں۔ کوئی اس کی تڑپ نہیں دیکھتا، کوئی اس کی تنہائی کو نہیں سمجھتا، اور نہ ہی کوئی اس کی قیمت جانتا ہے۔ مگر جیسے ہی وہ اس دنیا سے رخصت ہوتا ہے، لوگ اس کی یاد میں بڑے بڑے الفاظ بولتے ہیں، یادگاریں تعمیر کرتے ہیں اور محبت کا دعویٰ کرتے ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ تاج محل جیتے جی کبھی نہیں بنتے، وہ تو صرف مرنے کے بعد وجود میں آتے ہیں۔ اس تلخی میں سب سے بڑا دکھ یہی ہے کہ انسان کو اس کی زندگی میں وہ عزت، وہ چاہت اور وہ
پہچان نہیں ملتی جس کا وہ مستحق ہوتا ہے