12/11/2022
پاکستان تحریک انصاف شمالی وزیرستان میں ضلع کی سطح پر چیئرمین عمران خان کے ساتھ اظہار یک جہتی کیلئے سب سے بڑی ریلی کا انعقاد کیا گیا,
ریلی ٹول خیل سے نکلی جو مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی پاکستان مارکیٹ پہنچی جہاں پر جلسہ کی شکل اختیار کی,
ریلی کے شرکاء نے پی ٹی آئی کے حق میں نعرے بازی کرتے ہوئے روایتی اتنٹر بھی کیا ,
ریلی کی قیادت پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی رہنما و سابق امیدوار برائے قومی و صوبائی اسمبلی ملک اورنگزیب خان, رزمک سب ڈویژن کے چیئرمین بلال خان,ملک نور خان ,قدیر داوڑ ,ملک گل زار داوڑ و دیگر نے خطاب کیا,
مقررین نے ریلی کے اختتام پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ امپورٹڈ حکومت نے ہر لحاظ سے ملک کو کمزور کر دیا ہے معاشی و اقتصادی ابتری کی صورتحال یہ ہے کہ ملک ڈیفالٹ کے قریب ہے جبکہ حکمران اقتدار کے مزے لوٹنے اور سازشوں میں مصروف عمل ہیں عوام دن بدن مہنگائی کی چکی میں پستے ہی جا رہے ہیں جبکہ حکومت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آرہی عوام کی امید تحریک انصاف اور عمران خان سے ہے عوام دشمن پالیسیوں کی وجہ سے لوگوں نے امپورٹڈ حکومت کو مسترد کر دیا ہے,
انہوں نے کہا کہ عمران خان کو عوام کی حمایت حاصل ہے مخالفین کے ہر ہتھکنڈے سے ان کی مقبولیت میں اضافہ ہوتا ہے عمران خان آج نوجوان کی ضد ہے نوجوان بہت جلد انہیں وزاررت عظمی کی کرسی پر بٹھائیں گے چور ٹولے نے ملک کی سالمیت کو داؤ پر لگا دیا ہے ہم لوٹ مار میں تجربہ کار گروہ کو کسی صورت حکومت میں قبول نہیں کریں گے.