PDMA District NORTH waziristan

PDMA District  NORTH waziristan Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from PDMA District NORTH waziristan, Government Organization, District north, Miran Shah.

16 اپریل سے 19 اپریل 2026 تک تیز ہوا کے ساتھ گرج چمک اور بارش کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی ۔
13/04/2026

16 اپریل سے 19 اپریل 2026 تک تیز ہوا کے ساتھ گرج چمک اور بارش کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی ۔

6 اپریل  سے 9 اپریل تک دوسرا مرحلہ بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے والا ہیں دریائے ٹوچی اور دوسرے دریاؤں کے ساتھ نزدیک /قریب ع...
05/04/2026

6 اپریل سے 9 اپریل تک دوسرا مرحلہ بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے والا ہیں دریائے ٹوچی اور دوسرے دریاؤں کے ساتھ نزدیک /قریب عوام کو مطلع کیا جاتا ہے کہ مہربانی کرکے وہ مخفوظ مقام پر منتقل ہوجائیں ۔
نوٹ: کسی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں فورا ضلعی انتظامیہ شمالی وزیرستان کے کنٹرول روم سے 0928300798 پر کال کریں۔

پی ڈی ایم اے کی جانب سے یکم اپریل  سے4 اپریل تک صوبے کے کئی علاقوں میں   بارشوں  کا امکان۔Deputy Commissioner North Wazi...
30/03/2026

پی ڈی ایم اے کی جانب سے یکم اپریل سے4 اپریل تک صوبے کے کئی علاقوں میں بارشوں کا امکان۔
Deputy Commissioner North Waziristan
Rescue -1122 North Waziristan
Pakistan Red Crescent Deputy Commissioner Bannu
|

13/03/2026


صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (PDMA) کی جانب سے جاری کردہ باضابطہ مراسلے کے مطابق 17,788 متاثرہ خاندانوں کے لیے 359,317,600 روپے کی رقم جاری کی جا رہی ہے، جو جون2026 کے لیے ماہانہ نقد امداد (Monthly Cash Sustenance) اور ماہانہ فوڈ راشن (Monthly Food Ration) کی مد میں دی جائے گی۔
یہ امداد موبائل لنک سمز کے ذریعے براہِ راست متاثرہ خاندانوں تک پہنچائی جائے گی تاکہ شفاف اور بروقت طریقے سے متاثرین کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔
مزید یہ کہ اس امداد کی ادائیگیاں آج سے شروع ہوں گی اور متاثرہ خاندانوں کو ان کے موبائل نمبرز پر پیغامات بھی موصول ہوں گے۔
.
Nek Amal Khan Wazir veryone

Pakistan red crescent NWTD successfully conduct cleanliness activity at Basic Health Unit saidgee and CH-Dosslali throug...
12/03/2026

Pakistan red crescent NWTD successfully conduct cleanliness activity at Basic Health Unit saidgee and CH-Dosslali through staff and volunteers. The teams actively participated in cleaning the drainage system and surrounding environment to promote hygiene and prevent the spread of diseases.
During the activity, staff members used proper safety measures including gloves and masks while removing waste and debris from the drainage line. The collected garbage was properly placed into disposal bags to ensure safe waste management.
This initiative aimed to raise community awareness about the importance of environmental cleanliness.
The cleanliness drive was successfully completed through teamwork and dedication of the PRCS staff and volunteers,contributing to a healthier and safer community.

16/02/2026

پی ڈی ایم اے اپڈیٹس:

خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع میں کل رات سے منگل کے روز تک گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی۔ پی ڈی ایم اے

کرم، بنوں، شمالی و جنوبی وزیرستان، لکی مروت، ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان میں 16 اور 17 فروری کو ہلکی سے معتدل بارش متوقع ہے۔ پی ڈی ایم اے

ڈیرہ اسماعیل خان میں موسلادھار بارش کے ساتھ ژالہ باری کا بھی امکان۔ پی ڈی ایم اے

پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے الرٹ رہنے کے لئے ہدایت جاری کردی۔ پی ڈی ایم اے

ضلعی انتظامیہ کو حساس اور کمزور علاقوں میں اضافی عملہ اور مشینری تعینات کرنے کی ہدایت۔ پی ڈی ایم اے

کمزور اور زیر تعمیر عمارتوں، سائن بورڈز، بجلی کے کھمبوں اور سولر پینلز کے قریب جانے سے شہریوں کو گریز کرنے کی ہدایت۔ پی ڈی ایم اے

مین شاہراہوں اور رابطہ سڑکوں کو ہر صورت ٹریفک کیلئے کھلا رکھنے کی ہدایت جاری۔ پی ڈی ایم اے

شہریوں کیلئے پانی اور روزمرہ اشیائے ضروریہ کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت۔ پی ڈی ایم اے

ضلعی انتظامیہ کو دریاؤں، ندی نالوں اور برساتی نالوں میں طغیانی کے خدشے کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کی ہدایت۔
پی ڈی ایم اے

ریسکیو 1122 اور دیگر امدادی اداروں کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مکمل طور پر تیار رہنے کی بھی ہدایت۔ پی ڈی ایم اے

شہریوں کو خراب موسم کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز اور محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایت۔ پی ڈی ایم اے

طوفانی ہواؤں اور گرج چمک کے دوران کھلے مقامات اور کمزور ڈھانچوں کے قریب نہ جانے کی ہدایت جاری۔ پی ڈی ایم اے

لینڈ سلائیڈنگ اور شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ کے خدشے کے پیش نظر میونسپل اداروں کو نکاسی آب کا نظام صاف رکھنے کی ہدایت۔ پی ڈی ایم اے

پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی اپریشن سنٹر مکمل طور پر فعال ہے عوام کسی بھی ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کریں۔ ترجمان پی ڈی ایم اے

Government of Khyber Pakhtunkhwa Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa Relief Rehabilitation & Settlement Department KP
Deputy Commissioner North Waziristan

شمالی وزیرستان میں پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کی رزمک میں برفباری کے دوران امدادی سرگرمیاں۔پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی شم...
24/01/2026

شمالی وزیرستان میں پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کی رزمک میں برفباری کے دوران امدادی سرگرمیاں۔
پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی شمالی وزیرستان نے رزمک میں حالیہ برفباری کے دوران متاثرہ افراد کی مدد کے لیے بروقت اقدامات کیے۔ شدید برفباری سے متاثر علاقوں میں مقامی عوام کی حفاظت اور بہبود کو یقینی بنانے کے لیے ٹیم نے بھرپور محنت کی۔
ریڈ کریسنٹ کی جانب سے برفباری کے دوران محفوظ سفر سے متعلق عوام کو آگاہی فراہم کی گئی، جبکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل وسائل سے آراستہ میڈیکل ٹیم کو بھی تعینات کر دیا گیا۔
پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کی ان بروقت امدادی سرگرمیوں کو مقامی لوگوں نے سراہا۔

31 دسمبر سے یکم جنوری تک بارشوں کا امکان
27/12/2025

31 دسمبر سے یکم جنوری تک بارشوں کا امکان

پی ڈی ایم اے اپڈیٹسموسمی انتباہمورخہ: 17 دسمبر، 2025​خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر...
18/12/2025

پی ڈی ایم اے اپڈیٹس
موسمی انتباہ
مورخہ: 17 دسمبر، 2025

​خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی۔ پی ڈی ایم اے

​موسمی صورتحال کے پیشِ نظر پراونشل ایمرجنسی اپریشن سنٹر کی جانب سے تمام متعلقہ ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات کے لیے الرٹ جاری۔ پی ڈی ایم اے

​چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، کولائی پالس، مالاکنڈ، بونیر، مانسہرہ، بٹگرام، طورغر، ایبٹ آباد، ہری پور، کرم، خیبر، باجوڑ اور مہمند میں *20 سے 22 دسمبر* تک بارش اور گرج چمک کا امکان۔ پی ڈی ایم اے

​اس دوران وابی، مردان، نوشہرہ، پشاور، چارسدہ، کوہاٹ، ہنگو، اورکزئی، کرک، بنوں، لکی مروت، ٹانک، ڈی آئی خان اور شمالی و جنوبی وزیرستان میں بھی بارش کی پیشگوئی۔ پی ڈی ایم اے

​برفباری کے باعث ناران، کاغان، دیر، سوات، مالاکنڈ، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، شانگلہ اور گلیات میں سڑکیں بند یا پھسلن کا شکار ہوسکتی ہیں۔ پی ڈی ایم اے

​پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور برفانی تودے گرنے کا خطرہ۔ پی ڈی ایم اے

​متعلقہ اداروں کو نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے اور بل بورڈز کو محفوظ بنانے کی ہدایات جاری۔ پی ڈی ایم اے

​دریاؤں، ندی نالوں اور برساتی نالوں کی مسلسل مانیٹرنگ کی ہدایت۔ پی ڈی ایم اے

​سیاحوں اور مسافروں کو دورانِ برفباری کافی مقدار میں پانی، خوراک، ادویات اور گرم کپڑے ساتھ رکھنے کی اپیل۔ پی ڈی ایم اے

​عوام تیز ہوا یا گرج چمک کے دوران بجلی کے کھمبوں، اشتہاری بورڈز اور کمزور ڈھانچوں سے دور رہیں۔ پی ڈی ایم اے

​پی ڈی ایم اے کا پراونشل ایمرجنسی آپریشن سنٹر 24 گھنٹے فعال ہے، عوام کسی بھی اطلاع کے لیے ٹول فری ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کریں۔ ترجمان پی ڈی ایم اے


Deputy Commissioner North Waziristan

*ضلعی انتظامیہ شمالی وزیرستان* *مورخہ: 08 اکتوبر 2025ء*  *ڈی سی نارتھ وزیرستان  محمد یوسف کریم صاحب کی خصوصی ہدایات پر U...
08/10/2025

*ضلعی انتظامیہ شمالی وزیرستان*
*مورخہ: 08 اکتوبر 2025ء*

*ڈی سی نارتھ وزیرستان محمد یوسف کریم صاحب کی خصوصی ہدایات پر UXO (Unexploded Ordnance) اور دھماکہ خیز مواد سے متعلق عوامی آگاہی مہم کا آغاز۔*
تفصیلات کے مطابق اے - ڈی -سی سمیع اللہ صاحب نے سکول کے بچوں / علماء کرام صاحباں/لوکل گورنمنٹ کے ویلج کونسلر سیکریٹری وغیرہ ضلع بھر میں UXO (Unexploded Ordnance) اور دیگر دھماکہ خیز مواد (Explosive Devices) کے حوالے سے عوامی آگاہی مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس مہم کا مقصد عوام کو اس امر سے آگاہ کرنا ہے کہ اگر کسی مقام پر مارٹر شیل، دستی بم، راکٹ، بارودی سرنگ یا کوئی مشکوک دھاتی چیز نظر آئے تو اسے ہرگز ہاتھ نہ لگایا جائے بلکہ فوراً قریبی پولیس اسٹیشن، سیکیورٹی فورس یا ضلعی کنٹرول روم کو اطلاع دی جائے۔ شمالی وزیرستان کے اے ڈی سی صاحب نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ ایسی کسی بھی چیز کے قریب نہ جائیں اور بچوں کو بھی ان سے دور رکھیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بروقت بچاؤ ممکن ہو۔

اے ڈی سی صاحب نے کہا کہ عوامی تحفظ اور آگاہی ہماری اولین ترجیح ہے۔ ضلع میں امن و امان کے قیام کے ساتھ ساتھ عوام کو UXO اور دھماکہ خیز مواد کی شناخت، احتیاطی تدابیر اور رپورٹنگ کے طریقہ کار سے آگاہ کرنا ضلعی انتظامیہ کے پلان کا ایک اہم جزو ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آئندہ دنوں میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اسکولوں، کالجوں، مساجد، جرگہ ہالز اور مقامی کمیونٹی میں آگاہی سیشنز، لیکچرز اور معلوماتی مہمات کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ شہری خصوصاً نوجوان طبقہ ایسے خطرناک مواد سے متعلق شعور حاصل کرے اور بروقت اطلاع دے کر جانی و مالی نقصان سے بچاؤ ممکن بنائے۔

اے ڈی سی صاحب نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ڈسٹرکٹ انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک چیز کو خود ہاتھ نہ لگائیں بلکہ اطلاع دیں تاکہ بم ڈسپوزل یونٹس (BDU) اور متعلقہ ماہرین اسے محفوظ طریقے سے ناکارہ بنا سکیں۔
آخر میں انہوں نے کہا کہ ضلعی ا نے انتظامیہ عوام کی جان و مال کے تحفظ اور پائیدار امن کے قیام کے لیے ہمہ وقت سرگرمِ عمل ہے، اور عوام کے تعاون سے امن و استحکام کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔

📞 رابطہ برائے اطلاع و ہنگامی صورتحال:
ضلعی کنٹرول روم شمالی وزیرستان
📱 0928-300798
Deputy Commissioner North Waziristan
Deputy Commissioner Bannu
Rescue -1122 North Waziristan
Pakistan Red Crescent
Complex Emergencies Wing PDMA Ex FDMA

Address

District North
Miran Shah

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PDMA District NORTH waziristan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share