Social Welfare NWTD

Social Welfare NWTD Disability + Society registration

13/12/2025
10/04/2025

*وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور کا صوبے میں بڑھتی ہوئی پیشہ وررانہ گداگری کے مسئلے کا نوٹس۔*

پیشہ ور گداگری کی موثر روک تھام اور شہریوں کو محفوظ ماحول کی فراہمی کے لئے باقاعدہ قانون سازی کا فیصلہ۔

اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کی طرف سے چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کو باضابطہ مراسلہ ارسال

مراسلے میں "خیبرپختونخوا ویگرنسی کنٹرول اینڈ ری ہیبیلیٹیشن ایکٹ" کا مسودہ تیار کرنے کی ہدایت

قانون سازی کا مقصد بچوں، معذور افراد سے جبراً بھیک منگوانے اور استحصال پر مبنی مجرمانہ سرگرمیوں کو کنٹرول کرنا ہے۔ مراسلہ

مجوزہ قانون سازی اور متعلقہ امور کے لیے سیکرٹری سوشل ویلفیئر کی سربراہی میں ملٹی ڈیپارٹمنٹل کمیٹی تشکیل دی جائے، مراسلہ

کمیٹی میں قانون، بلدیات، پولیس، چائیلڈ پروٹیکشن کمیشن، ادارہ برائے اعداد و شمار، کمشنر و ڈپٹی کمشنر پشاور، این جی اوز اور سول سوسائٹی کی نمائندگی یقنی بنائی جائے، مراسلہ

کمیٹی تیس دنوں کے اندر قانون کا مسودہ اور آپریشنل اینڈ انفورسمنٹ فریم ورک پیش کرے گی۔مراسلہ

مجوزہ قانون میں چائلڈ اینڈ فورسڈ بیگری، پیشہ گداگری، وگرینسی اور دیگر سرگرمیوں کی واضح درجہ بندی کی جائے، مراسلہ

بچوں، معذور اور نشے کے عادی افراد کو بھیک مانگنے کے لیے استعمال کرنے کے خلاف سزاو¿ں کا تعین کیا جائے، مراسلہ

پیشہ ورانہ گداگری کو فروغ دینے والے گروہوں سے تعاون کرنے یا انہیں پناہ دینے کو جرم قرار دیا جائے، مراسلہ
شہریوں کی نقل وحرکت میں رکاوٹ بننے یا انہیں ہراساں کرنے والے پیشہ ور بھکاریوں کے لیے بھی سزا کا تعین کیا جائے، مراسلہ

قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کی گرفتاری اور کیسز پراسس کرنے کے لیے پولیس، سوشل ویلفیئر اور لوکل گورنمنٹ کے نامزد افسران کو اختیار دیا جائے، مراسلہ

شہریوں کی سہولت اور پیشہ ور گداگری بارے رپورٹنگ کے لیے واٹس ایپ ہاٹ لائن وضع کی جائے، مراسلہ

شہری اگر کسی بچے یا شخص کو بھیک مانگتا دیکھیں تو ان کی تصویر لے کر واٹس اپ ہاٹ لائن پر اپ لوڈ کر سکیں، مراسلہ

نامزد ٹریفک پوانٹس، ٹرمینلز، مارکیٹس یا دیگر پبلک مقامات کو نو بیگنگ زون قرار دیا جائے، مراسلہ

مجرمان کے خلاف موقع پر جرمانے عائد کرنے اور سمری ٹرائلز کے اختیارات شامل کیے جائیں، مراسلہ

ارتکاب جرم کا اعادہ کرنے والوں کی شناخت اور رجسٹریشن کے لیے بائیو میٹرک یا چہرے کی شناخت کا اے آئی بیسڈ ٹول استعمال کیا جائے، مراسلہ

بھیک مانگنے کے عادی بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر کمیشن کے حوالے کیا جائے گا، مراسلہ

متعلقہ قوانین کے تحت بچوں سے بھیک منگوانے والے سرپرستوں، ہینڈلرز اور گروہوں کے خلاف قانونی کاروائی تجویز کی جائے، مراسلہ

پیشہ ور گداگری میں ملوث بے گھر افراد کی بحالی کے لیے اقدامات بھی قانون کا حصہ ہوں، مراسلہ

ان اقدامات میں شیلٹرز کی فراہمی، نشے کے عادی افراد کی بحالی، ووکیشنل ٹریننگ اور فیملی ٹریسنگ شامل ہوں، مراسلہ

پروفیشنل بیگری میں ملوث افراد کی ٹریکنگ اور ویریفکیشن کے سسٹم کو نادرا سے منسلک کیا جائے گا، مراسلہ

مانیٹرنگ کے لیے سیکرٹری سوشل ویلفیئر کے تحت پراونشل ویگرنسی اوور سائٹ کمیٹی قائم کی جائے، مراسلہ

کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کی سربراہی میں پروفیشنل بیگری کے خلاف ٹاسک فورسز تشکیل دی جائیں، مراسلہ

بیگری ہاٹ سپاٹس کی جیوٹیگنگ اور ڈیٹا میپنگ کی جائے، مراسلہ

ہائی ٹریفک زونز میں نگرانی کے لیے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں، مراسلہ

کمشنرز بیگری کنٹرول، انفورسمنٹ اور بحالی کے اقدامات بارے ماہانہ رپورٹس پیش کریں، مراسلہ

یہ اقدامات پروفیشنل بیگری کے کنٹرول،عوامی مقامات کا وقار بحال کرنے اور مجبور افراد کو استحصال سے بچانے کا کل وقتی حل فراہم کریں گے۔مراسلہ









04/08/2024
13/06/2024
10/10/2022

𝗘𝗹𝗲𝗰𝘁𝗿𝗶𝗰 𝗪𝗵𝗲𝗲𝗹𝗰𝗵𝗮𝗶𝗿 𝗦𝗰𝗵𝗲𝗺𝗲 𝗳𝗼𝗿 𝗨𝗻𝗶𝘃𝗲𝗿𝘀𝗶𝘁𝘆 𝗦𝘁𝘂𝗱𝗲𝗻𝘁𝘀

Deadline: 𝗡𝗼𝘃𝗲𝗺𝗯𝗲𝗿 𝟯𝟬, 𝟮𝟬𝟮𝟮

Online application: eportal.hec.gov.pk/wheechair

Youm-e-Istehsaal
31/07/2022

Youm-e-Istehsaal

12/08/2020

ضروری اعلان
شمالی وزیرستان کے معذور افراد جن کو وئل چئر اور عصاء (ٹنڈئ )کی ضرورت ہو وہ اپنی درخواست بمع معذور سرٹیفکیٹ اور شناختی کارڈ کاپی ضلعی ذکوتہ اور سوشل ویلفئر آفس سول کالونی میرا نشاہ میں جلد ازجلد جمع کر یں
0928 312612

Tender for purchasing of wheel chairs, Tricycles, crutches and sewing machines for disables of North Waziristan
22/03/2020

Tender for purchasing of wheel chairs, Tricycles, crutches and sewing machines for disables of North Waziristan

Address

Civil Colony
Miran Shah

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Social Welfare NWTD posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Social Welfare NWTD:

Share