Razmak division social and welfare issues can be discussed here...
09/08/2025
نور محمد وزیرستان کے ایک بااثر اور باعزت سیاستدان کے بھائی ہیں۔
وہ ایک نرم دل اور ہمدرد شخصیت کے مالک ہیں۔
ان کا ہر وقت مقصد لوگوں کے دکھ درد میں شریک ہونا ہوتا ہے۔
وہ غریبوں اور مسکینوں کی مدد کو اپنی زندگی کا اہم فریضہ سمجھتے ہیں۔
کسی بھی ضرورت مند کو خالی ہاتھ نہیں لوٹاتے۔
وہ بیماروں کے علاج اور بچوں کی تعلیم کے لیے بھی مدد فراہم کرتے ہیں۔
نور محمد ہمیشہ انصاف اور ایمانداری کو ترجیح دیتے ہیں۔
لوگ انہیں نہ صرف ایک سیاستدان کے بھائی بلکہ ایک عوامی خادم کے طور پر پہچانتے ہیں۔
وہ اپنے علاقے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے مسلسل کوشش کرتے ہیں۔
مشکل وقت میں بھی وہ عوام کے ساتھ کھڑے رہتے ہیں۔
ان کی محبت اور خدمت نے انہیں عوام کے دلوں میں جگہ دی ہے۔
09/08/2025
ملک شیر والی خان وزیر نے منسٹر ریلیف نیک محمد خان سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔ ملاقات بڑی خوش گوار موڈ میں ہوئی۔ ملک شیر والی خان نے منسٹر صاحب سے رزمک کے مسئلے مسائل شئیر کئے۔ منسٹر صاحب نے رزمک کے تمام تر مسائل کو ایمرجنسی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دھانی کرائی۔ انشاء اللہ رزمک کے مسائل کو منسٹر صاحب ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔۔۔
ملک شیر والی خان وزیر طوری خیل
𝐍ek Muhammad Khan
Sherwali Wazir
25/12/2024
پشاور: صوبائی وزیر برائے ریلیف، بحالی و آباد کاری ملک نیک محمد خان داوڑ نے منگل کے روز بورڈ بازار پشاور میں قطر فلیٹس کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور ممبر قومی اسمبلی شیر افضل مروت بھی ان کے ہمراہ تھے۔
افتتاحی تقریب میں مختلف سیاسی، سماجی اور عوامی شخصیات نے شرکت کی اور اس منصوبے کی تکمیل کو علاقے کی ترقی کے لیے ایک اہم سنگِ میل قرار دیا۔ صوبائی وزیر نے فلیٹس کی تعمیر کے معیار کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ عوام کو معیاری رہائش فراہم کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
ملک نیک محمد خان داوڑ نے مزید کہا کہ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کی حوصلہ افزائی کرنا ضروری ہے کیونکہ اس طرح کے منصوبے صوبے کی ترقی اور عوام کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔
تقریب کے اختتام پر معزز مہمانوں نے فلیٹس کا دورہ کیا اور اس منصوبے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا۔ عوام نے اس منصوبے کی تکمیل پر خوشی کا اظہار اور اس اقدام کو سراہا۔
12/11/2024
میران شاہ ماڈل سکول کا نام تبدیل کرنے کی افتتاحی تقریب
وزیر ریلیف، بحالی و آبادکاری خیبرپختونخوا ملک نیک محمد خان داوڑ نے میران شاہ ماڈل سکول (سابقہ گورنر ماڈل سکول) کا نام تبدیل کرنے کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے عزم کا اظہار کیا کہ مذکورہ سکول کو ایک مثالی تعلیمی ادارہ بنائیں گے اور تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا تاکہ علم کی روشنی شمالی وزیرستان کے ہر کونے تک پہنچ سکے۔
افتتاحی تقریب میں سکول کے تعلیمی کردار کو سراہا گیا اور مقررین نے تعلیم کی اہمیت، سکول کے نئے نام کے پس منظر، اور مقاصد پر روشنی ڈالی۔ مقررین نے طلباء کی بہتر تعلیم و تربیت کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔ وزیر موصوف نے سکول کو جدید سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی اور تعلیم کے فروغ کے لیے حکومتی عزم کو بھی اجاگر کیا۔
تقریب کے دوران، سکول انتظامیہ نے مختلف مطالبات پیش کیے، جن میں اسٹاف کی تنخواہیں بڑھانے، 14 آسامیوں کو مستقل کرنے، 15 نئے کلاس رومز کی تعمیر، جدید لیبارٹری اور لائبریری کا قیام، اساتذہ کے رہائشی کمروں کی تعمیر، طلباء ہاسٹل میں ضروری سامان کی فراہمی وغیرہ شامل تھے۔ وزیر ریلیف ملک نیک محمد خان داوڑ نے ان تمام مطالبات کے حل کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ صوبائی حکومت سکول کی ترقی اور تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔
تقریب میں ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان محمد یوسف کریم، ڈسٹرکٹ پولیس افسر روخانزیب، پرنسپل سکول ہذا عالم زیب داوڑ ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر ڈاکٹر کلیم اللہ خان داوڑ، ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال میران شاہ ڈاکٹر حمید اللہ کے علاوہ علاقے کے مشران، اساتذہ، طلباء اور والدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
یہ تقریب نہ صرف تعلیمی میدان میں ایک سنگ میل ثابت ہوئی بلکہ علاقے میں علم اور شعور کے فروغ کے لیے حکومتی عزم کی واضح مثال بھی پیش کی۔
𝐍ek Muhammad
Ali Amin Khan Gandapur

29/10/2024
پشاور، 28 اکتوبر: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے ہدایات پر وزیر برائے ریلیف، بحالی و آباد کاری ملک نیک محمد خان داوڑ نے آج تیراہ رجگال کے متاثرین کی واپسی کے موقع پر متاثرہ خاندانوں کو امدادی سامان، فوڈ پیکجز، کمبل، خیمے اور زندگی بچانے کے دیگر ضروری اشیاء فراہم کیں۔
اس موقع پر وزیر ریلیف ملک نیک محمد خان داوڑ نے کہا کہ صوبائی حکومت تیراہ کے متاثرین کی محفوظ اور باعزت واپسی اور دوبارہ آبادکاری کے لیے پرعزم ہے اور اس ضمن میں ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت نے ہمیشہ سے متاثرین کی مدد کے لیے اپنا کردار ادا کیا ہے اور اس موقع پر بھی انہیں تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔
ملک نیک محمد خان داوڑ نے مزید کہا کہ آج کا دن بے حد خوشی اور اہمیت کا حامل ہے، کہ دہشت گردی سے پاک ہونے کے بعد تیراہ کے متاثرین اپنے آبائی گھروں کو لوٹ رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) ہر مشکل گھڑی میں متاثرین کے ساتھ کھڑی رہی ہے اور اس موقع پر بھی ادارہ بھرپور تعاون فراہم کر رہا ہے۔
انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ اپنے گھروں کو لوٹنے کے بعد بھی ان متاثرین کو محکمہ ریلیف ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا تاکہ وہ دوبارہ اپنی زندگیاں بہتر طریقے سے شروع کر سکیں۔
𝐍ek Muhammad
Pti North Waziristan
PTI Pti Tigers
Waziristan Today News
Ali Amin Khan Gandapur
Imran Khan Aurang Zaib Khan
27/10/2024
پشاور ؛ وزیر ریلیف، بحالی و آباد کاری، ملک نیک محمد خان داوڑ نے ضلعی انتظامیہ سمیت حیات آباد انڈسٹریل زون میں فیکٹری میں آگ لگنے کی جگہ کا دورہ کیا اور جائے وقوع پر جاری ریسکیو آپریشن کا خود معائنہ کیا۔ ضلعی انتظامیہ اور اور ریسکیو ٹیمیں اور متعلقہ ادارے اس ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے متحرک ہیں ۔ وزیرِ موصوف نے ریسکیو ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور آگ بجھانے والے اہلکاروں کی خود نگرانی کی ۔ انہوں نے ریسکیو 1122 اور دیگر اداروں کی فوری رسپانس کو سراہتے ہوئے کہا کہ تمام متعلقہ ٹیمیں بروقت پہنچ چکی ہیں اور ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ آگ کو مزید پھیلنے سے روکا جائے اور قریبی عمارتوں کو محفوظ بنایا جا سکے۔ملک نیک محمد خان داوڑ نے کہا کہ حکومت خیبر پختونخوا ہر قسم کے ہنگامی حالات سے نمٹنے اور عوام کو بروقت ریلیف فراہم کرنے کے لئے پونے طرح پُرعزم ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ اس حادثے میں متاثر ہونے والے افراد کو ہر ممکن تعاون اور امداد فراہم کی جائے گی تاکہ انہیں جلد از جلد معمول کی زندگی کی طرف لوٹایا جا سکے۔وزیرِ ریلیف نے مزید کہا کہ حکومت کے تمام ادارے باہمی تعاون سے کام کر رہے ہیں اور ہر ممکن وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے تاکہ آئندہ ایسے واقعات سے بچاؤ کو یقینی بنایا جا سکے۔
𝐍ek Muhammad Pti North Waziristan PTI Pti Tigers Waziristan Today News Imran Khan Ali Amin Khan Gandapur
26/10/2024
صوبائی وزیر برائے ریلیف نیک محمد خان نے اج بھی مصروف ترین دن گزاری!!
صوبے کے مختلف اضلاع اور بلخصوص شمالی وزیرستان سے کثیر تعداد میں عوام نے منسٹر صاحب کے پاس تشریف لائے اور اپنے مسائل سے بھی آگاہ کیا
ملک نیک محمد خان نے فوری طور پر عوامی مسائل کے حل کے لیے مختلف ڈیپارٹمنٹ سے بات کرکے متعدد مسائل موقع پر ہی حل کر دئیے
انہوں نے عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے متعلقہ حکام کو سختی سے ہدایات جاری کئے
𝐍ek Muhammad
#ایڈمن
24/10/2024
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے ریلیف، بحالی و آباد کاری نیک محمد خان داوڑ کا ریسکیو ڈائریکٹوریٹ پشاور کا دورہ
ریسکیو کے اقدامات اور خدمات قابل تحسین ہے یہ ادارہ خیبر پختونخوا کے عوام کے لیے ایک اہم اثاثہ ہے اس لئے حکومت ریسکیو کو مزید مضبوط اور فعال بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ صوبائی حکومت ریسکیو اہلکاروں کی تربیت اور آلات کی جدیدیت پر خصوصی توجہ دے رہی ہے تاکہ ہنگامی حالات میں فوری اور مؤثر امداد فراہم کی جا سکے۔
نیک محمد خان داوڑ ،معاون خصوصی برائے ریلیف، بحالی و آباد کاری
𝐍ek Muhammad
PTI Pti Tigers Pti North Waziristan
23/10/2024
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے ریلیف، بحالی و آباد کاری نیک محمد خان داوڑ کا ریسکیو ڈائریکٹوریٹ پشاور کا دورہ
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے ریلیف، بحالی و آباد کاری نیک محمد خان داوڑ نے آج ریسکیو ڈائریکٹوریٹ پشاور کا دورہ کیا۔ ان کی آمد پر ڈائریکٹر جنرل ریسکیو اور دیگر اعلیٰ حکام نے پرتپاک استقبال کیا، جب کہ ریسکیو اہلکاروں نے سلامی پیش کی اور پریڈ کا مظاہرہ کیا۔
معاون خصوصی نے مختلف سیکشنز کا تفصیلی دورہ کیا اور ریسکیو آپریشنز میں استعمال ہونے والے جدید آلات اور تکنیکی سہولیات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ لی۔ انہیں بتایا گیا کہ ریسکیو ادارہ نہ صرف قدرتی آفات جیسے زلزلے اور سیلاب بلکہ دہشت گردی، آگ، اور دیگر ہنگامی حالات میں بھی بروقت اور مؤثر خدمات فراہم کر رہا ہے۔
اس موقع پر ریسکیو کے اہلکاروں اور حکام نے معاون خصوصی کو اپنے مسائل اور ضروریات سے آگاہ کیا۔ معاون خصوصی نے ان کے مسائل غور سے سنے اور یقین دہانی کرائی کہ حکومت ان مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ اقدامات اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریسکیو اہلکاران ہر محاذ پر عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے پیش پیش ہیں، اور ان کی خدمات قابل تحسین ہیں۔
نیک محمد خان داوڑ نے ریسکیو کے اقدامات اور خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ خیبر پختونخوا کے عوام کے لیے ایک اہم اثاثہ ہے اور حکومت ریسکیو کو مزید مضبوط اور فعال بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت ریسکیو اہلکاروں کی تربیت اور آلات کی جدیدیت پر خصوصی توجہ دے رہی ہے تاکہ ہنگامی حالات میں فوری اور مؤثر امداد فراہم کی جا سکے۔
انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ریسکیو کے اہلکاروں کو درپیش مسائل کو فوری حل کرنے کے لیے صوبائی حکومت ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے تاکہ وہ بلاخوف و خطر اپنی خدمات انجام دے سکیں۔ اس موقع پر معاون خصوصی نے حکومت کی طرف سے ریسکیو کے اہلکاروں کے لیے مالی مراعات اور دیگر سہولیات کی فراہمی کو بھی یقینی بنانے کا عندیہ دیا۔
Be the first to know and let us send you an email when MPA Nek Muhammad - Razmak posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.