People Youth Organization North waziristan Tribal District PYO

People Youth Organization North waziristan Tribal District PYO For Political Activities

04/01/2026

مذمتی بیان!
پاکستان پیپلز پارٹی شمالی وزیرستان تحصیل میرعلی، گاؤں حسوخیل میں کل رات الفاتح پبلک ہائی سکول پر ہونے والے ڈرون حملے کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہیں، اس حملے میں اسکول کے عملے کے افراد، جن میں پرنسپل بھی شامل ہیں، شدید زخمی ہوئے جبکہ زخمیوں کو ریسکیو کرنے آنے والی ٹیم پر بھی حملہ کیا گیا۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ واقعے کی فوری اور شفاف تحقیقات کی جائیں، ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور شہریوں و ریسکیو اہلکاروں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔
Malik Asghar Khan Dawar
Noor Ayub Dawar

شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر، ان کی عظیم قربانیوں اور بے مثال قیادت کو خراج تحسین پیش کرنا ہمارا قومی فرض...
27/12/2025

شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر، ان کی عظیم قربانیوں اور بے مثال قیادت کو خراج تحسین پیش کرنا ہمارا قومی فرض ہے۔ وہ ایک بہادر اور بصیرت رکھنے والی رہنما تھیں جنہوں نے جمہوریت، انسانی حقوق اور پاکستان کے عوام کی ترقی کے لیے اپنی جان قربان کر دی۔

محترمہ بے نظیر بھٹو کا وژن ایک ایسا پاکستان تھا جہاں ہر شہری کو مساوی حقوق اور مواقع حاصل ہوں۔ ان کی زندگی ہمیں ظلم، ناانصافی، اور آمریت کے خلاف جدوجہد کرنے کا درس دیتی ہے۔ ان کی قربانی ہمارے لیے روشنی کا مینار ہے اور ہمیں اپنے ملک کی خدمت کے لیے ان کے نقشِ قدم پر چلنے کی ترغیب دیتی ہے۔

آج ہم ان کی برسی پر عہد کرتے ہیں کہ ان کے مشن کو جاری رکھیں گے اور پاکستان کو ایک مضبوط، پرامن اور خوشحال ملک بنانے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں وقف کریں گے۔ شہید بے نظیر بھٹو ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گی۔

27/12/2025

دختر مشرق، شہید جمہوریت، پیکر وفا شہید محترمہ بینظیربھٹو نے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کو اپنی قیادت، ہمت اور وقار سے متاثر کیا۔ وہ جمہوریت کی علمبردار، نڈر خاتون، اور پاکستان کی عظمت کی ضامن تھیں۔ ان کے حوصلے نے تاریخ کو بدلا اور ملک میں جمہوریت کو پروان چڑھایا۔
وہ کل بھی زندہ تھیں، وہ آج بھی زندہ باد ہیں۔

پیپلز یوتھ آرگنائزیشن (پی وائی او) بنوں ڈویژن کے انفارمیشن سیکرٹری اور سابقہ وفاقی وزیر کے فوکل پرسن جنید انجم نے کل شما...
26/12/2025

پیپلز یوتھ آرگنائزیشن (پی وائی او) بنوں ڈویژن کے انفارمیشن سیکرٹری اور سابقہ وفاقی وزیر کے فوکل پرسن جنید انجم نے کل شمالی وزیرستان تحصیل میرعلی کے واقعے میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کی۔
انہوں نے زخمیوں کی خیریت دریافت کی اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
Junaid Anjum 🇱🇾



آج صبح شمالی وزیرستان میں طالبان اور فوج کے درمیان ہونے والی جھڑپ کے نتیجے میں اے این پی شمالی وزیرستان کے سینئر رہنما ن...
17/12/2025

آج صبح شمالی وزیرستان میں طالبان اور فوج کے درمیان ہونے والی جھڑپ کے نتیجے میں اے این پی شمالی وزیرستان کے سینئر رہنما نثار علی کی معصوم کمسن بچی اور بھائی کے زخمی ہونے کی ہم پاکستان پیپلز پارٹی شمالی وزیرستان کی جانب سے شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ یہ واقعہ ایک بار پھر ثابت کرتا ہے کہ اس نام نہاد جنگ کا سب سے بڑا نقصان عام شہریوں اور معصوم بچوں کو اٹھانا پڑ رہا ہے۔ سیاسی اختلافات اپنی جگہ، مگر معصوم جانوں کا تحفظ سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ عام آبادیوں کو جنگی کارروائیوں سے مکمل طور پر محفوظ رکھا جائے۔ زخمیوں کو فوری اور معیاری طبی سہولیات فراہم کی جائے اور اس واقعے کے ذمہ داروں کا تعین کر کے انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔
پیپلز پارٹی شمالی وزیرستان ہر اس ظلم کے خلاف آواز بلند کرتی رہے گی جو ہمارے عوام، ہمارے بچوں اور ہمارے مستقبل پر کیا جا رہا ہے۔ ہم زخمیوں کی جلد صحتیابی اور متاثرہ خاندان کے لیے صبر و ہمت کی دعا کرتے ہیں۔


شمالی وزیرستان۔آج گاؤں حسوخیل میں چیئرمین وی سی ٹو مولانا ضیاء الرحمن کی جانب سے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کرنے کا ایک ...
12/11/2025

شمالی وزیرستان۔
آج گاؤں حسوخیل میں چیئرمین وی سی ٹو مولانا ضیاء الرحمن کی جانب سے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کرنے کا ایک شاندار پروگرام منعقد کیا گیا، اسی موقع پر سابقہ وفاقی وزیر کے فوکل پرسن اور پیپلز یوتھ کے سیکریٹری اطلاعات بنوں ڈویژن جنید انجم کو بھی حصوصی دعوت پر مدعوں کیا گیا اور ان کے ہاتھوں حسوخیل انزرآباد کرکٹ ٹیم کو مکمل کرکٹ کِٹ فراہم کی۔ یہ اقدام نہ صرف نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کا مظاہرہ ہے بلکہ علاقے میں کھیلوں کے فروغ اور مثبت سرگرمیوں کے قیام کے لیے ایک قابلِ تقلید قدم ہے۔
کھیل امن، اتحاد اور صحت مند معاشرے کی علامت ہیں، اور ایسے اقدامات نوجوان نسل کو مثبت سمت کی طرف لے جاتے ہیں.
Junaid Anjum 🇱🇾
Pakistan Peoples Party Digital

شمالی وزیرستان میرعلی گاؤں موسکی میں پاکستان پیپلز پارٹی شمالی وزیرستان کے انفارمیشن سیکرٹری شفقت داوڑ کے والد محترم حاج...
25/10/2025

شمالی وزیرستان میرعلی گاؤں موسکی میں پاکستان پیپلز پارٹی شمالی وزیرستان کے انفارمیشن سیکرٹری شفقت داوڑ کے والد محترم حاجی مولا حان کاپٹر ڈرون حملے میں شدید زحمی کیا گیا ہے ۔
اس واقع کی شدید مذمت کرتے ہیں کہ ایک عام شہری وہاں محفوظ نہیں تو عوام کی کیا کیفیت ہو گی ۔
ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ عام شہریوں کو تحفظ فراہم کی جائے اور عام شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے ۔
شفقت داوڑ کے والد محترم کو پشاور ریفر کیا گیا ہے اور حطرے سے باہر ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی شمالی وزیرستان کے ضلعی صدر ملک اصغر خان داوڑ نے سینٹرل سیکریٹریٹ اسلام اباد میں پاکستان پیپلز پارٹی ...
25/09/2025

پاکستان پیپلز پارٹی شمالی وزیرستان کے ضلعی صدر ملک اصغر خان داوڑ نے سینٹرل سیکریٹریٹ اسلام اباد میں پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل انجینیئر ہمایون خان سے ملاقات
ملاقات میں ضم اضلاع خاصکر شمالی وزیرستان میں امن و امان تنظیمی صورتحال اور کارکنوں کے مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
Malik Asghar Khan Dawar


🇱🇾

پاکستان پیپلز پارٹی شمالی وزیرستان، میرعلی ڈویژن کے سابقہ مئیر امیدوار   وزیر کو نامعلوم افراد نے ٹارگٹ کلنگ میں شہید کر...
23/09/2025

پاکستان پیپلز پارٹی شمالی وزیرستان، میرعلی ڈویژن کے سابقہ مئیر امیدوار وزیر کو نامعلوم افراد نے ٹارگٹ کلنگ میں شہید کر دیا گیا جو کہ ناقابل قبول اور افسوس ناک واقع ہے ۔
پاکستان پیپلز پارٹی شمالی وزیرستان دکھ کی اس گھڑی میں شاہ فیاض وزیر کی حاندان کے ساتھ ہے اور قاتلوں کی جلد گرفتاری کا مطالبہ کرتی ہے ۔
رزمک انتظامیہ اور رزمک میں موجود اداروں کو کو چاہئے کہ امن اور امان کی صورتحال کو قابو میں رکھے اور ایسے افسوسناک واقعات کی روک تھام کیلیے ٹھوس اقدامات اٹھائیں ۔
ہم گورنر حیبرپحتونحوا اور صوبائی عہدیدران سے اس واقع پر بھرپور ایکشن لینے کی توقع رکھتے ہیں کیونکہ یہ واقع نہ پہلا واقع ہے اور نہ ہی آحری اس سے پہلے بھی پاکستان پیپلز پارٹی کے ورکروں پر حملے ہوئے ہیں لہذا شمالی وزیرستان کے ورکروں کی تحفظ اور انصاف دلانے کیلیے پیپلز پارٹی کے قائدین کردار ادا کریں۔

پاکستان پیپلزپارٹی کا اعلامیہ! چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہدایات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے کار...
19/09/2025

پاکستان پیپلزپارٹی کا اعلامیہ!
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہدایات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکنان اور جیالے 21 ستمبر 2025 کو چیرمین بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کے موقع پر کسی قسم کی کیک کاٹنے یا جشن منانے کی تقریب منعقد نہیں کریں گے۔
ملک اس وقت شدید سیلابی صورت حال سے دوچار ہے اور عوام مشکلات و مصائب میں گھِرے ہوئے ہیں۔ ایسے حالات میں خوشی منانے کے بجائے متاثرہ بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہونا ہی سب سے بڑی ذمہ داری ہے۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکنان پہلے ہی ملک بھر میں سیلاب متاثرین کی مدد میں سرگرم عمل ہیں، اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کے دن کو بھی خدمتِ خلق اور سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے وقف کیا جائے گا۔
مزید برآں، پاکستان پیپلزپارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ 21 ستمبر 2025 کو خوشی منانے کے بجائے پارٹی کے عہدیداران اور کارکنان ملک بھر میں اپنی مدد آپ کے تحت عطیات جمع کریں گے، اور یہ براہِ راست سیلاب متاثرین کی مدد کی جائیں گی۔
Bilawal Bhutto Zardari


پاکستان پیپلز پارٹی شمالی وزیرستان ڈی ای او میڈم انیقہ کے ساتھ ہونے والے ناروا اور غیر انسانی سلوک کی شدید مذمت کرتی ہے۔...
16/09/2025

پاکستان پیپلز پارٹی شمالی وزیرستان ڈی ای او میڈم انیقہ کے ساتھ ہونے والے ناروا اور غیر انسانی سلوک کی شدید مذمت کرتی ہے۔ پی ٹی آئی کے کرپٹ ٹولے اور معاون خصوصی نیک محمد کی طرف سے ایک قابل اور محنتی آفیسر کے خلاف رویہ نہ صرف غیر اخلاقی ہے بلکہ خواتین کے ساتھ ہراسانی کے زمرے میں آتا ہے۔
میڈم انیقہ ایک باصلاحیت اور انتھک ایڈمنسٹریٹر ہیں جن کی خدمات لائق تحسین ہیں۔ خواتین آفیسرز کے ساتھ اس طرح کے رویے نہ صرف ان کی عزتِ نفس کو مجروح کرتے ہیں بلکہ انتظامی نظام پر بھی منفی اثرات ڈالتے ہیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی شمالی وزیرستان حکومتِ وقت اور متعلقہ اداروں سے پرزور مطالبہ کرتی ہے کہ اس واقعے کی شفاف انکوائری کی جائے اور ذمہ داران کے خلاف فوری اور مؤثر کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ مستقبل میں خواتین افسران کے ساتھ اس طرح کے واقعات کی روک تھام ہوسکے




07/09/2025

پاکستان پیپلز پارٹی شمالی وزیرستان کا اعلان! خرسین سے نکل مکانی کرنے والے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ پاکستان پیپلز پارٹی شمالی وزیرستان بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔ ہم اپنے متاثرہ بھائیوں اور بہنوں کے لئے ہر ممکن تعاون کے لئے کھڑے ہیں۔
مزید برآں، ہم لوکل ایڈمنسٹریشن اور صوبائی حکومت سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ متاثرین کی فوری بحالی اور سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام ضروری اقدامات اٹھائیں۔
Malik Asghar Khan Dawar
Ahmed kundi official
Faisal Karim Kundi
Ali Amin Khan Gandapur
PDMA Khyber Pakhtunkhwa
Deputy Commissioner North Waziristan

Address

10
Mir Ali
28000

Telephone

+923009044946

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when People Youth Organization North waziristan Tribal District PYO posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share