07/04/2026
پریس ریلیز
ہیلتھ ایمپلائز کوآرڈینیشن کونسل، سیدو گروپ آف ٹیچنگ ہسپتال (SGTH) سوات
مورخہ 07 اپریل 2026 کو ہیلتھ ایمپلائز کوآرڈینیشن کونسل، سیدو گروپ آف ٹیچنگ ہسپتال سوات کا ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا، جس میں PDA، YDA، APCA، AHP، کلاس فور اور PIMA,YNA سمیت تمام تنظیموں نے مشترکہ طور پر شرکت کی۔ اجلاس میں ہسپتال کی سیکیورٹی، سہولیات اور انتظامی مسائل پر تفصیلی غور کیا گیا اور متفقہ طور پر درج ذیل مطالبات منظور کیے گئے:
1. پولیس پوسٹ کے لیے مخصوص جگہ کی فراہمی:
ہسپتال کے اندر مستقل پولیس پوسٹ کے قیام کے لیے مکمل طور پر مختص اور مناسب جگہ فراہم کی جائے اور پولیس کو مکمل اختیارات دیے جائیں تاکہ سیکیورٹی کو یقینی بنایا جا سکے۔
2. سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب:
ہسپتال کے مرکزی (سنٹرل) اور SGTH کے تمام اہم مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں اور ان کی نگرانی کے لیے ایک ذمہ دار شخص مقرر کیا جائے۔
3. انٹرکام سسٹم کی تنصیب:
تمام شعبہ جات کے درمیان مؤثر رابطے کے لیے انٹرکام سسٹم نصب کیا جائے، جسے ڈی ایم ایس آفس کے ساتھ منسلک کیا جائے۔
4. حالیہ واقعے کی شفاف انکوائری:
حالیہ واقعے کی فوری، شفاف اور غیر جانبدارانہ انکوائری کی جائے اور ذمہ داران کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
5. MTI / DHQ سے متعلق مسائل کا حل:
ایم ٹی آئی / ڈی ایچ کیو سے متعلق جاری مسائل کو فوری طور پر حل کیا جائے تاکہ ہسپتال کے نظام اور عملے کو درپیش مشکلات کا خاتمہ ہو سکے۔
ہیلتھ ایمپلائز کوآرڈینیشن کونسل نے واضح کیا ہے کہ اگر مذکورہ مطالبات فوری طور پر تسلیم نہ کیے گئے تو آئندہ سخت احتجاجی لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا، جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ حکام پر عائد ہوگی۔
جاری کردہ از:
ہیلتھ ایمپلائز کوآرڈینیشن کونسل
سیدو گروپ آف ٹیچنگ ہسپتال (SGTH) سوات
تاریخ: 07 اپریل 2026