03/09/2026
عوام الناس کے نام اہم پیغام
عوام الناس سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ اگر کسی کو ہسپتال میں کسی جائز مسئلے، شکایت یا کسی قسم کی بہتری کے لیے تجویز ہو تو بلا جھجھک میرے دفتر تشریف لائیں اور اپنی شکایت یا مسئلہ براہِ راست ہمیں بتائیں۔
میرے دفتر کے دروازے ہمیشہ آپ لوگوں کے لیے کھلے ہیں۔
میں اور میری پوری ٹیم 24/7 عوام کی خدمت اور رہنمائی کے لیے حاضر ہیں۔ ہماری کوشش ہے کہ ہر مریض کو بہتر، بروقت اور معیاری طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور ہسپتال کی خدمات میں مسلسل بہتری لائی جائے۔
آپ کی جائز شکایات اور مثبت تجاویز ہمارے لیے نہایت اہم ہیں۔ آپ کی نشاندہی سے ہمیں اپنی کمزوریوں کو دور کرنے اور ہسپتال کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے۔ہم آپ کی خدمت کے لئے کوشاں ہیں۔آپ کا اعتماد، ہماری ذمہ داری۔
ڈاکٹر جہانگیر
میڈیکل سپرنٹنڈنٹ
ذاکر خان شہید ہسپتال مٹہ برسوات