USDA

USDA Upper Swat Development Authority Tourism Department Government of Khyber Pakhtunkhwa

30/08/2026
29/08/2026

موسمی الرٹ | خیبرپختونخوا

29 اگست سے 5 ستمبر تک خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارش، گرج چمک اور تیز ہواؤں کا امکان ہے۔

شہریوں اور سیاحوں کو موسم اور سفری صورتحال سے باخبر رہنے اور دورانِ سفر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔

28/08/2026

ملم جبہ کے دورے پر لاہور سے آئے ہوئے مہمانوں کے ایک بچے کی ناک سے اچانک خون بہنے لگا۔ اطلاع ملتے ہی ڈائریکٹر جنرل اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ہدایت پر ٹورازم پولیس ملم جبہ اسکواڈ نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر بچے کی مدد کی اور ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔

بروقت امداد پر مہمانوں نے اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور ٹورازم پولیس کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

سیاحوں کی حفاظت، سہولت اور بروقت معاونت ہماری اولین ترجیح ہے۔

پریس ریلیز تاریخ: 28 اگست 2026مدین میں زیرِ تعمیر مقامات کا معائنہ، غیر قانونی تعمیرات پر نوٹسز جاریوزیراعلی خیبرپختونخو...
28/08/2026

پریس ریلیز
تاریخ: 28 اگست 2026
مدین میں زیرِ تعمیر مقامات کا معائنہ، غیر قانونی تعمیرات پر نوٹسز جاری

وزیراعلی خیبرپختونخواہ حکومت کے عوامی ایجنڈے کے تحت اور معاون خصوصی برائے سیاحت و ثقافت ملک عدیل اقبال ،ڈائریکٹر جنرل اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی شوذب عباس کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹیکنیکل یوسف شاہ نے آج مدین میں مختلف زیرِ تعمیر مقامات کا دورہ کیا اور تعمیراتی سرگرمیوں کا تفصیلی معائنہ و نگرانی کی۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر و ترجمان اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی سعید الرحمان نے کہا کہ دورے کے دوران مجموعی طور پر 5 زیرِ تعمیر مقامات کا معائنہ کیا گیا۔ معائنہ کے دوران معلوم ہوا کہ متعلقہ مالکان نے اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے مطلوبہ این او سی (NOC) حاصل کیے بغیر تعمیراتی کام شروع کر رکھا تھا، جس پر انہیں باقاعدہ نوٹسز جاری کیے گئے۔

متعلقہ مالکان کو ہدایت کی گئی کہ وہ فوری طور پر تمام تعمیراتی سرگرمیاں روک دیں اور تعمیراتی کام دوبارہ شروع کرنے سے قبل اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے ضروری این او سی حاصل کریں

انہوں نے مزید کہا کہ اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی حکام نے واضح کہ ادارے کے دائرہ اختیار میں آنے والے علاقوں میں تعمیراتی قوانین اور ضوابط کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی جاری رکھی جائے گی۔
PMRU Khyber Pakhtunkhwa Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa Commissioner Malakand Division Deputy Commissioner Bar-Swat

27/08/2026

قدرتی حسن سے مالا مال وادیِ بر سوات کی مہوڈنڈ جھیل نہ صرف سیاحوں کے لیے دلکشی کا باعث ہے بلکہ ماحول اور قدرتی ورثے کا بھی اہم حصہ ہے۔ جھیلوں کے عالمی دن کے موقع پر اس خوبصورت قدرتی خزانے کو آلودگی سے محفوظ رکھنا اور اس کا تحفظ یقینی بنانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
مہوڈنڈ سے رپورٹ کررہے ہے حیدر علی جان، بیورو چیف 24 نیوز اپر سوات

27/08/2026
اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹیکنکل کا مٹہ ٹوریسٹ فسیلیٹیشن سنٹر کا تفصیلی دورہوزیراعلیٰ خیبرپختونخوا حکومت کے عوامی ایجنڈے اور گڈ گو...
27/08/2026

اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹیکنکل کا مٹہ ٹوریسٹ فسیلیٹیشن سنٹر کا تفصیلی دورہ

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا حکومت کے عوامی ایجنڈے اور گڈ گورننس روڈمیپ کے تحت، معاونِ خصوصی برائے سیاحت و ثقافت ملک عدیل اقبال کی ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹیکنکل نے مٹہ ٹوریسٹ فسیلیٹیشن سنٹر کا تفصیلی دورہ کیا۔

دورے کا مقصد ٹوریسٹ فسیلیٹیشن سنٹر میں سیاحوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات، عملے کی موجودگی اور مجموعی انتظامات کا جائزہ لینا تھا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے سنٹر کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور سیاحوں کے لیے دستیاب سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

انہوں نے سنٹر میں بجلی کی دستیابی، پانی کی فراہمی، واش رومز کی صفائی، سیاحتی میپس، بروشرز، فرسٹ ایڈ باکس اور دیگر ضروری سامان کی موجودگی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ عملے سے سہولیات کی فراہمی اور روزمرہ امور کے بارے میں بھی معلومات حاصل کیں۔

یوسف شاہ نے اس موقع پر ٹورزم پولیس کے اہلکاروں کو ہدایت کی کہ سنٹر آنے والے ملکی و غیر ملکی سیاحوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے اور انہیں بروقت معلومات اور ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ سیاحوں کو درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے تاکہ مٹہ ٹوریسٹ فسیلیٹیشن سنٹر سیاحوں کے لیے مؤثر اور فعال سہولت مرکز کے طور پر اپنا کردار ادا کرتا رہے۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹیکنکل نے کہا کہ سیاحتی مقامات پر سہولیات کی بہتری، سیاحوں کی رہنمائی اور انہیں محفوظ و سازگار ماحول فراہم کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ ٹوریسٹ فسیلیٹیشن سنٹرز سیاحوں کو معلومات، رہنمائی اور بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

انہوں نے عملے کو تاکید کی کہ ڈیوٹی میں غفلت سے گریز کیا جائے، سنٹر کی صفائی اور دیگر بنیادی سہولیات کو ہر وقت فعال رکھا جائے اور سیاحوں کی شکایات و مسائل کے بروقت ازالے کو یقینی بنایا جائے۔
PMRU Khyber Pakhtunkhwa Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa Commissioner Malakand Division Department of Tourism, Culture, Archaeology & Museums, KP

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے عوامی ایجنڈے اور گڈ گورننس روڈمیپ کے تحت، معاونِ خصوصی برائے سیاحت و ثقافت ملک عدیل اقبال کی ہ...
27/08/2026

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے عوامی ایجنڈے اور گڈ گورننس روڈمیپ کے تحت، معاونِ خصوصی برائے سیاحت و ثقافت ملک عدیل اقبال کی ہدایات، سیکرٹری ٹورازم سعادت حسن، ڈی جی کے پی سی ٹی اے اور ڈی جی اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے احکامات کی روشنی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر سعید الرحمان نے باب سوات ٹوریسٹ فسیلیٹیشن سنٹر کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران سنٹر میں سیاحوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات، عملے کی موجودگی اور مجموعی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے ٹورازم پولیس اہلکاروں کو ہدایت کی کہ ملکی و غیر ملکی سیاحوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آتے ہوئے انہیں بروقت معلومات اور ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے۔

سعید الرحمان نے کہا کہ سیاحوں کو بہتر سہولیات، مؤثر رہنمائی اور محفوظ ماحول کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

Address


19130

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when USDA posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to USDA:

Shortcuts

  • Want your organization to be the top-listed Government Service?

Share