Apna Gharana - "اپنا گھرانہ سوشل ویلفیئر"

Apna Gharana - "اپنا گھرانہ سوشل ویلفیئر" Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Apna Gharana - "اپنا گھرانہ سوشل ویلفیئر", Social service, Bakhuwala, Midh Ranjha.

جو رزق ہم نے تمہیں دیا ہے اس میں سے خرچ کرو قبل اس کے کہ تم میں سے کسی کی موت کا وقت آ جائے اور اس وقت وہ کہے کہ "اے میرے رب، کیوں نہ تو نے مجھے تھوڑی سی مہلت اور دے دی کہ میں صدقہ دیتا اور صالح لوگوں میں شامل ہو جاتا"
(القرآن - سورۃ المنافقون - آیت 10)

31/03/2026

🌙 عید ملن پارٹی (براۓ بزرگ حضرات +60) 🌙

اس موقع پر بزرگوں کی بھرپور خاطر داری کی گئی۔ پروگرام کا اغاز ایک بامقصد اصلاحی بیان سے ہوا، جس نے معاشرتی شعور کو اجاگر کیا اس کے بعد:
👳‍♂️ دستار بندی و پگڑیوں کے تحائف
💵 نقد عیدی کی تقسیم
🌹 پتی گلاب سے پرتپاک استقبال اور
🍽️ لذیذ کھانوں سے بہترین خاطرداری کی گئی
محفل کے ہر لمحے میں محبت، احترام اور عزت کا دلکش امتزاج دیکھنے کو ملا۔

بزرگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں کِھل رہی تھیں، بچپن کی یادیں تازہ ہو رہی تھیں، اور ماضی کی خوشبو ہر لمحے میں محسوس ہو رہی تھی۔ ہر منظر دلوں کو محبت اور یادوں کے حسین امتزاج سے بھر دے رہا تھا۔

سب سے قیمتی لمحے وہ تھے جب ہمارے بزرگوں کے چہروں پر بکھرتی ہوئی مسکراہٹیں اور ان کے دل سے نکلنے والی دعائیں اس کاوش کی اصل کامیابی بن گئیں ❤️

🌙🌙 واقعی، یہ محفل چار چاند لگا گئی! 🌙🌙

#دعاگو:
> اپنا گھرانہ سوشل ویلفیئر بکھووالا 💞
> واٹس ایپ 📲 03468649249

31/03/2026

بڑے راجی ہاں! 💞
*جہڑے رِنج ہاسے تَہویں جَپھّے گَتھ کے ملے ہاں*

الحمدللہ! یہ منظر اس بات کی روشن دلیل ہے کہ "اپنا گھرانہ ویلفیئر" کا یہ " " پروگرام نہ صرف کامیاب رہا بلکہ دِلوں کو جوڑنے کا ذریعہ بھی بنا ✨
اللہ تعالیٰ اس کاوش کو قبول فرمائے اور اسے مزید بھلائی کا سبب بنائے 🤲

🌙 عید ملن پارٹی (براۓ بزرگ حضرات +60) 🌙

#دعاگو:
> اپنا گھرانہ سوشل ویلفیئر بکھووالا 💞
> واٹس ایپ 📲 03468649249

🌙 عید ملن پارٹی (براۓ بزرگ حضرات+60) 🌙 #اَپنا_گھرانہ سوشل ویلفیئر بکھووالا کا ایک منفرد و تاریخی پروجیکٹ:> *الْبَرَكَةُ ...
31/03/2026

🌙 عید ملن پارٹی (براۓ بزرگ حضرات+60) 🌙
#اَپنا_گھرانہ سوشل ویلفیئر بکھووالا کا ایک منفرد و تاریخی پروجیکٹ:

> *الْبَرَكَةُ مَعَ أَكَابِرِكُمْ* | برکت تمہارے بڑوں کے ساتھ ہے

#الحمدللہ! قابلِ احترام بزرگوں (60 سال سے زائد) کے اعزاز میں ایک ”پُروقار عید ملن پارٹی“ کا انعقاد کیا گیا، جس میں 70 سے زائد بزرگ حضرات نے شرکت کی۔ یہ محفل صرف ایک تقریب نہیں بلکہ ایک پیغام ہے کہ ہمارے بزرگ ہمارے لیے رحمت، برکت اور سایہ ہیں۔

اس بابرکت کاوش کے ذریعے بزرگوں کو ایک پلیٹ فارم پر یکجا کیا گیا، جہاں برسوں پرانی یادیں تازہ ہوئیں، محبتیں پروان چڑھیں اور ایک خوشگوار خاندانی فضا نے ہر دل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

اس موقع پر بزرگوں کی بھرپور خاطر داری کی گئی۔ پروگرام کا اغاز ایک بامقصد اصلاحی بیان سے ہوا، جس نے معاشرتی شعور کو اجاگر کیا اس کے بعد:
👳‍♂️ دستار بندی و پگڑیوں کے تحائف
💵 نقد عیدی کی تقسیم
🌹 پتی گلاب سے پرتپاک استقبال اور
🍽️ لذیذ کھانوں سے بہترین خاطرداری کی گئی
محفل کے ہر لمحے میں محبت، احترام اور عزت کا دلکش امتزاج دیکھنے کو ملا۔

بزرگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں کِھل رہی تھیں، بچپن کی یادیں تازہ ہو رہی تھیں، اور ماضی کی خوشبو ہر لمحے میں محسوس ہو رہی تھی۔ ہر منظر دلوں کو محبت اور یادوں کے حسین امتزاج سے بھر دے رہا تھا۔

سب سے قیمتی لمحے وہ تھے جب ہمارے بزرگوں کے چہروں پر بکھرتی ہوئی مسکراہٹیں اور ان کے دل سے نکلنے والی دعائیں اس کاوش کی اصل کامیابی بن گئیں* ❤️

🌙🌙 واقعی، یہ محفل چار چاند لگا گئی! 🌙🌙

یہ " #اَپنا_گھرانہ سوشل ویلفیئر“ کا سب سے منفرد اور الگ نوعیت کا پروجیکٹ ہے، اس منفرد و تاریخی کاوش کا بنیادی مقصد نوجوان نسل میں بزرگوں کے احترام کا شعور اجاگر کرنا، والدین کی قدر سکھانا اور ایک مہذب و مثالی معاشرے کی بنیاد مضبوط کرنا ہے۔

#دعاگو:
> اپنا گھرانہ سوشل ویلفیئر بکھووالا 💞
> واٹس ایپ 📲 03468649249

❣️ عید ملن پارٹی (براۓ بزرگ حضرات +60) ❣️> *الْبَرَكَةُ مَعَ أَكَابِرِكُمْ* ”برکت تمہارے بڑوں کے ساتھ ہے“ روایات، محبت، ...
21/03/2026

❣️ عید ملن پارٹی (براۓ بزرگ حضرات +60) ❣️

> *الْبَرَكَةُ مَعَ أَكَابِرِكُمْ* ”برکت تمہارے بڑوں کے ساتھ ہے“

روایات، محبت، خلوص اور احترام کو زندہ رکھنے کی ایک خوبصورت اور بامقصد کاوش 💫
(سوشل ویلفیئر بکھووالا) اپنے معاشرے کے قابلِ احترام بزرگوں (60 سال سے زائد) کے اعزاز میں ایک "پُروقار عید ملن پارٹی“ کا انعقاد کر رہا ہے۔
📅 تاریخ: 26 مارچ، بروز جمعرات

یہ محفل صرف ایک تقریب نہیں بلکہ ایک پیغام ہے۔ کہ ہمارے بزرگ ہمارے لیے رحمت، برکت اور سایہ ہیں۔ اس موقع پر بزرگوں کی بھرپور خاطر داری کی جائے گی، پر مشتمل خصوصی مینیو پیش کیا جائے گا، اور ان کی خوشیوں کیلئے #عیدی/تحائف بھی پیش کیے جائیں گے۔

یہ #اَپنا_گھرانہ کا ایک منفرد اور الگ نوعیت کا پروجیکٹ ہوگا، جس کا بنیادی مقصد نوجوان نسل میں بزرگوں کے احترام کا شعور اجاگر کرنا، والدین کی قدر سکھانا اور ایک مہذب و مثالی معاشرے کی بنیاد مضبوط کرنا ہے۔

Apna Gharana - "اپنا گھرانہ سوشل ویلفیئر"

#بکھووالا #ویلفئیر

14/03/2026

📢 *رمضانِ ایثار _ راشن پیکج پروگرام 2026 🌙*

*السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ*
" سوشل ویلفیئر بکھووالا" کی طرف سے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں مستحق اور نادار خاندانوں کے لیے دینے کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں آپ سب معزز احباب سے گزارش ہے کہ اپنے علاقے یا جان پہچان میں موجود ایسے مستحق خاندانوں کے *نام اور مختصر تفصیل (شناختی کارڈ کے ساتھ)* ذیل میں دیئے گئے واٹس ایپ نمبر پر شیئر کریں جو واقعی اس مدد کے حقدار ہوں۔

تمام راشن پیکجز "اپنا گھرانہ سوشل ویلفیئر" کی جانب سے فراہم کیے جائیں گے۔ آپ حضرات کا تعاون صرف مستحق اور ضرورت مند خاندانوں کی نشاندہی کرنا ہے۔ الله پاک آپ کو اس کا اجر عظیم عطاء فرمائے۔

براہِ کرم صرف ایسے افراد کے نام شیئر کریں جو *حقیقی، مستند اور واقعی ضرورت مند* ہوں تاکہ یہ امانت صحیح اور حقدار لوگوں تک پہنچ سکے۔

📌 مستحق افراد کے نام آج شام تک ارسال کیے جا سکتے ہیں.

*جزاکم اللہ خیراً*

سوشل ویلفیئر بکھووالا
📞 واٹس ایپ رابطہ نمبر: 03468649249

28/03/2025

‏اَلسَّلَامُ عَلَیْکُم وَرَحْمَةُ اللّٰهِ وَبَرَڪَاتُه

❣️رمضان پیکجز کی تقسیم: ❣️

👈 جذبہ خدمت خلق کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ہر سال کی طرح اس رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں بھی "اپنا_گھرانہ سوشل ویلفیئر بکھوالا" کی طرف سے انتہائی مستحق خاندانوں میں عید کے کپڑوں اور راشن کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے.
👈 اب تک تقریباً 30 بزرگ و خواتین، بیواؤں اور یتیموں کو عید کے کپڑے🥼 اور درجنوں مستحق گھرانوں کو راشن🎁 تقسیم کیا جا چکا ہے. #الحمدللہ

👈 یہ سب اللّٰہ پاک کے خصوصی کرم اس کی توفیق اور ویلفیئر ممبران کے تعاون سے ممکن ہوا ہے. اللّٰہ پاک تمام عطیہ دہندگان کے جان و مال میں برکت عطا فرمائے. #آمین

:
اس کار خیر میں حصہ لینے والے مخیر ممبران کے تہہ دل سے ہم شکر گزار ہیں۔

#منجانب:
*`اپنا گھرانہ سوشل ویلفیئر بکھوالا`*

06/08/2024
رکھتے ہیں جو اوروں کے لیے پیار کا جذبہوہ لوگ کبـــــھی ٹوٹ کے بکھرا نہیں کرتےسلام ہے  ِ_قرآن کے بانی ہمارے ہیرو 'شیخ مظہ...
13/07/2024

رکھتے ہیں جو اوروں کے لیے پیار کا جذبہ
وہ لوگ کبـــــھی ٹوٹ کے بکھرا نہیں کرتے

سلام ہے ِ_قرآن کے بانی ہمارے ہیرو 'شیخ مظہر حیات' صاحب کی عظمت کو جو دن رات خدمت میں مصروف رہتے ہیں اور اسے اپنا فرض سمجھتے ہیں.

اس انسان کو جانتے تو بہت ہی لوگ ہیں لیکن ان کی خدمتِ قرآن، خدمتِ خلق، غریب عوام اور مستحق لوگوں سے محبت کے حوالے سے لکھنا شروع کر دوں تو الفاظ کم پڑ جائیں.

تحفظ مقدس اوراق ہو📙 یا خدمتِ خلق 🛂 ، کھانا کھلانا ہو 🍲 یا پانی پلانا🥤، راشن کی تقسیم ہو 🎁 یا گرم کپڑوں کی👚 ، افطاری و سحری 🍱 کا معاملہ ہو یا کسی کو طبی امداد 🏥 پہنچانی ہو یا کسی کی مدد کرنا ہو.
مساجد کی تعمیر ہو یا مسافر خانوں کی، مدارس و سکول کا قیام ہو یا خواتین کو با ہنر بنانے کیلئے سلائی سنٹرز کا قیام، آپ کو ہمیشہ فرنٹ لائن پر دیکھا جاتا رہا ہے.

الحمدللہ بکھوالا کا یہ نوجوانوں آج کل شدید گرمی کے موسم میں شاندار مشروبات ، ٹھنڈے پانی کا اہتمام کرتے نظر آرہا ہے ♥️
شیخ مظہر حیات صاحب ویلفیئر بکھوالا کے صدر بیت المال بھی ہیں.

اللہ آپکو دنیا و آخرت کی ہر نعمت سے نوازے، قلبی سکون راحت اور پائیدار خوشیوں کے لاکھوں کروڑوں لمحات آپکی زندگی میں رقص کرتے رہیں اور انکے دھنک رنگ آپکی آنکھوں کو تاحیات جگمگائے رکھے...!

دعا گو:
میاں عقیل احمد کھوکھر

Address

Bakhuwala
Midh Ranjha

Telephone

+923451949249

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Apna Gharana - "اپنا گھرانہ سوشل ویلفیئر" posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Apna Gharana - "اپنا گھرانہ سوشل ویلفیئر":

Share

Category