19/08/2026
وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ کی خصوصی ہدایت کے مطابق محکمہ خوراک میانوالی کا فیلڈ اسٹاف ضلع بھر کی مختلف مارکیٹس میں آٹے کی دستیابی، سپلائی، معیار اور سرکاری مقررہ نرخوں پر فروخت کی مسلسل مانیٹرنگ کر رہا ہے۔
مارکیٹ سروے کے دوران آٹے کی موجودگی، قیمتوں، سپلائی کے تسلسل اور سرکاری نرخوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جا رہا ہے، تاکہ شہریوں کو معیاری آٹا سرکاری مقررہ نرخوں پر بلا تعطل دستیاب رہے اور ضلع بھر میں آٹے کی سپلائی کا مؤثر نظام برقرار رکھا جا سکے۔