SAVE NAMAL LAKE Mianwali

SAVE NAMAL LAKE Mianwali Namal Lake, District Mianwali, Punjab, Pakistan. Once a lifeline for the region’s people, wildlife, agriculture, and tourism is now drying at an alarming rate.

This ecological crisis threatens:
•Biodiversity
•Livelihoods
•Climate stability

Shout out to my newest followers! Excited to have you onboard!Malik Ismaeel Malik S, M Ramzan M Ramzan, Muhammad Raziq, ...
08/07/2026

Shout out to my newest followers! Excited to have you onboard!

Malik Ismaeel Malik S, M Ramzan M Ramzan, Muhammad Raziq, M Imran Khan, Malik Sher, Shehzad Ashraf, Luqman Khan

نمل جھیل ضلع میانوالی کے بارے میں ایک اہم اور امید افزا پیش رفت سامنے آئی ہے۔لاہور ہائی کورٹ کے معزز جج جسٹس جواد الحسن ...
13/06/2026

نمل جھیل ضلع میانوالی کے بارے میں ایک اہم اور امید افزا پیش رفت سامنے آئی ہے۔
لاہور ہائی کورٹ کے معزز جج جسٹس جواد الحسن کی ہدایت پر سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ پالیسی انسٹی ٹیوٹ (SDPI) نے نمل جھیل کی ماحولیاتی صورتحال پر ایک تفصیلی رپورٹ تیار کی ہے۔ اس رپورٹ کو زینب نعیم نے مرتب کیا ہے جو ماحولیات اور قدرتی وسائل کے شعبے میں تحقیق سے وابستہ ہیں۔

‏SDPI پاکستان کا ایک معتبر تحقیقی ادارہ ہے جو ماحولیات، پانی، موسمیاتی تبدیلی اور قدرتی وسائل کے تحفظ پر تحقیق کرتا ہے اور پالیسی سفارشات مرتب کرتا ہے۔
اس رپورٹ کا سب سے اہم نکتہ یہ ہے کہ نمل جھیل میں آنے والے قدرتی پانی کے راستے متاثر ہوئے ہیں۔ برساتی نالوں اور پانی کے قدرتی بہاؤ میں مختلف مقامات پر رکاوٹیں پیدا ہونے یا ان کے راستے تبدیل ہونے سے جھیل تک پہنچنے والے پانی میں کمی آئی ہے۔ یہی پانی نمل جھیل کی زندگی ہے اور اگر یہ راستے بحال نہ ہوئے تو خطرہ درپیش ہے کہ جھیل مکمل طور پر ختم سکتی ہے۔
لیکن رپورٹ کے مطابق صرف یہی ایک مسئلہ نہیں ہے۔
نمل جھیل کے خشک ہونے کے پیچھے کئی عوامل کام کر رہے ہیں۔ جھیل کے گرد و نواح میں زمین کے استعمال میں تبدیلیاں، کیچمنٹ ایریا کی خرابی، جھیل میں مٹی اور گاد کا مسلسل جمع ہونا، موسمیاتی تبدیلی، بارشوں کے انداز میں تبدیلی اور بڑھتے ہوئے درجہ حرارت نے بھی اس صورتحال کو سنگین بنایا ہے۔
رپورٹ کے مطابق نمل جھیل صرف پانی کا ذخیرہ نہیں بلکہ ایک اہم ویٹ لینڈ ہے۔ یہ علاقہ مقامی اور مہاجر پرندوں، آبی حیات اور دیگر جنگلی حیات کے لیے ایک محفوظ پناہ گاہ کی حیثیت رکھتا ہے۔ اگر جھیل سکڑتی رہی تو نہ صرف پرندوں کے مسکن متاثر ہوں گے بلکہ پورا قدرتی نظام بھی نقصان اٹھائے گا۔
رپورٹ یہ بھی بتاتی ہے کہ نمل جھیل زیر زمین پانی کے ذخائر کو ری چارج کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ اس لیے جھیل کا خشک ہونا صرف ماحولیات کا مسئلہ نہیں بلکہ مستقبل میں مقامی آبادیوں کے لیے پانی کی دستیابی کا مسئلہ بھی بن سکتا ہے جنکے لیے پانی کی فراہمی کا واحد ذریعہ نمل جھیل ہے۔
رپورٹ میں سفارش کی گئی ہے کہ جھیل میں آنے والے قدرتی پانی کے راستوں کی فوری بحالی کی جائے، رکاوٹوں کو ختم کیا جائے، کیچمنٹ ایریا کو محفوظ بنایا جائے، جھیل کی سائنسی بنیادوں پر نگرانی کی جائے اور نمل جھیل کو بین الاقوامی اہمیت کے حامل رامسر ویٹ لینڈ (Ramsar wetland)کے طور پر محفوظ بنانے کے اقدامات کیے جائیں۔
کئی سالوں سے مقامی لوگ نمل جھیل کے مسائل کی نشاندہی کر رہے تھے، لیکن اب پہلی مرتبہ ان مسائل کو سائنسی تحقیق اور عدالتی نگرانی کے ساتھ سامنے لایا گیا ہے۔ یہ خود ایک بڑی پیش رفت ہے۔
ہم لاہور ہائی کورٹ اور جسٹس جواد الحسن کے اس اقدام کو سراہتے ہیں۔ اس رپورٹ نے نہ صرف مسائل کی نشاندہی کی ہے بلکہ ان کے حل کی سمت بھی دکھائی ہے۔
نمل جھیل کا خشک ہونا صرف ایک جھیل کا مسئلہ نہیں۔ یہ پانی، ماحول، پرندوں، جنگلی حیات، زیر زمین پانی اور آنے والی نسلوں کے مستقبل کا مسئلہ ہے۔
اگر ہم آج نمل جھیل کو بچانے کے لیے آواز نہیں اٹھائیں گے تو شاید کل بہت دیر ہو چکی ہوگی۔
اگر کسی دوست کو SDPI کی مکمل رپورٹ درکار ہو تو مجھے واٹس ایپ پر پیغام بھیج دیں، میں رپورٹ ذاتی طور پر ارسال کر دوں گا۔
واٹس ایپ:�0301-5340647
دعا گو
صغیر احمد
اسٹاک ہوم سویڈن

Save Namal Lake Before It Is Too Late💔


:::

04/06/2026

‎ 🦩 نمَل جھیل میانوالی کے لیے صرف ایک خوبصورت جھیل نہیں بلکہ ایک اہم آبی وسیلہ اور قدرتی ورثہ ہے۔ اس کا تحفظ ہمارے ماحول، جنگلی حیات اور آنے والی نسلوں کے لیے ضروری ہے۔

نمَل جھیل کی اہمیت کو اجاگر کرنے پر WWF-Pakistan اور جناب عمر بن خالد کا شکریہ۔




Address

Namal Mianwali
Mianwali
0000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when SAVE NAMAL LAKE Mianwali posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share