13/05/2026
میانوالی کے غیرت مند سپوتو!
اللہ تعالیٰ کے فضل اور آپ کے تعاون سے، اپریل 2026 تک موساز فنڈ سے 60 لاکھ روپے سے زائد کی مالی معاونت نادر اور قابل طلباء کو فراہم کی جا چکی ہے۔
آپ کے اس شاندار تعاون سے
موساز نے درجنوں خاندانوں کے روشن مستقبل کی مضبوط بنیاد رکھی دی ہے۔
اس وقت ہمارے زیرِ کفالت طلباء کی ڈگری مکمل ہونے تک ہمیں اگلے 3 سالوں میں مزید 33 لاکھ روپے کی ضرورت ہے۔
جبکہ ہمارے پاس اس وقت فنڈ میں تقریباً 9 لاکھ روپے موجود ہیں۔
مطلب کہ اگر ہم آج کے بعد ایک بھی نیا طالب علم شامل نہ کریں، تب بھی ہمیں 24 لاکھ روپے کا شارٹ فال (کمی) درپیش ہے۔
لیکن
ہمارے پاس روزانہ نئے ذہین اور مستحق طلباء اپنی فریاد لے کر آتے رہتے ہیں۔
کیا ہم وسائل کی کمی کی وجہ سے ان شاہینوں کے پر کاٹ دیں؟
ہمیں اپنے موجودہ طلباء کا سفر مکمل کرنے اور نئے آنے والے مستحق بچوں کو سہارا دینے کے لیے آپ کے مستقل تعاون کی ضرورت ہے۔
آئیں! موساز کے دست و بازو بنیں
تاکہ میانوالی کا کوئی بھی ٹیلنٹ
فیس نہ ہونے کی وجہ سے
تعلیم سے محروم نہ رہے۔
سیکرٹری نشرو اشاعت موساز
ماحی خان