Excise & Taxation Office Mianwali

Excise & Taxation Office Mianwali Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Excise & Taxation Office Mianwali, Government Organization, Excise & Taxation Office Near DHQ Hospital Mianwali, Mianwali.

📢 محکمہ ایکسائز پنجاب میں کانسٹیبل کی بھرتی کا اعلان! 📢​پنجاب کے نوجوانوں کے لیے سرکاری ملازمت حاصل کرنے کا بہترین موقع۔...
26/04/2026

📢 محکمہ ایکسائز پنجاب میں کانسٹیبل کی بھرتی کا اعلان! 📢
​پنجاب کے نوجوانوں کے لیے سرکاری ملازمت حاصل کرنے کا بہترین موقع۔ تمام تفصیلات، فارم اور چالان اسی پوسٹ میں نیچے دی گئی تصاویر میں موجود ہیں۔
​📝 اپلائی کرنے کا مکمل طریقہ:
​پہلا مرحلہ: نیچے دی گئی تصاویر میں سے چالان فارم کا پرنٹ لیں اور بینک آف پنجاب میں 300 روپے فیس جمع کرائیں۔
​دوسرا مرحلہ: درخواست فارم اور بیانِ حلفی کو مکمل پُر کریں۔
​تیسرا مرحلہ: اپنے تعلیمی اسناد، ڈومیسائل اور شناختی کارڈ کی کاپیاں فارم کے ساتھ منسلک کریں۔
​چوتھا مرحلہ: مکمل فائل اپنے متعلقہ ڈویژنل دفتر میں 11 مئی 2026 سے پہلے جمع کرائیں یا بذریعہ ڈاک بھیجیں۔
​📍 تعلیمی قابلیت: میٹرک (سیکنڈ ڈویژن)
📍 عمر کی حد: 18 سے 25 سال
📅 آخری تاریخ: 11 مئی 2026
​⚠️ نوٹ: چالان کی اصل رسید درخواست فارم کے ساتھ لگانا لازمی ہے۔
​اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ مستحق نوجوانوں تک معلومات پہنچ سکیں! ✅

Excise, Taxation & Narcotics Control Department Jhang

08/04/2026

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن حکومت پنجاب

حکومت پنجاب کی جانب سے موٹرسائیکل ٹرانسفر پر فیس اور دیگر چارجز معاف

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے موجودہ حالات کے تناظر میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے موٹرسائیکل سواروں کے لیے فیول سبسڈی کا اعلان کیا ہے۔
اسی سلسلے میں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب نے شہریوں کو مزید سہولت فراہم کرنے کے لیے موٹرسائیکل ٹرانسفر فیس 605 روپے، ایڈیشنل رجسٹریشن مارک فیس 1000 روپے اور اسمارٹ کارڈ فیس 1300 روپے معاف کر دی ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس سبسڈی سے فائدہ اٹھا سکیں۔ شہری اس رعایت سے 6 اپریل تا 5 مئی 2026 تک استفادہ کر سکیں گے۔ تاہم اس سہولت سے استفادہ کرنے کے لیے لازم ہے کہ موٹر سائیکل درخواست دہندہ کے اپنے نام پر رجسٹرڈ ہو۔
حکومت پنجاب کے اس ریلیف پیکج کے ذریعے عوام کو مجموعی طور پر 20 کروڑ روپے کا ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے جسے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن برداشت کرے گا۔
واضح رہے کہ یہ رعایت لائف ٹائم ٹوکن ٹیکس پر لاگو نہیں ہوگی، تاہم ٹرانسفر فیس اور دیگر رجسٹریشن سے متعلق چارجز بدستور معاف رہیں گے۔
ڈائریکٹر جنرل محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن عمر شیر چٹھہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس موقع سے فائدہ اٹھائیں اور اپنی موٹرسائیکل اپنے نام پر رجسٹر کروائیں تاکہ وہ فیول سبسڈی اسکیم سے مستفید ہو سکیں۔

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا احسن اقدام محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب  بڑی سہولت  ری رجسٹریشن  تین فروری 2026 سے
01/02/2026

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا احسن اقدام
محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب
بڑی سہولت
ری رجسٹریشن
تین فروری 2026 سے

Address

Excise & Taxation Office Near DHQ Hospital Mianwali
Mianwali

Telephone

+92459920266

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Excise & Taxation Office Mianwali posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share