N-5 Rescue 1122 Matiari Satellite Station

N-5 Rescue 1122 Matiari Satellite Station Matiari Satellite Station Rescue 1122

31/05/2026

تاریخ 31 مئی
وقت: 12:27 دو پہر

مقام:ساہی سما گاؤں زم زم سی این جی کے قریب آگ کی اطلاع ـ
مٹیاری: سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول روم سے کال موصول ہوتے ہی ریسکیو سروس 1122 کی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ـ

مٹیاری: ساہی سما گاؤں، زم زم سی این جی مٹیاری کے قریب رہائشی گھروں میں آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوئی، اطلاع ملتے ہی SS-07 مٹیاری کی ٹیم فائر ٹینڈر کے ساتھ فوری طور کاروائی کر کے آگ پر کامیابی سے قابو پالیا۔

مٹیاری: کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ـ

مٹیاری: آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہو سکی ـ

میڈیا کو آرڈینیٹر ریسکیو سروس 1122 مٹیاری ـ

29/05/2026

تاریخ: 28 مئی
وقت: 11:33 رات

مقام: مٹیاری ٹول پلازہ کے قریب ٹرالر اور کار میں تصادم کے اطلاع ـ

مٹیاری: حیدرآباد سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول روم سے کال موصول ہوتے ہی ریسکیو سروس 1122 مٹیاری کی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ـ

مٹیاری: ٹول پلازہ، کے قریب ایک ٹرالر جو کے اچانک کار کے سامنے آگیا ایس ایس 07 مٹیاری کی ریسکیو ٹیم نے فوری طور موقع پر پہنچ کر کاروائی کی اور زخمیوں کو فوری طور طبی امداد کر کے زخمیوں کو ریسکیو ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کر دیا گیاـ

مٹیاری: حادثے میں زخمی افراد کے نام:
صابر علی
عدنان اقبال

مٹیاری: ٹرالر سامنے آنے کی وجہ سے کار ڈرائیور کار پر قابو نہ رکھ پایا اور کار الٹ گئی۔
مٹیاری: حادثہ میں شکار کار کو ریسکیو کی ٹیم نے ریکوری وہیکل کی مدد سے محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ـ

میڈیا کو آرڈینیٹر ریسکیو سروس 1122 مٹیاری

23/05/2026

تاریخ: 23 مئی
وقت: 7:43 صبح

مقام: کم دڑو موری، نیئر بھٹ شاہ مٹیاری

مٹیاری: حیدرآباد سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول روم سے ایک عورت کے ڈوب جانے کے اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو سروس 1122 مٹیاری کی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ـ

مٹیاری: دڑو موری بھٹ شاہ کے قریب ایک عورت کے ڈوب جانے کے اطلاع ملے جہاں ریسکیو1122 کی ٹیم نے کاروائی کے بعد لاش کو پانی سے باہر نکالا گیا ـ

مٹیاری: ڈیڈ باڈی کی عمر 23 سے 24 سال کے درمیان معلوم ہوئی۔

مٹیاری: ریسکیو آپریشن مکمل ہونے کے بعد لاش مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دی گئی، بعد ازاں لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے تعلقہ اسپتال ٹنڈو آدم منتقل کیا گیا۔

مٹیاری: لاش کی شناخت نہ ہو سکی ـ

میڈیا کو آرڈینیٹر ریسکیو سروس 1122 مٹیاری۔

20/05/2026

تاریخ: 20 مئی
وقت: 6:33 شام

مقام: مصری جکھریجہ مٹیاری کے قریب آگ کے اطلاع ـ

مٹیاری: حیدرآباد سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول روم سے کال موصول ہوتے ہی ریسکیو سروس 1122 کی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ـ

مٹیاری: گاؤں مصری جکھریجہ، مٹیاری میں رہائشی گھروں میں آگ لگنے کے اطلاع ملتے ہی مٹیاری اسٹیشن کی ریسکیو ٹیم فائر ٹینڈر کے ساتھ فوری طور روانہ ہوئی اور بروقت کارروائی کرکے آگ پے قابو پایا اور اسے مزید پھیلنے سے روک دیاـ

مٹیاری۔ریسکیو ٹیم کی بروقت اور مؤثر کارروائی کے باعث ممکنہ نقصانات میں کمی آئی، اور صورتحال کو مکمل طور پر کنٹرول کرنے کے بعد ریسکیو ٹیم نے آپریشن کامیابی سے مکمل کیا ـ
آگ سے متاثرہ گھروں کے مالکان کے نام:
1۔ بھگ چند 2۔ ناران 3۔ شری رام 4۔ رام
مٹیاری: کسی قسم کا کوئی نقصان ں نہیں ہوا ـ
مٹیاری: آگ کی وجہ معلوم نہ ہو سکی ـ

میڈیا کو آرڈینیٹر ریسکیو سروس 1122 مٹیاری

15/05/2026

تاریخ: 15 مئی
وقت: 5:34 شام

مقام: جکھری موڑ، شوگر مل روڈ، مٹیاری کے قریب ایک گھر کے پاس آگ لگنے کے اطلاع ـ

مٹیاری: حیدرآباد سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول روم سے کال موصول ہوتے ہی ریسکیو سروس 1122 مٹیاری کی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ــ

مٹیاری: ابتدائی اطلاع کے مطابق شوگر مل کے قریب ایک گھر میں آگ لگنے کے اطلاع ملتے ہی (SS07) مٹیاری کی ٹیم نے بروقت رسپانس کرتے ہوئے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کا عمل شروع کیا۔

مٹیاری: آگ تیزی سے قریبی گھروں کی جانب پھیل رہی تھی، تاہم ریسکیو ٹیم نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے آگ پر مکمل قابو پا لیا۔

مٹیاری: خوش قسمتی سے اس واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
مٹیاری: آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہو سکی ۔
میڈیا کو آرڈینیٹر ریسکیو سروس 1122 مٹیاری ـ

13/05/2026

تاریخ: 12 مئی
وقت: 12:15 بجے

مقام: نور پیٹرول پمپ، مٹیاری ٹول پلازہ کے قریب کار اور ٹرالر میں تصادم کے اطلاع ـ

مٹیاری: حیدرآباد سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول روم سے کال موصول ہوتے ہی ریسکیو 1122 مٹیاری کی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ــ

مٹیاری: ٹول پلازہ کے قریب ایک کار جو کے حیدرآباد سے نوابشاہ جا رہی تھی، اچانک سامنے آنے والے ٹرالر کے پچھلے حصے سے ٹکرا گئی۔

مٹیاری: حادثے کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوئے۔

مٹیاری: ریسکیو 1122 مٹیاری کی ٹیم نے زخمیوں کو فوری طبی امداد دی اور DHQ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

زخمیوں کے نام:
جانی مستوئی، عمر 24
سلمان فاروقی، عمر 22
اور تین زخمی خواتین بھی شامل تھی ـ

مٹیاری: حادثے میں شکار گاڑی کو ریکور کرکے محفوظ مقام پر منتقل کیا گیاـ

مٹیاری: خوش قسمتی سے کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ـ

مٹیاری: حادثے کی وجہ معلوم نہ ہو سکی ــ

میڈیا کو آرڈینیٹر ریسکیو سروس 1122 مٹیاری ــ

08/05/2026

تاریخ 8-5-2027
مٹیاری:سندھ ایمرجنسی ریسکیو سروس (ریسکیو1122)سیٹلائیٹ اسٹیشن مٹیاری کی ٹیم نے سوشل ویلفئیر ڈپارٹمنٹ کے تعون سے وارث اسکول میں فائر سیفٹی کے حوالے سے تربیتی مشق کروائی۔
جس میں اسکول کے طالب علموں اور استادوں کو آگ سے بچاو کے طریقے سیکھائے اس دوراں Fire extinguisher کے استعمال کرنا بھی سیکھایا۔

تاریخ: 06 مئی  وقت: 10:48 بجےمقام: چلگری ایکسائز آفس مٹیاری کے قریب ایک کار اور ٹرالر میں تصادم کی اطلاع ـمٹیاری: حیدرآب...
07/05/2026

تاریخ: 06 مئی
وقت: 10:48 بجے

مقام: چلگری ایکسائز آفس مٹیاری کے قریب ایک کار اور ٹرالر میں تصادم کی اطلاع ـ

مٹیاری: حیدرآباد کمانڈ اینڈ کنٹرول روم سے اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو 1122 (SS-07) سیٹلائٹ اسٹیشن مٹیاری کی ٹیم فوری طور جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ــ

مٹیاری: نوابشاہ سے حیدرآباد جانے والی ایک کار ایکسائز آفس کے قریب کھڑے ہوئے ٹرالر کو پیچھے سے ٹکرائی ـ

مٹیاری: اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 مٹیاری کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور بعد ازاں انہیں مزید علاج کے لیے ریسکیو ایمبولینس کے ذریعے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال (DHQ) مٹیاری منتقل کر دیا گیا۔

مٹیاری: حادثے کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوئے ـ

*زخمیوں کے نام ــ*
سراج الدین، عمر: 61 سال
یاسین، عمر: 53 سال
سکینہ، عمر: 48 سال

مٹیاری: ریسکیو 1122 سروس کی ریکوری گاڑی کی مدد سے حادثہ شکار کار کو ٹریلر سے بحفاظت الگ کر کے محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیاـ

میڈیا کو آرڈینیٹر ریسکیو سروس مٹیاری

07/05/2026

06/05/2026

ریسکیو 1122ضلع مٹیاری
تاریخ: 06 مئی، 2026

معرکۂ حق "بنیان مرصوص" — ناقابلِ تسخیر عزم

مٹیاری ضلعی انتظامیہ کی جانب سے معرکۂ حق "بنیان مرصوص" کو ایک سال مکمل ہونے پر نکالی گئی ریلی میں ریسکیو 1122 کے افسران و اہلکاروں نے بھرپور شرکت کرتے ہوئے پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کیا۔

ضلعی انتظامیہ کے زیرِاہتمام یہ ریلی ڈپٹی کمشنر آفیس سے ایم ڈی سی سکول تک نکالی گئی،جہان طالب علموں نے تقاریر اور ٹیبلوز پیش کئے۔ اس ریلی کی قیادت ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی مٹیاری نے کی۔

ریسکیو 1122 اہلکاروں نے پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے اور خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

Address

Matiari Satellite Station Rescue 1122
Matiari
JC4M+MM

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when N-5 Rescue 1122 Matiari Satellite Station posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share