Say No To Drug

Say No To Drug Hello life, Say No To Drug

یہ مردان ضلعہ کے ایک نواحی علاقے میں قائم ڈرگ ری ہیب سنٹر کی جھلکیاں ہیں، جس میں مختلف قسم کے منشیات کے عادی افراد کا عل...
16/05/2025

یہ مردان ضلعہ کے ایک نواحی علاقے میں قائم ڈرگ ری ہیب سنٹر کی جھلکیاں ہیں، جس میں مختلف قسم کے منشیات کے عادی افراد کا علاج کیا جاتا ہے۔ علاج کے دوران نشے کے عادی افراد مختلف مراحل سے گزر کے پھر ایک نارمل لائف شروع کرتے ہیں۔۔۔جس میں نشے کے عادی افراد کو نفسیاتی ٹریٹمنٹ دینا، ان کو دین اسلام کا پابند بنانا اور وقتا فوقتا ان کا جسمانی معائنہ کرنے کے ساتھ ساتھ آرٹ تھیراپی کے ذریعے اس کے مثبت رجحان کو جانچا جاتا ہے۔اور جب وہ پوری طرح سے صحتیاب ہو جاتا ہے۔تو پھر نارمل لائف شروع کرتے ہیں جیسا کہ اس تصویری رپورٹ میں واضح ہے۔

15/05/2025

Webinar on Drug addiction by Afzal Mohmand

Webinar on Drug addiction with the AWKUM students of journalism & Mass Communication...
14/05/2025

Webinar on Drug addiction with the AWKUM students of journalism & Mass Communication...

26/04/2025

ہمارا قصور یہ ہے کہ ہم نشے کی لت میں مبتلا اپنے ہم وطن نوجوانوں کو تنہا چھوڑ دیتے ہیں۔ ہم اُن کو حقارت اور نفرت سے دیکھتے ہیں۔ جس سے اُن میں اصلاح کی بجائے مزید انتقامی جذبہ پیدا ہوتا ہے اور وہ پہلے سے بھی زیادہ اس لعنت میں غرق ہوجاتے ہیں۔

25/04/2025

اس وقت ضرورت اس امر کی ہے کہ تمباکو نوشی،شراب نوشی،گانجے اور چرس کے خلاف صرف ایک دن نہیں؛بلکہ سال کے بارہ مہینے مہم چلائی جائے اورتمام طبقات بالخصوص میڈیا اور منبرومحراب منشیات کے سد باب کے حوالے سے اپنا کردار ادا کریں۔

24/04/2025

جب کسی معاشرے میں ذہنی دباؤ بڑھ جاتاہے۔ لوگ بھوک، افلاس ، کسمپرسی، ناانصافی، عدم تحفظ اور بدعنوانی کا شکار ہوجاتے ہیں تو کاہل قوموں کے افراد اپنی قباحتیں دور کرنے کی بجائے اپنے لیے بظاہر آسان راستے کا انتخاب کرتے ہیں۔ کچھ لوگ میڈیکیشنز لینا شروع کردیتے ہیں تو کچھ نشہ آوراشیاء کا استعمال شروع کردیتے ہیں۔

23/04/2025

نوجوان مردوں اور عورتوں کو نشے کی عادت سے بچانا ایسی مشترکہ ذمہ داری ہے جس کا ایک بڑا حصہ خاندان خصوصاً والدین پر عائد ہوتا ہے، بنیادی طور پر یہ ایک تربیتی ذمہ داری ہے اور اسے بہتر بنانےکے لیے بیدارئ شعور اور ماہرین کی مشاورت سے مدد لی جا سکتی ہے

22/04/2025

نشہ مرضی نہیں مرض ہے!
نشہ انسان کے اندرونی اور بیرونی شحصیت کو تباہ کردیتا ہے، شروع شروع میں مزہ دینے والی چیز آخر میں موت کی سبب بنتی ہے۔
احتیاط کرے اس سے بچئے!

21/04/2025

پاکستان میں منشیات کے استعمال کی صورتحال تشویشناک ہے، تاہم اس حوالے سے سرکاری اعدادوشمار کی کمی ہے۔ وزارت انسداد منشیات نے اعتراف کیا ہے کہ ملک میں نشے کے عادی افراد کے بارے میں آخری جامع سروے 2013 میں ہوا تھا، جس کے مطابق 15 سال سے زائد عمر کے 67 لاکھ افراد منشیات کے عادی تھے ۔​

تازہ ترین غیر سرکاری رپورٹس کے مطابق، پاکستان میں تقریباً ڈیڑھ کروڑ (15 ملین) افراد منشیات کی لت میں مبتلا ہیں، جن میں 30 لاکھ طلباء بھی شامل ہیں ۔ ان رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں 25 مختلف اقسام کی غیر قانونی اور صحت کے لیے خطرناک منشیات، اور 80 سے زائد نشہ آور گولیاں، کیپسولز اور مائع مشروبات استعمال ہو رہے ہیں ۔

20/04/2025

"نشہ ایک ناسور ہے" ایک حقیقت ہے جو ہماری معاشرتی اور انفرادی زندگیوں پر گہرے اثرات ڈالتی ہے۔

نشے کی لت انسان کی صحت، ذہنی سکون، خاندانی رشتوں، اور معاشرتی وقار کو تباہ کر دیتی ہے۔ یہ نہ صرف فرد کو برباد کرتی ہے بلکہ ایک پورے معاشرے کو متاثر کرتی ہے۔ نوجوان نسل، جو کسی بھی قوم کا مستقبل ہوتی ہے، نشے کا شکار ہو کر اپنی صلاحیتوں کو ضائع کر دیتی ہے۔

Address

Mardan
23200

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Say No To Drug posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category