21/08/2026
مورخہ 21/08/2026
🔥 ضلع مردان میں فائر سیفٹی انتظامات کا معائنہ
سول ڈیفنس آفیسر مردان جناب شوکت علی صاحب کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ سول ڈیفنس مردان کے انسٹرکشنل اسٹاف کی جانب سے ضلع مردان میں مختلف مقامات پر فائر سیفٹی انتظامات کا تفصیلی معائنہ کیا گیا۔
معائنے کے دوران متعلقہ کاروباری مراکز میں موجود فائر فائٹنگ آلات، فائر ایکسٹنگوشرز اور دیگر حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ جن مراکز میں مطلوبہ فائر سیفٹی انتظامات موجود نہیں تھے، انہیں باقاعدہ نوٹسز جاری کیے گئے اور ہدایت کی گئی کہ ضروری حفاظتی انتظامات جلد از جلد مکمل کیے جائیں۔
اس موقع پر دکانداروں، مالکان اور عملے کو فائر ایکسٹنگوشر کے درست اور محفوظ استعمال کے عملی طریقہ کار کے بارے میں بھی آگاہی فراہم کی گئی۔ مزید برآں، آگ لگنے کی صورت میں پُرسکون انداز میں فوری اور محفوظ انخلاء (Safe Evacuation)، ہنگامی راستوں کے استعمال اور اپنی و دیگر افراد کی جانوں کو محفوظ بنانے کے حوالے سے ضروری احتیاطی تدابیر سے بھی آگاہ کیا گیا۔
سول ڈیفنس کی جانب سے واضح کیا گیا کہ فائر سیفٹی انتظامات انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے انتہائی اہم ہیں، لہٰذا تمام کاروباری مراکز پر لازم ہے کہ حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی تیاری رکھیں۔
ڈسٹرکٹ سول ڈیفنس مردان کی جانب سے فائر سیفٹی کے حوالے سے معائنہ، آگاہی اور حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔
Civil Defence Directorate KPK
Deputy Commissioner Mardan