Deputy Commissioner Mardan

Deputy Commissioner Mardan Official page of the Deputy Commissioner Mardan — committed to efficient governance, transparency, and public welfare.

آج کا نرخنامہ
06/09/2026

آج کا نرخنامہ

ترقیاتی منصوبے کا معائنہ، تعمیراتی معیار پر عملدرآمد کی ہدایتمردان: ڈپٹی کمشنر مردان کی خصوصی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ ک...
04/09/2026

ترقیاتی منصوبے کا معائنہ، تعمیراتی معیار پر عملدرآمد کی ہدایت

مردان: ڈپٹی کمشنر مردان کی خصوصی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر-V محمد محسن نے زیرِ تعمیر کاٹلنگ۔مردان سڑک کے ترقیاتی منصوبے کا موقع پر معائنہ کیا۔

دورانِ معائنہ تعمیراتی کام کی پیش رفت، معیار اور استعمال ہونے والے تعمیراتی مواد کا جائزہ لیا گیا۔ کنٹریکٹر، کنسلٹنٹ اور متعلقہ سرکاری محکموں کے نمائندگان کو منصوبے کے منصوبہ بندی و منظوری دستاویز میں درج شرائط و ضوابط، مقررہ تعمیراتی معیار اور معیاری عملی طریقہ کار پر مکمل عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔

تعمیراتی کام میں معیار، شفافیت اور مقررہ فنی specifications کی مکمل پابندی پر خصوصی زور دیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ مردانمردان: مردان خاص کے علاقے میں کالپانی کے قریب محکمہ آبپاشی کی اراضی پر زیرِ تعمیر مسجد کے معاملے کے ح...
04/09/2026

ضلعی انتظامیہ مردان

مردان: مردان خاص کے علاقے میں کالپانی کے قریب محکمہ آبپاشی کی اراضی پر زیرِ تعمیر مسجد کے معاملے کے حوالے سے اجلاس ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سید محمد احسان کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔

اجلاس میں متعلقہ حکام نے زیرِ تعمیر مسجد کے معاملے اور محکمہ آبپاشی کی اراضی سے متعلق صورتحال کا جائزہ لیا اور مسئلے کے منطقی اور قابلِ عمل حل کے لیے مختلف امور پر غور کیا۔

اجلاس کے بعد ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سید محمد احسان نے متعلقہ حکام کے ہمراہ موقع کا دورہ کیا اور زیرِ تعمیر مسجد و متعلقہ اراضی کا معائنہ کیا۔ انہوں نے معاملے کے قابلِ قبول حل کے لیے متعلقہ محکموں کو باہمی رابطہ کاری کے ذریعے ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کیں۔

*District Service Delivery Task dated 04/09/2026* ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کاٹلنگ کا مویشی منڈی کا تفصیلی دورہایڈیشنل اسسٹنٹ...
04/09/2026

*District Service Delivery Task dated 04/09/2026*
ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کاٹلنگ کا مویشی منڈی کا تفصیلی دورہ
ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کاٹلنگ جناب قیصر حسین مغل نے مویشی منڈی کاٹلنگ کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے منڈی میں جاری سرگرمیوں، مویشیوں کی خرید و فروخت، صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔
انہوں نے مویشی منڈی میں موجود بیوپاریوں، خریداروں اور شہریوں سے بھی ملاقات کی اور ان کے مسائل و شکایات سنے۔ متعلقہ عملے کو ہدایت کی گئی کہ منڈی میں صفائی ستھرائی، نظم و ضبط اور عوام کو سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔
ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے مزید ہدایت کی کہ مویشیوں کی خرید و فروخت کے دوران مقررہ قوانین و ضوابط پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور عوام کو کسی بھی قسم کی غیر ضروری پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ منڈی کے انتظامات کو بہتر بنانے اور عوامی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے متعلقہ اہلکاروں کو ضروری ہدایات بھی جاری کی گئیں۔

مردان: ضلعی انتظامیہ مردان کی جانب سے عوامی مسائل کے حل، دیرینہ تنازعات کے خاتمے اور علاقے میں امن و بھائی چارے کے فروغ ...
04/09/2026

مردان: ضلعی انتظامیہ مردان کی جانب سے عوامی مسائل کے حل، دیرینہ تنازعات کے خاتمے اور علاقے میں امن و بھائی چارے کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی سلسلے میں رستم میں تقریباً دو سال سے جاری ایک دیرینہ جائیداد کے تنازعے کے حل کے لیے انتظامی سطح پر اہم پیش رفت کی گئی۔

معاملہ کھلی کچہری کے دوران سامنے آنے پر دونوں فریقین کا مؤقف سنا گیا، متعلقہ ریکارڈ اور دستاویزات کا جائزہ لیا گیا اور موقع کا معائنہ بھی کیا گیا۔ فریقین کے درمیان باہمی رضامندی، جرگہ اور افہام و تفہیم کے ذریعے تنازعہ حل کرنے کی کوشش کی گئی۔

دونوں فریقین نے متنازعہ جگہ کو عوامی مفاد، بالخصوص تعلیمی مقصد کے لیے وقف کرنے پر آمادگی ظاہر کی، جبکہ باہمی رضامندی سے معاہدہ نامہ بھی طے پایا۔ انتظامی کارروائی کے ذریعے راستے میں موجود رکاوٹیں بھی دور کرکے آمدورفت بحال کی گئی۔

ضلعی انتظامیہ مردان کے مطابق دیرینہ تنازعات کا پُرامن اور باہمی رضامندی سے حل علاقے میں امن و امان، بھائی چارے اور سماجی ہم آہنگی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ انتظامیہ عوامی مسائل کے حل اور شہریوں کو ریلیف کی فراہمی کے لیے اپنی کاوشیں جاری رکھے گی۔

مردان: ڈپٹی کمشنر مردان کی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کاٹلنگ و چیئرمین GIT قیصر حسین مغل نے جمال گڑھی میں قائم خیبر ...
04/09/2026

مردان: ڈپٹی کمشنر مردان کی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کاٹلنگ و چیئرمین GIT قیصر حسین مغل نے جمال گڑھی میں قائم خیبر ٹوبیکو پرچیز سنٹر کا معائنہ کیا۔
دورانِ معائنہ تمباکو کی خریداری سے متعلق انتظامات، ریکارڈ اور دیگر امور کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر متعلقہ حکام سے خریداری کے عمل اور کاشتکاروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے حوالے سے معلومات حاصل کی گئیں۔

مردان: ضلع انتظامیہ مردان کی نگرانی میں پیسکو کے متعلقہ عملے نے رات گئے ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں بجلی چوری اور غیر قا...
04/09/2026

مردان: ضلع انتظامیہ مردان کی نگرانی میں پیسکو کے متعلقہ عملے نے رات گئے ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں بجلی چوری اور غیر قانونی کنکشنز کے خلاف کارروائیاں کیں۔

کارروائی کے دوران غیر قانونی ڈائریکٹ کنکشنز منقطع کرکے ہٹا دیے گئے، جبکہ بجلی چوری میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ پولیس اسٹیشنز کو مراسلے ارسال کیے جا رہے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ مردان کے مطابق بجلی چوری اور غیر قانونی کنکشنز کے خلاف رات کے اوقات سمیت مختلف اوقات میں کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔










اہم اطلاع — ڈپٹی کمشنر مردانڈپٹی کمشنر مردان کے دفتر میں کمپیوٹر آپریٹر کی آسامیوں پر بھرتی کے حوالے سے ابتدائی میرٹ لسٹ...
03/09/2026

اہم اطلاع — ڈپٹی کمشنر مردان

ڈپٹی کمشنر مردان کے دفتر میں کمپیوٹر آپریٹر کی آسامیوں پر بھرتی کے حوالے سے ابتدائی میرٹ لسٹ ڈی سی آفس مردان کے نوٹس بورڈ پر آویزاں کر دی گئی ہے۔

جن امیدواروں کو ابتدائی میرٹ لسٹ کے حوالے سے کسی بھی قسم کا اعتراض یا شکایت ہو، وہ اپنی شکایات گریوینس ریڈریسل کمیٹی کے سامنے مقررہ طریقہ کار کے مطابق سات (7) دن کے اندر درج کروا سکتے ہیں۔

تمام امیدوار اپنے اعتراضات یا شکایات کے ازالے کے لیے مقررہ مدت کے اندر ڈپٹی کمشنر آفس مردان سے رجوع کریں۔۔

https://drive.google.com/file/d/1RmLu0xHXb-msP_60COB9EVCdY8pTZqCv/view?usp=drivesdk

https://drive.google.com/file/d/1y-lkU-5DkoH4Dx4OSH-DTb4slBuqBwpf/view?usp=drivesdk

ضلع مردان میں بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن جاریمردان: ڈپٹی کمشنر مردان کی ہدایات پر ضلع بھر میں بجلی چوری اور غیر قانونی ...
03/09/2026

ضلع مردان میں بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

مردان: ڈپٹی کمشنر مردان کی ہدایات پر ضلع بھر میں بجلی چوری اور غیر قانونی بجلی کنکشنز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ضلعی انتظامیہ اور پیسکو کی مشترکہ نگرانی میں مختلف علاقوں میں کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔

کارروائیوں کے دوران بجلی کے غیر قانونی کنکشنز، کنڈوں اور بجلی چوری کے دیگر ذرائع کی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے، جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

ضلعی انتظامیہ مردان نے واضح کیا ہے کہ بجلی چوری نہ صرف قومی وسائل کا نقصان ہے بلکہ اس سے بجلی کی فراہمی کا نظام بھی متاثر ہوتا ہے۔ بجلی چوری کے مکمل تدارک تک یہ کارروائیاں ضلع بھر میں مسلسل جاری رہیں گی۔

Address

Qazi Bashir Road DC Office Mardan
Mardan
23200

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Deputy Commissioner Mardan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Deputy Commissioner Mardan:

Shortcuts

Share