17/07/2026
آج مورخہ 17.07.2026 پولیس اسکول آف پی ڈی آر ایم مردان میں PDRMکورس نمبر166 دورانیہ 02 ہفتہ اختتام پزیز ہوا اورتمام ٹرئینز میں کورس کمپلیشن سرٹیفکیٹ کی تقریب منعقد ہوئی۔
جناب امجد حسین صاحب ڈائریکٹر پولیس سکول آف PDRM مردان نے جُملہ ٹرئینز میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے۔ اپنے خطاب میں جناب ڈائریکٹر صاحب نے کہا کہ موجودہ دور میں خصوصی ٹریننگ کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتاہے۔ موجودہ حالات کےپیش نظر پولیس کے لیے ضروری ہے، کہ جدید تقاضوں سے ہم آہنگ تربیت حاصل کی جائے ۔ آج خیبر پختونخواہ پولیس کے لیے صوبے کے اندر ہی سپیشلائزڈ ٹریننگ کے لیے جدید آلات سے مزین اسکول موجود ہیں۔ جس کی مدد سے خیبر پختونخواہ پولیس پروفیشنلزم کی طرف رواں دواں ہے۔ جناب انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخواہ,
ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آفـــــ پولیس ٹریننگ خیبر پختونخواہ اورڈپــٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ٹریننگ خیبر پختونخواہ کے ویژن کے مطابق پولیس ٹریننگ پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ اور آج مکمل ہونے والا کورس بھی اس سلسلے کی ایک کڑی ہے۔اپنے صوبے کے علاوہ یہ اسکول دوسرے صوبوں کی پولیس کو بھی ٹریننگ دینے میں مددگار ثابت ہو رہاہے۔آپ افسران یہاں سے جو کچھ سیکھ کر جا رہے ہیں۔ اس کو اپنی پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی میں بروئے کار لائیں اور اپنےجونئیرز اور دیگر ساتھیوں کے ساتھ بھی شیئر کریں