جماعت اسلامی پرخو ڈھیری

جماعت اسلامی پرخو ڈھیری جماعت اسلامی پرخو کے دعوتی اور تربیتی پروگرامات سے آگا?

مردان: ہسپتالوں کی تعمیر میں 20 سالہ تاخیر، امیرِ جماعت اسلامی کی رٹ پر پشاور ہائیکورٹ کا بڑا ایکشنسیکرٹری ہیلتھ،سیکرٹری...
08/04/2026

مردان: ہسپتالوں کی تعمیر میں 20 سالہ تاخیر، امیرِ جماعت اسلامی کی رٹ پر پشاور ہائیکورٹ کا بڑا ایکشن
سیکرٹری ہیلتھ،سیکرٹری فنانس اور ایم ایس سمیت اعلیٰ un حکام طلب؛ 'ریفر ٹو پشاور' کی پرچیوں پر عدالت کی برہمی

رپورٹ :ایم بشیرعادل

جماعت اسلامی کے ضلعی امیر غلام رسول نے مردان کے دو بڑے طبی منصوبوں، بے نظیر چلڈرن ہسپتال اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی تعمیر میں دہائیوں پر محیط تاخیر، فنڈز کے مبینہ ضیاع اور بدانتظامی کے خلاف اپنے قانونی مشیر مسلم شاہ آریانی ایڈووکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان کی وساطت سے پشاور ہائیکورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کر دی ہے ضلعی امیر غلام رسول کے وکیل مسلم شاہ آریانی ایڈووکیٹ کے مطابق پشاور ہائیکورٹ نے رٹ پٹیشن کو منظور کرتے ہوئے ڈویژن بنچ نے سماعت کی عدالت عالیہ نے ابتدائی دلائل سننے کے بعد محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام بشمول سیکرٹری ہیلتھ، سیکرٹری فنانس، ڈائریکٹر بے نظیر چلڈرن ہسپتال، ڈی ایچ او اور ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال کو ریکارڈ اور جواب سمیت ذاتی حیثیت میں عدالت کے روبرو پیش ہونے کا حکم جاری کر دیا ہے۔رٹ پٹیشن میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بے نظیر چلڈرن ہسپتال اور ہیڈ کوارٹر ہسپتال مردان پر تعمیراتی کام 2002 اور 2004 سے جاری ہے، مگر بیس سال کا طویل عرصہ بیت جانے کے باوجود ان ہسپتالوں کی تعمیر مکمل نہیں ہو سکی، جو کہ مردان کے عوام کے ساتھ سراسر ناانصافی اور انتظامی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ درخواست گزار نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ہسپتالوں میں علاج معالجے اور تیمار داری کی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں اور مریضوں کو معمولی نوعیت کے کیسز میں بھی پشاور ریفر کر دیا جاتا ہے، جس کے باعث غریب عوام شدید زہنی اور مالی مشکلات کا شکار ہیں۔پٹیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ ہسپتالوں میں مریضوں کے لواحقین سے کار پارکنگ کے نام پر غیر قانونی وصولیاں کی جا رہی ہیں جو کہ قدرتی قانون کے خلاف ہیں۔ عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ ہسپتالوں کے غائب ہونے والے قیمتی آلات کو فوری طور پر واپس لا کر ہسپتالوں کو مکمل طور پر فنکشنل کیا جائے اور فنڈز کی بروقت فراہمی اور استعمال میں رکاوٹ بننے والے ذمہ داروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ امیر جماعت اسلامی مردان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے قانونی جنگ جاری رکھیں گے، جبکہ عدالت عالیہ نے متعلقہ افسران کو آئندہ پیشی پر طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ہے

31/01/2026

مفتی عزیر آمین صاحب (امیر جماعت اسلامی پرخو ڈھیری) کا خالہ زاد بھائی نفیس وفات پا چکا ہے
مرحوم کا نماز جنازہ بروز اتوار 1 فروری 2026 گیارہ(11) بجے خلیفہ ملک کلی میں ادا کی جائے گی ۔

16/11/2025

افسوس كی خبر ۔۔۔۔۔۔۔قاری ھدایت اللہ رکن جماعت اور ڈاکٹر عرفان کے والد محترم وفات پا چکا ہیں جس کی نماز جنازہ آج بروز اتوار 11بجے سرور آباد جلالہ میں ادا کی جائے گی ۔۔انالله و إن إليه راجعون

جماعت اسلامی یوتھ پی کے 61 کے صدر محمد الیاس نے جماعت اسلامی پرخو مقام کے امیر حضرت  مولانا مفتی عزیر امین سے مشاورت کےب...
01/11/2025

جماعت اسلامی یوتھ پی کے 61 کے صدر محمد الیاس
نے جماعت اسلامی پرخو مقام کے
امیر حضرت مولانا مفتی عزیر امین سے مشاورت کےبعد
کو جے آئی یوت
ویلج کونسل پرخو 1 کا صدر مقرر کیا گیا آللہ تعالیٰ انہیں استقامت عطا فرمائے ۔امین

13/10/2025

فضل ربی(رکن جماعت)کی بیوی، شہزاد شہید کی والدہ اور فضل الرحمان و فضل سبحان کی بھابھی وفات پائی ہے۔ جنازہ بروز پیر، 13 اکتوبر، بوقت 11 بجے فقیر گل کلے، پرخو ڈھیری میں آدا ہوگا!

ان شاءاللہ✌️♥️
08/10/2025

ان شاءاللہ✌️♥️

 #انشاءاللہ ایک بار پھر ایک عظیم الشان درس القرآن کا آغاز ہو گا6 اکتوبر سے 12 اکتوبر تکمدرس شیخ القرآن الحدیث حضرت مولان...
29/09/2025

#انشاءاللہ
ایک بار پھر ایک عظیم الشان درس القرآن کا آغاز ہو گا
6 اکتوبر سے 12 اکتوبر تک
مدرس شیخ القرآن الحدیث حضرت مولانا #واحداللہ صاحب
#مقام حجرہ حاجی #اخترگل ممبر غنوڈھیری ملیانوں کلے

تمام شرکاء کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں اور اللہ تعالیٰ ان کے سعی کو قبول فرمائے ۔
28/09/2025

تمام شرکاء کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں اور اللہ تعالیٰ ان کے سعی کو قبول فرمائے ۔

Address

Parkho Dherii
Mardan

Telephone

+923150959970

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when جماعت اسلامی پرخو ڈھیری posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share