04/09/2026
السلام علیکم 👋جمعہ مبارک🤗 اس ویڈیو میں تقریبا 40 سیکنڈ کے اندر وہ سب کچھ دکھایا ہے جو ہم اپ کو بتانا اور سمجھانا چاہتے ہیں کہ درخت 🌲 یا جنگلات 🌳🌲🌴 نہ صرف انسان کے لیے بلکہ تمام جاندار مخلوقات کے لیے کتنا فائدہ مند ہے اور حدیث شریف کا مفہوم بھی ہے کہ
"إِنْ قَامَتِ السَّاعَةُ وَبِيَدِ أَحَدِكُمْ فَسِيلَةٌ، فَإِنِ اسْتَطَاعَ أَنْ لاَ تَقُومَ حَتَّى يَغْرِسَهَا فَلْيَفْعَلْ"
اردو ترجمہ:
"اگر قیامت قائم ہو رہی ہو اور تم میں سے کسی کے ہاتھ میں پودا (یا قلم) ہو، اور وہ اس بات کی استطاعت رکھتا ہو کہ قیامت قائم ہونے سے پہلے اسے لگا لے، تو اسے چاہیے کہ وہ اسے ضرور لگا دے۔"
کتاب اور حوالہ: کتاب: مسند احمد ۔حدیث نمبر: 13004
درحت اسناد: علامہ البانی نے اسے "لسلسلة الصحيحة" (حدیث نمبر: 9) میں صحیح قرار دیا ہے۔
(یہ حدیث شجر کاری اور مثبت عمل کی اہمیت کو ظاہر کرتی ہے کہ حالات چاہے جیسے بھی ہوں، خیر کا کام جاری رکھنا چاہیے)