06/09/2026
04 ستمبر, 2026
فشریز ڈیپارٹمنٹ ضلع مردان کے فیلڈ اسٹاف نے دریائوں اور متعلقہ بیٹس میں روزانہ کی بنیاد پر فیلڈ گشت جاری رکھا۔ دورانِ گشت دریائوں اور ندی نالوں کے مختلف مقامات پر سیکشن 144 کے مؤثر نفاذ کو یقینی بنایا گیا اور عوام و سیاحوں کو دریا کے خطرناک مقامات سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی۔ فیلڈ اسٹاف نے سیاحوں میں حفاظتی آگاہی بھی فراہم کی تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے۔
مزید برآں غیر قانونی شکار کی روک تھام کے لیے مختلف مقامات کی نگرانی کی گئی۔ ممنوعہ جال، بجلی کے ذریعے شکار اور دیگر غیر قانونی ذرائع کے استعمال کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت چیکنگ کی گئی، تاہم دورانِ گشت کوئی خلاف ورزی سامنے نہیں آئی۔
محکمہ فشریز ضلع مردان کے فیلڈ اسٹاف نے آبی حیات کے تحفظ، دریا کے قدرتی ماحول کی حفاظت اور حکومتی احکامات پر مؤثر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا