Mardan News Network

Mardan News Network follow us Mardan News Network

13/09/2026

آج دوپہر تقریباً 2:00 بجے مردان سبزی منڈی یا حیدر خان روڈ کے قریب ہمارے سینئر صحافی اور بزرگ مشر نور الاسلام ساجد صاحب کا پرس کہیں گر گیا ہے۔ جس میں پورے صحافتی کیریئر کے تقریباً 20 سے 25 عدد کارڈز (بشمول ایکریڈیشن کارڈز)، اخبار کے انتہائی ضروری اور اہم کاغذات، بینک آف خیبر (Bank of Khyber) کی چیک بک، روزمرہ کی تحریری ڈائری، ضروری ادویات، اور دفتر کی چابیاں تھی۔
یہ تمام اشیاء صحافتی اور ذاتی حوالے سے انتہائی قیمت اور اہمیت کی حامل ہیں۔ جس کسی بھی خیر خواہ کو یہ پرس ملے، یا اس سلسلے میں کوئی معلوماتی سراغ ہو، براہِ کرم انسانیت اور ہمدردی کے ناتے فوری رابطہ فرما کر شکریہ کا موقع دیں۔
رابطہ۔ نور الاسلام ساجد (چیف ایڈیٹر: روزنامہ ندائے وطن، مردان)
پتہ: دفتر روزنامہ ندائے وطن، بالمقابل ڈی آئی جی آفس، مدینہ پلازہ، کالج چوک، مردان
رابطہ نمبر۔۔03444210076
تمام دوستوں سے التماس ہے کہ اس پیغام کو آگے گروپس میں شیئر کریں تاکہ سامان جلد از جلد باحفاظت مل سکے۔

*پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 2 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 28 پیسے فی لیٹر اضافے کا اعلان، نوٹیفیکیشن جاری*
12/09/2026

*پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 2 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 28 پیسے فی لیٹر اضافے کا اعلان، نوٹیفیکیشن جاری*

وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا.ڈیزل کی قیمت میں 32 روپے 63 پیسے فی لیٹر کم...
20/08/2026

وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا.

ڈیزل کی قیمت میں 32 روپے 63 پیسے فی لیٹر کمی کا فیصلہ، نوٹیفیکیشن.

پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 97 پیسے فی لیٹر اضافے کا فیصلہ، نوٹیفیکیشن.

27/04/2026

مردان اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس

مسجدِ نبوی شریف کے منبر کی تاریخی ترقیسادگی سے شاہکار تک — ایک روحانی سفر🖋 عہدِ نبوی ﷺنبی کریم ﷺ اور خلفائے راشدینؓ کے ز...
25/04/2026

مسجدِ نبوی شریف کے منبر کی تاریخی ترقی
سادگی سے شاہکار تک — ایک روحانی سفر

🖋 عہدِ نبوی ﷺ
نبی کریم ﷺ اور خلفائے راشدینؓ کے زمانے میں منبر نہایت سادہ تھا —
صرف دو سیڑھیاں اور ایک نشست۔
اسی پر جلوہ افروز ہو کر آپ ﷺ خطبہ ارشاد فرماتے تھے۔

🖋 دورِ اموی
حضرت معاویہ بن ابی سفیانؓ نے منبر میں اضافہ فرمایا
اور اسے بڑھا کر چھ درجات تک کر دیا۔

🖋 دورِ عباسی
وقت کے ساتھ منبر پرانی حالت میں آ گیا تو
خلفائے عباسیہ نے اس کی مرمت اور تجدید کروائی۔

🔥 654 ہجری — آتشزدگی کا واقعہ
مسجد نبوی میں آگ لگنے سے منبر بھی جل گیا۔
بعد ازاں الملک المظفر نے نیا منبر بھیجا،
جس میں خوبصورت گنبد نما سرے (رمانتان) تھے۔

🖋 664 ہجری — الظاہر بیبرس کا منبر
ایک نیا منبر بھیجا گیا، جس پر 797 ہجری تک خطبہ دیا جاتا رہا۔

🖋 797 ہجری — الظاہر برقوق
انہوں نے بھی ایک نیا منبر روانہ کیا۔

🖋 820 ہجری — المؤید شیخ
مزید ایک خوبصورت منبر مسجد نبوی کی زینت بنا۔

🔥 886 ہجری — دوسری آتشزدگی
ایک اور آگ میں منبر جل گیا۔
اہلِ مدینہ نے عارضی طور پر اینٹوں کا منبر بنا کر استعمال کیا۔

🖋 888 ہجری — الاشرف قايتبای
انہوں نے سنگِ مرمر کا شاندار منبر بھیجا،
جو عارضی منبر کی جگہ نصب کیا گیا۔

🖋 998 ہجری — عثمانی دور
سلطان مراد عثمانی نے
انتہائی نفیس سنگِ مرمر کا منبر بھیجا،
جس پر خوبصورت نقش و نگار اور سونے کا کام تھا۔

✨ یہی منبر آج بھی مسجدِ نبوی شریف میں موجود ہے —
جو تاریخ، عقیدت اور فنِ تعمیر کا حسین امتزاج ہے۔ 🌺♥️🌹

ریسکیو1122مردان/ فائرنگمردان: کاٹلنگ سنگاؤ میں فائرنگ، گولی لگنے سے 23 سالہ وقاص جانبحق۔ ریسکیو1122مردان:ریسکیو1122 میڈی...
25/04/2026

ریسکیو1122مردان/ فائرنگ

مردان: کاٹلنگ سنگاؤ میں فائرنگ، گولی لگنے سے 23 سالہ وقاص جانبحق۔ ریسکیو1122

مردان:ریسکیو1122 میڈیکل ٹیم نے جانبحق شخص کو ٹائپ ڈی ہسپتال منتقل کر دیا۔
Mardan News Network

حکومت نے ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیاپیٹرول 26 روپے 77 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا جبکہ ڈیزل کی قیمت م...
24/04/2026

حکومت نے ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا

پیٹرول 26 روپے 77 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا
جبکہ ڈیزل کی قیمت میں بھی 26 روپے 77 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے

مردان: ایس پی صدر/سٹی کی نگرانی میں تھانہ پارہوتی اور تھانہ جبر کے علاقوں میں سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن، اسلحہ و منشیات برآ...
23/04/2026

مردان: ایس پی صدر/سٹی کی نگرانی میں تھانہ پارہوتی اور تھانہ جبر کے علاقوں میں سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن، اسلحہ و منشیات برآمد

تفصیلات:
حکومتی احکامات اور ڈی پی او مردان کی ہدایات کی روشنی میں ایس پی صدر/سٹی روشن زادہ خان ہمراہ ڈی ایس پی کاٹلنگ عجب خان کی نگرانی میں، تھانہ پارہوتی پولیس نے ایس ایچ او فواد علی اور تھانہ جبر پولیس نے ایس ایچ او پرویز خان کی قیادت میں مختلف مضافاتی اور حساس علاقوں میں سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن کیا۔
آپریشن کے دوران مقامی پولیس، سی ٹی ڈی اور دیگر اسپیشل ٹیموں نے مشترکہ طور پر مشکوک افراد، ٹھکانوں اور مقامات کی باریک بینی سے جانچ پڑتال کی۔ مزید برآں ناکہ بندی اور جنرل ہولڈ اپ کے ذریعے نقل و حرکت کی مؤثر نگرانی کی گئی۔ کارروائی کے دوران اسلحہ (کلاشنکوف) اور منشیات بھی برآمد کی گئیں جبکہ مشتبہ افراد کے کوائف کی جانچ کا عمل مکمل کیا گیا۔ سرچ آپریشن کے دوران غیر رجسٹرڈ کرایہ داروں کے خلاف بھی قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی تاکہ امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھا جا سکے۔
مردان پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ اور قیامِ امن کیلئے ہمہ وقت متحرک ہے اور ایسے اقدامات آئندہ بھی تسلسل کے ساتھ جاری رکھے جائیں گے۔
Mardan News Network

پشاور میں ایک اہم اور تاریخی پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں خواجہ سرا کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی صوبیہ خان، جو “بیبو” کے نام ...
23/04/2026

پشاور میں ایک اہم اور تاریخی پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں خواجہ سرا کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی صوبیہ خان، جو “بیبو” کے نام سے معروف ہیں، کو خیبر پختونخوا کے محکمہ جیل خانہ جات میں بطور وارڈن تعینات کر دیا گیا ہے۔

Address

Mardan Cantonment
HUJRAPUSHTOON

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mardan News Network posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share