17/01/2026
مردان میں پاکستان تحریک انصاف کا دوسرے سیاسی جماعتوں کو 11 ہزار وولٹ کا جھٹکا!!
عمران خان صاحب اور ممبر صوبائی اسمبلی عبدالسلام آفریدی پر حلقہ پی کے 58 مردان میں عوام کے اعتماد کا مسلسل اضافہ!!!
یونین کونسل مسلم آباد اور بگٹ گنج کی جانب سے شمسی روڈ مردان میں زبردست شمولیتی جلسے کا انعقاد کیا گیا جس میں سابقہ وفاقی وزیر اور ممبر قومی اسمبلی علی محمد خان، ممبر صوبائی اسمبلی عبدالسلام آفریدی، سابقہ صوبائی وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو، وی سی مسلم آباد صدر سجاد ملک، حلقہ پی کے 58 کوارڈینیٹر ساجد اقبال مہمند، سابقہ تحصیل مردان یوتھ ونگ صدر اسفندیار شاہ، پشاور ریجن یوتھ ونگ صدر آصف بنگش، پشاور ریجن یوتھ ونگ جنرل سیکرٹری ابرار احمد، ضلعی زکوٰۃ چییرمین جہانزیب سمیت پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
پروگرام کے آغاز میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عبدالستار خان کے مغفرت کے لیے دعا کی گئی۔
جناب تاج محمد خان صاحب، زلفت شاہ صاحب اور امجد خان ساتھیوں سمیت دوسرے سیاسی جماعتوں سے مستعفی ہو کر عمران خان صاحب کے قافلہ (قافلہ حق) میں علی محمد خان اور ممبر صوبائی اسمبلی عبدالسلام آفریدی کے ہاتھوں شمولیت اختیار کی۔