Deputy Director Fisheries Mansehra

Deputy Director Fisheries Mansehra This is Deputy Director Fisheries Mansehra Official Government Page. Phone No. 0997544109

05/09/2026
🐟 آبی حیات کا تحفظ، ہماری مشترکہ ذمہ داری! 🌿 🌧️ فشریز اسٹاف نے مون سون کے دوران اپنی ڈیوٹی احسن طریقے سے انجام دیتے ہوئے...
04/09/2026

🐟 آبی حیات کا تحفظ، ہماری مشترکہ ذمہ داری! 🌿 🌧️

فشریز اسٹاف نے مون سون کے دوران اپنی ڈیوٹی احسن طریقے سے انجام دیتے ہوئے غیر قانونی ماہی گیری کے خلاف نگرانی کے ساتھ ساتھ عوام کو اہم آگاہی بھی فراہم کی۔
🌊 عوام سے اپیل ہے کہ مون سون کے دوران دریاؤں، ندی نالوں اور برساتی نالوں کے قریب جانے سے گریز کریں، کیونکہ موسم کے حالات اچانک تبدیل ہو سکتے ہیں اور پانی کی سطح میں اچانک اضافہ خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔

اپنی اور اپنے پیاروں کی حفاظت کو اولین ترجیح دیں۔
احتیاط کریں، محفوظ رہیں۔ 🤝

محکمہ فشریز ضلع مانسہرہ

🐟 Technical Meeting & Site Visit Regarding Proposed Trout Stocking at SK Hydropower Project: A technical meeting was hel...
02/09/2026

🐟 Technical Meeting & Site Visit Regarding Proposed Trout Stocking at SK Hydropower Project:

A technical meeting was held today at the Consultant Office of the SK Hydropower Project between the District Officer Fisheries Mansehra, Mrs. Samavia Neelofer, and the concerned representatives of the project, including Mr. Hasnain Hashmi, QHSE Manager, and the Senior Chief Engineer.

The meeting focused on the proposed trout stocking and fish stock replenishment activity in the project reservoir. The project representatives sought technical guidance and support from the Fisheries Department, particularly regarding the identification and selection of a suitable site for the proposed stocking activity.

Following the meeting, the concerned representatives jointly visited the proposed area to assess the site and review its suitability for the planned trout stocking activity.

This initiative reflects a positive step towards the sustainable management and enhancement of fisheries resources in the project reservoir. 🌊🐟

Fisheries Department District Mansehra

🎣 محکمہ فشریز ضلع مانسہرہماہی گیری لائسنس کا اجرا (2026-27) 🎣تمام شکاری حضرات کو مطلع کیا جاتا ہے کہ سال 2026-27 کے لیے ...
29/08/2026

🎣 محکمہ فشریز ضلع مانسہرہ

ماہی گیری لائسنس کا اجرا (2026-27) 🎣
تمام شکاری حضرات کو مطلع کیا جاتا ہے کہ سال 2026-27 کے لیے ماہی گیری (فشنگ) کے نئے لائسنسز کا اجراء شروع ہو چکا ہے۔

📅 لائسنس کی اجراء/مدت:

اجراء: 01 ستمبر 2026 / معیاد: 31 اگست 2027
دام کنڈہ لائسنس: 500 روپے
لانگ راڈ لائسنس: 800 روپے
جال لائسنس: 1,000 روپے
(نوٹ: بند سیزن: جون، جولائی، اگست)
علاؤہ دام کنڈہ ،راڈ،لانگ راڈ،
جنرل لائسنس: 2,000 روپے
نوٹ : بند سیزن ۔ جون،جولائی، اگست
📢
تمام شکاری حضرات 01 ستمبر 2026 سے نئے لائسنس ضرور بنوائیں۔
لائسنس کے بغیر مچھلی شکار کرنا قانونی جرم ہے۔
بصورت دیگر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

دفتر: ڈپٹی ڈائریکٹر فشریز ضلع مانسہرہ

🐟 سوکھی کناری (SK) ہائیڈرو پاور پراجیکٹ — آبی حیات کے تحفظ کی جانب اہم قدم 🌊سوکھی کناری ہائیڈرو پاور پراجیکٹ (SK Hydro P...
28/08/2026

🐟 سوکھی کناری (SK) ہائیڈرو پاور پراجیکٹ — آبی حیات کے تحفظ کی جانب اہم قدم 🌊

سوکھی کناری ہائیڈرو پاور پراجیکٹ (SK Hydro Power Project) کے ریزروائر میں 5,000 ٹراؤٹ فنگرلنگز کی اسٹاکنگ کا بنیادی مقصد نہ صرف ٹراؤٹ مچھلی کی پاپولیشن میں اضافہ ہے، بلکہ آبی ماحولیاتی نظام کے تحفظ، حیاتیاتی تنوع (Biodiversity) کے فروغ اور آبی وسائل کے پائیدار انتظام کو یقینی بنانا ہے۔
اس سلسلے میں محکمہ فشریز ضلع مانسہرہ اور SK Hydro (Pvt.) Ltd. کے مابین مورخہ 27/08/2026 کو ایک مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، جس میں اسٹاکنگ کے تمام مراحل کو محکمہ فشریز کی تکنیکی رہنمائی، نگرانی اور متعلقہ قوانین و ضوابط کے مطابق مکمل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
یہ اقدام اس عزم کا اظہار ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کے ساتھ ساتھ قدرتی آبی ماحول، آبی حیات اور حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کو بھی اولین ترجیح دی جائے۔

🌱 Environmental Protection
🐟 Biodiversity Conservation
🌊 Sustainable Management of Aquatic Resources

تحفظِ آبی حیات — پائیدار ماہی گیری — محفوظ مستقبل

محکمہ فشریز ضلع مانسہرہ

📅 26 اگست 2026🎣 فشریز فیلڈ اسٹاف کی غیر قانونی ماہی گیری کے خلاف کارروائیاں اور مون سون ڈیوٹیفشریز ڈیپارٹمنٹ کا فیلڈ اسٹ...
26/08/2026

📅 26 اگست 2026

🎣 فشریز فیلڈ اسٹاف کی غیر قانونی ماہی گیری کے خلاف کارروائیاں اور مون سون ڈیوٹی

فشریز ڈیپارٹمنٹ کا فیلڈ اسٹاف آج بھی غیر قانونی ماہی گیری کی روک تھام اور مون سون سیزن کے دوران دریاؤں اور ندی نالوں کی مؤثر نگرانی کے لیے اپنے فرائض بھرپور ذمہ داری سے انجام دیتا رہا۔

فشریز فیلڈ اسٹاف مختلف علاقوں میں متحرک رہا تاکہ آبی حیات کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے اور کسی بھی قسم کی غیر قانونی ماہی گیری کی سرگرمی کو بروقت روکا جا سکے۔

🌊 آبی حیات کا تحفظ، ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے۔

محکمہ فشریز ضلع مانسہرہ

Address

Chinar Road
Mansehra

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 16:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Deputy Director Fisheries Mansehra posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share