Sheraz Mehmood Qureshi Welfare Organization

Sheraz Mehmood Qureshi Welfare Organization Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Sheraz Mehmood Qureshi Welfare Organization, Public Service, Sheraz Mehmood Qureshi Welfare Community Center Near Faisal Fish point, Main KKH Road, Gallah Gazikot, Mansehra.
(6)

شیراز محمود قریشی کمیونٹی سینٹر، میں گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج نمبر 1 مانسہرہ کی طالبات کے لیے انٹرنشپ پروگرام 2026 کی باقا...
12/07/2026

شیراز محمود قریشی کمیونٹی سینٹر، میں گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج نمبر 1 مانسہرہ کی طالبات کے لیے انٹرنشپ پروگرام 2026 کی باقاعدہ اورینٹیشن سیشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں کالج کی معزز پروفیسرز اور طالبات نے بھرپور شرکت کی۔ سیشن کے دوران شرکاء کو شیراز محمود قریشی فاؤنڈیشن کے جاری تعلیمی، سماجی، فلاحی اور ڈیجیٹل منصوبوں سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا۔ طالبات کو بتایا گیا کہ انٹرنشپ کے دوران انہیں عملی میدان میں کام کرنے کے مواقع، جدید ڈیجیٹل مہارتیں، پروجیکٹ مینجمنٹ، کمیونٹی سروس، لیڈرشپ، میڈیا، ایونٹ مینجمنٹ اور نوجوانوں کی شخصیت سازی کے مختلف پہلوؤں پر تربیت فراہم کی جائے گی۔ جس کے لیے گوگل اور ٹیک ویلی کی خصوصی طور پر سپورٹ حاصل ہوگی۔
اس موقع پر ڈاکٹر علیشبہ، جنہوں نے حال ہی میں بطور ٹرینی شیراز محمود قریشی فاؤنڈیشن کو جوائن کیا ہے، نے انتہائی مؤثر انداز میں Google Career Certificates، Digital Safar، Google for Education اور Tech Valley کے اشتراک سے جاری مختلف ڈیجیٹل پروگرامز پر جامع پریزنٹیشن دی۔ انہوں نے طالبات کو مستقبل میں درکار ڈیجیٹل اسکلز، AI عالمی معیار کی آن لائن لرننگ، کیریئر کے نئے مواقع اور انٹرنشپ پروگرام کے مکمل روڈ میپ سے آگاہ کیا۔اورینٹیشن کے اختتام پر طالبات اور معزز اساتذہ کو شیراز محمود قریشی کمیونٹی سینٹر کا تفصیلی وزٹ بھی کروایا گیا، جہاں انہیں ڈیجیٹل لرننگ، کمیونٹی ڈویلپمنٹ اور نوجوانوں کی استعداد بڑھانے کے لیے قائم جدید سہولیات سے روشناس کرایا گیا۔ شرکاء نے فاؤنڈیشن کی کاوشوں کو بے حد سراہتے ہوئے اسے نوجوانوں کے روشن مستقبل کی جانب ایک اہم اور قابلِ تحسین قدم قرار دیا.

27/06/2026

الحمدللہ! شیراز محمود قریشی فاؤنڈیشن کی جانب سے جامع مسجد غوثیہ اور مدرسہ فاطمہ ضیاء البنات، غنی آباد، غازی کوٹ میں فاؤنڈیشن کے جاری واٹر پروجیکٹ کے 21 واں ٹیوب ویل کا افتتاح پیٹرن اِنچیف عمر فاروق نے کیا۔ یہ منصوبہ مسجد کی تعمیراتی سرگرمیوں، نمازیوں، وضو کے لیے آنے والے افراد اور مدرسے کے طلبہ اور طالبات کو درپیش پانی کی شدید قلت کو مدِنظر رکھتے ہوئے مکمل کیا گیا۔ اب یہ ٹیوب ویل نہ صرف مسجد اور مدرسے کی پانی کی ضروریات پوری کرے گا بلکہ مسجد کے اطراف میں رہنے والے متعدد گھروں کو بھی صاف پانی کی سہولت فراہم کرے گا۔
پانی اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت ہے، اور اس نعمت کو دوسروں تک پہنچانا بہترین صدقۂ جاریہ ہے۔ آئیے! اس نیکی کے سفر میں شیراز قریشی فاؤنڈیشن کا ساتھ دیں تاکہ مزید مساجد، مدارس، یتیموں، مستحق خاندانوں اور پسماندہ علاقوں تک زندگی کی یہ بنیادی سہولت پہنچائی جا سکے۔ "آپ کا ایک قدم، کسی کی پوری زندگی بدل سکتا ہے۔"
آئیں، خیر کے اس سفر میں شیراز محمود قریشی فاؤنڈیشن کا دست و بازو بنیں۔ شکریہ



وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت، محترمہ وجیہہ قمر نے شیراز محمود قریشی ویلفیئر آرگنائزیشن کے کمیونٹی سینٹر کا ...
20/06/2026

وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت، محترمہ وجیہہ قمر نے شیراز محمود قریشی ویلفیئر آرگنائزیشن کے کمیونٹی سینٹر کا خصوصی وزٹ کیا۔پیٹرن اِنچیف شیراز محمود قریشی فاؤنڈیشن ، عمر فاروق نے معزز مہمان کو فاؤنڈیشن کے جاری منصوبوں، ڈیجیٹل تعلیم، نوجوانوں کی استعداد کار میں اضافے، خواتین کو بااختیار بنانے، فنی تربیت،فلاحی سرگرمیوں اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرامز کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ فیڈرل منسٹر نے فاؤنڈیشن کی جانب سے معاشرے کے پسماندہ طبقات، طلبہ، خواتین اور نوجوانوں کے لیے کی جانے والی خدمات کو سراہتے ہوئے اسے ایک قابلِ تقلید ماڈل قرار دیا۔ انہوں نے جدید تعلیم، ڈیجیٹل مہارتوں، نوجوانوں کے لیے جدید ٹریننگ، خواتین کو با اختیار بنانے اور ان کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لے فاؤنڈیشن کے ساتھ بھرپور تعاون کا عزم کیا۔ وفاقی وزیر بہت جلد اپنے اگلے وزٹ میں نہ صرف یہاں کی یوتھ سے خصوصی بات چیت کریں گی۔ بلکہ نوجوانوں کے لیے خصوصا بچیوں کے لیے فیڈرل گورنمنٹ
کے بہت سے پروگرام بھی لے کر آئیں گی۔

ہڈن ہل! پاکستان کے معروف ڈیجیٹل انفراسٹرکچر اور آئی سی ٹی ماہر جناب افتخار پرویز صاحب نے ڈائریکٹر PTA جناب احمد بخت صاحب...
19/06/2026

ہڈن ہل! پاکستان کے معروف ڈیجیٹل انفراسٹرکچر اور آئی سی ٹی ماہر جناب افتخار پرویز صاحب نے ڈائریکٹر PTA جناب احمد بخت صاحب اور اپنی ٹیم کے ہمراہ پیٹرن انچیف شیراز محمود قریشی فاؤنڈیشن، عمر فاروق کی دعوت پر مانسہرہ کا خصوصی وزٹ کیا۔ وزٹ کے دوران نوجوانوں کی ڈیجیٹل ترقی، جدید مہارتوں اور ٹیکنالوجی کے ذریعے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے حوالے سے تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

18/06/2026

A Milestone for Pakistan Education Sector — Canva for Education Launched with the Support of Tech Valley and the Federal Ministry of Education & Professional Training. 🇵🇰

08/06/2026

شیراز محمود قریشی آرگنائزیشن کے باہر ایک خصوصی ڈونیشن باکس رکھا گیا ہے، جہاں آپ اپنے استعمال شدہ مگر قابلِ استعمال کپڑے، جوتے، بچوں کے کھلونے اور دیگر ضروری اشیاء جمع کر سکتے ہیں۔

آپ کا دیا گیا یہ سامان باعزت انداز میں ضرورت مند افراد تک پہنچایا جائے گا، تاکہ ان کی زندگی میں آسانیاں اور خوشیاں لائی جا سکیں۔

مزید معلومات کے لیے دیے گئے نمبر پر رابطہ کریں اور ویب سائٹ وزٹ کریں
0343 5509284 / www.shermehmoodqureshi.pk

31/05/2026

Address

Sheraz Mehmood Qureshi Welfare Community Center Near Faisal Fish Point, Main KKH Road, Gallah Gazikot
Mansehra
21300

Opening Hours

Monday 09:00 - 18:00
Tuesday 09:00 - 18:00
Wednesday 09:00 - 18:00
Thursday 09:00 - 18:00
Friday 09:00 - 13:00

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sheraz Mehmood Qureshi Welfare Organization posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category