Investigation Police Mansehra

Call Contact the organization

Investigation Police Mansehra investigation wing mansehra official page of investigation police mansehra...please like and follow for updates

مورخہ 7/10/2026 کو ایس پی انویسٹی گیشن ابرار خان نے پولیس افسران و جوانوں کے مسائل سننے اور ان کے حل کے لیے دفتر ایس پی ...
07/10/2026

مورخہ 7/10/2026 کو ایس پی انویسٹی گیشن ابرار خان نے پولیس افسران و جوانوں کے مسائل سننے اور ان کے حل کے لیے دفتر ایس پی انویسٹی گیشن مانسہرہ میں ہفتہ وار اردلی روم کا انعقاد کیا گیا، جس میں پولیس اہلکار اپنے مسائل لے کر ایس پی صاحب کے سامنے پیش ہوئے۔

ایس پی صاحب نے افسران و جوانوں کے مسائل کو ذاتی طور پر سنا اور ان کے جائز مسائل کے فوری حل کے لیے موقع پر ہی احکامات جاری کیے۔ اس دوران جائز درخواستوں پر ٹرانسفر و پوسٹنگ کے احکامات بھی صادر کیے گئے، جبکہ ڈیوٹی میں غفلت و لاپرواہی کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی بھی عمل میں لائی گئی۔

اردلی روم کے انعقاد کے موقع پر ایس پی صاحب نے کہا کہ ہفتہ وار اردلی روم کا مقصد پولیس افسران و جوانوں کے مسائل بذاتِ خود سننا اور ان کے جائز امور کو بروقت حل کرنا ہے، تاکہ پولیس فورس کے مسائل کا ازالہ کرتے ہوئے ان کی کارکردگی اور مورال کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔

مانسہرہ، 6 اکتوبر 2026ءایس پی انویسٹی گیشن مانسہرہ ابرار خان کی زیرِ صدارت ماہانہ کرائم میٹنگ کا انعقادایس پی انویسٹی گی...
06/10/2026

مانسہرہ، 6 اکتوبر 2026ء

ایس پی انویسٹی گیشن مانسہرہ ابرار خان کی زیرِ صدارت ماہانہ کرائم میٹنگ کا انعقاد

ایس پی انویسٹی گیشن مانسہرہ ابرار خان کی زیرِ صدارت ماہانہ کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ضلع بھر کے تمام تفتیشی افسران(OIIs) اور ڈپٹی پبلک پراسیکیوٹر نوشروان خان نے شرکت کی۔ میٹنگ کے دوران ضلع مانسہرہ میں جرائم کی مجموعی صورتحال، زیرِ تفتیش مقدمات، تفتیش کے معیار، مقدمات کی پیش رفت اور عدالتی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

ایس پی انویسٹی گیشن ابرار خان نے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام مقدمات کی تفتیش میرٹ، شفافیت اور قانون کے تقاضوں کے مطابق مکمل کی جائے، جبکہ زیرِ تفتیش مقدمات کو مقررہ مدت کے اندر یکطرف کیا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ تفتیشی امور میں کسی قسم کی غفلت، سستی یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے افسران پر زور دیا کہ جرائم کی روک تھام، مؤثر تفتیش اور عوام کو بروقت انصاف کی فراہمی کے لیے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مزید بہتر بنایا جائے اور تمام متعلقہ شعبوں کے ساتھ مؤثر رابطہ و تعاون یقینی بنایا جائے۔

میٹنگ کے دوران مقدمات کے بروقت چالان عدالتوں میں پیش کرنے، تفتیشی عمل کو مزید مؤثر بنانے اور پراسیکیوشن کے ساتھ مؤثر کوآرڈینیشن برقرار رکھنے کے حوالے سے بھی ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔

مانسہرہ: ایس پی انویسٹیگیشن ابرار خان کا جائے وقوعہ کا دورہ، لواحقین سے تعزیت اور تفتیشی افسران کو اہم ہدایاتایس پی انوی...
29/09/2026

مانسہرہ: ایس پی انویسٹیگیشن ابرار خان کا جائے وقوعہ کا دورہ، لواحقین سے تعزیت اور تفتیشی افسران کو اہم ہدایات

ایس پی انویسٹیگیشن مانسہرہ ابرار خان نے مورخہ 28/09/2026 کو قتل کے افسوسناک واقعہ کے بعد جائے وقوعہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے وقوعہ کی تمام صورتحال، شواہد اور مختلف پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لیا اور موقع پر موجود تفتیشی افسران سے تفصیلی بریفنگ حاصل کی۔ ایس پی انویسٹیگیشن نے تفتیشی افسر کو ہدایت جاری کی کہ مقدمہ کی تفتیش جدید سائنسی بنیادوں اور میرٹ کے مطابق مکمل کی جائے اور ملزم کو جلد از جلد ٹریس کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

بعد ازاں ایس پی انویسٹیگیشن ابرار خان مقتولہ کے گھر گئے، جہاں انہوں نے لواحقین سے ملاقات کی، ان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی۔ انہوں نے اہل خانہ کو یقین دلایا کہ واقعہ کی غیر جانبدارانہ اور مؤثر تفتیش کی جائے گی اور انصاف کی فراہمی کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

اس موقع پر ایس پی انویسٹیگیشن نے تفتیشی ٹیم کو ہدایت کی کہ مقدمہ کی تفتیش میں کسی قسم کی غفلت یا تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، تمام دستیاب شواہد کو بروقت اکٹھا کیا جائے اور واقعہ میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تفتیشی افسران کو درکار ہر ممکن تعاون اور وسائل فراہم کیے جائیں گے تاکہ کیس کو جلد از جلد یکسو کر کے ملزم کو عدالت کے روبرو پیش کیا جا سکے۔

مورخہ 16 ستمبر 2026 کو افسران و جوانوں کو ایس پی انویسٹی گیشن ابرار خان کے روبرو پیش کیا گیا جنہیں مختلف محکمانہ معاملات...
16/09/2026

مورخہ 16 ستمبر 2026 کو افسران و جوانوں کو ایس پی انویسٹی گیشن ابرار خان کے روبرو پیش کیا گیا جنہیں مختلف محکمانہ معاملات میں شوکاز نوٹس جاری کیے گئے تھے۔

ایس پی انویسٹی گیشن ابرار خان نے متعلقہ افسران و جوانوں کے شوکاز نوٹس کے جوابات ذاتی طور پر سماعت کیے اور ہر معاملے کا جائزہ لینے کے بعد ضابطے اور میرٹ کے مطابق سزا و جزا کے احکامات جاری کیے۔ اچھی کارکردگی اور فرائض کی احسن انداز میں انجام دہی پر اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کی گئی، جبکہ غفلت، لاپرواہی یا محکمانہ قواعد کی خلاف ورزی ثابت ہونے پر متعلقہ اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی گئی۔

اس موقع پر ایس پی انویسٹی گیشن ابرار خان نے کہا کہ سزا و جزا کا مقصد محکمانہ نظم و ضبط کو برقرار رکھتے ہوئے اچھی کارکردگی کی حوصلہ افزائی اور فرائض میں غفلت کے مرتکب اہلکاروں کا احتساب کرنا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پولیس افسران و جوانوں کے جائز مسائل کے حل کے ساتھ ساتھ محکمانہ ذمہ داریوں میں غفلت اور لاپرواہی پر بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مانسہرہ، 14 ستمبر 2026ءایس پی انویسٹی گیشن مانسہرہ ابرار خان کی زیرِ صدارت ماہانہ کرائم میٹنگ کا انعقاد،جس میں ضلع بھر ک...
15/09/2026

مانسہرہ، 14 ستمبر 2026ء
ایس پی انویسٹی گیشن مانسہرہ ابرار خان کی زیرِ صدارت ماہانہ کرائم میٹنگ کا انعقاد،جس میں ضلع بھر کے تمام او آئی آئیز (OIIs) اور نوشروان ڈپٹی پبلک پراسیکوٹر نے شرکت کی۔ میٹنگ کے دوران ضلع میں جرائم کی مجموعی صورتحال، زیرِ تفتیش مقدمات، تفتیش کے معیار اور عدالتی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

ایس پی صاحب نے افسران کو ہدایت کی کہ مقدمات کی تفتیش میرٹ، شفافیت اور قانون کے تقاضوں کے مطابق مکمل کی جائے، زیرِ تفتیش مقدمات کو بروقت یکسوکیا جائے اور تفتیش کے عمل میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے افسران پر زور دیا کہ جرائم کی روک تھام اور عوام کو فوری و مؤثر انصاف کی فراہمی کے لیے باہمی رابطہ اور پیشہ ورانہ امور میں مزید بہتری لائی جائے۔

میٹنگ میں تفتیشی امور کو مزید مؤثر بنانے، مقدمات کے بروقت چالان عدالتوں میں پیش کرنے اور پراسیکیوشن کے ساتھ مؤثر رابطہ برقرار رکھنے کے حوالے سے بھی ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔

مورخہ 9/9/2026 کو ایس پی انویسٹی گیشن ابرار خان نے پولیس افسران و جوانوں کے مسائل سننے اور ان کے حل کے لیے دفتر ایس پی ا...
10/09/2026

مورخہ 9/9/2026 کو ایس پی انویسٹی گیشن ابرار خان نے پولیس افسران و جوانوں کے مسائل سننے اور ان کے حل کے لیے دفتر ایس پی انویسٹی گیشن مانسہرہ میں ہفتہ وار اردلی روم کا انعقاد کیا گیا، جس میں پولیس اہلکار اپنے مسائل لے کر ایس پی صاحب کے سامنے پیش ہوئے۔

ایس پی صاحب نے افسران و جوانوں کے مسائل کو ذاتی طور پر سنا اور ان کے جائز مسائل کے فوری حل کے لیے موقع پر ہی احکامات جاری کیے۔ اس دوران جائز درخواستوں پر ٹرانسفر و پوسٹنگ کے احکامات بھی صادر کیے گئے، جبکہ ڈیوٹی میں غفلت و لاپرواہی کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی بھی عمل میں لائی گئی۔

اردلی روم کے انعقاد کے موقع پر ایس پی صاحب نے کہا کہ ہفتہ وار اردلی روم کا مقصد پولیس افسران و جوانوں کے مسائل بذاتِ خود سننا اور ان کے جائز امور کو بروقت حل کرنا ہے، تاکہ پولیس فورس کے مسائل کا ازالہ کرتے ہوئے ان کی کارکردگی اور مورال کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔

مانسہرہ پولیس انویسٹیگیشن اسٹاف کے ملازم محب الرحمان لالا کی نمازِ جنازہ ادامانسہرہ پولیس انویسٹیگیشن اسٹاف، تھانہ پارس ...
25/08/2026

مانسہرہ پولیس انویسٹیگیشن اسٹاف کے ملازم محب الرحمان لالا کی نمازِ جنازہ ادا

مانسہرہ پولیس انویسٹیگیشن اسٹاف، تھانہ پارس سے وابستہ ملازم محب الرحمان لالا سکنہ کوٹ بھلہ چھپڑا انتقال کر گئے۔ مرحوم کی نمازِ جنازہ آج صبح 11 بجے ادا کر دی گئی، جس میں پولیس افسران و اہلکاران، اہلِ علاقہ، عزیز و اقارب اور دیگر افراد نے شرکت کی۔

نمازِ جنازہ کے موقع پر مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی گئی اور سوگوار خاندان سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا گیا۔

اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔

اِنّا لِلّٰہِ وَاِنّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنبہت افسوسناک خبر مانسہرہ پولیس انویسٹیگیشن  سٹاف تھانہ پارس کے ملازم کوٹ بھلہ چ...
24/08/2026

اِنّا لِلّٰہِ وَاِنّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْن

بہت افسوسناک خبر

مانسہرہ پولیس انویسٹیگیشن سٹاف تھانہ پارس کے ملازم کوٹ بھلہ چھپڑا والےمحب الرحمان لالا وفات پا چکے ہیں۔ جن کا نمازِ جنازہ کل 11:00 بجے کوٹ بھلہ چھپڑا (گڑھی )میں ادا کیا جائے گا ۔

ضلع مانسہرہ میں پولیس کے تفتیشی نظام کو مزید مؤثر، متحرک اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کے لیے عملی اقدامات کا سلسلہ ج...
24/08/2026

ضلع مانسہرہ میں پولیس کے تفتیشی نظام کو مزید مؤثر، متحرک اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کے لیے عملی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی سلسلے میں ایس پی انویسٹیگیشن مانسہرہ ابرار خان اور ایس پی سٹی مانسہرہ شاہ نواز خان نے آج مختلف تھانوں کے تفتیشی سٹاف میں موٹر سائیکلیں تقسیم کیں۔

اس موقع پر افسران نے کہا کہ تفتیشی عملے کو ضروری وسائل اور سہولیات کی فراہمی سے جائے وقوعہ تک بروقت رسائی، شواہد کے حصول اور مقدمات کی مؤثر تفتیش میں مزید بہتری آئے گی۔ انہوں نے تفتیشی افسران کو ہدایت کی کہ فراہم کردہ سہولیات کو ذمہ داری کے ساتھ استعمال کرتے ہوئے مقدمات کی تفتیش میرٹ، شفافیت اور پیشہ ورانہ اصولوں کے مطابق بروقت مکمل کی جائے۔

پولیس افسران نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلع بھر میں تفتیش کے معیار کو مزید بہتر بنانے اور عوام کو مؤثر و فوری انصاف کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

ایس پی انویسٹی گیشن مانسہرہ کا ہفتہ وار اردلی روم: اہلکاروں کے مسائل کے فوری حل کے احکامات جاری پولیس افسران و جوانوں کے...
19/08/2026

ایس پی انویسٹی گیشن مانسہرہ کا ہفتہ وار اردلی روم: اہلکاروں کے مسائل کے فوری حل کے احکامات جاری
پولیس افسران و جوانوں کے مسائل سننے اور ان کے حل کے لیے دفتر ایس پی انویسٹی گیشن مانسہرہ میں ہفتہ وار اردلی روم کا انعقاد کیا گیا، جس میں پولیس اہلکار اپنے مسائل لے کر ایس پی انویسٹی گیشن مانسہرہ ابرار خان کے سامنے پیش ہوئے۔

ایس پی صاحب نے افسران و جوانوں کے مسائل کو ذاتی طور پر سنا اور ان کے جائز مسائل کے فوری حل کے لیے موقع پر ہی احکامات جاری کیے۔ اس دوران جائز درخواستوں پر ٹرانسفر و پوسٹنگ کے احکامات بھی صادر کیے گئے، جبکہ ڈیوٹی میں غفلت و لاپرواہی کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی بھی عمل میں لائی گئی۔

اردلی روم کے انعقاد کے موقع پر ایس پی صاحب نے کہا کہ ہفتہ وار اردلی روم کا مقصد پولیس افسران و جوانوں کے مسائل بذاتِ خود سننا اور ان کے جائز امور کو بروقت حل کرنا ہے، تاکہ پولیس فورس کے مسائل کا ازالہ کرتے ہوئے ان کی کارکردگی اور مورال کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔

Address

SP INVSTIGATION OFFICE
Mansehra
21300

Telephone

+923470554598

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Investigation Police Mansehra posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Investigation Police Mansehra:

Shortcuts

Share