Mansehra Police

Mansehra Police Mansehra Police – Official Page
Follow us for official news, public alerts & latest updates.
(232)

مانسہرہ تھانہ ناران کی حدود گیٹی داس میں گرینڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنضلعی پولیس سربراہ مانسہرہ محمد اظہر خان کی ہدایات ...
31/08/2026

مانسہرہ تھانہ ناران کی حدود گیٹی داس میں گرینڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن

ضلعی پولیس سربراہ مانسہرہ محمد اظہر خان کی ہدایات پر ایس پی بالاکوٹ صابر خان کی براہِ راست نگرانی میں مانسہرہ پولیس نے تھانہ ناران کی حدود گیٹی داس میں گرینڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا، جس میں سینئر پولیس افسران و جوانوں اور لیڈیز پولیس کے ساتھ سی ٹی ڈی، سیکیورٹی برانچ، اسپیشل برانچ اور دیگر متعلقہ سیکیورٹی اداروں نے بھی بھرپور حصہ لیا۔

آپریشن کے دوران مختلف مقامات کی سرچنگ اور چیکنگ کی گئی، متعدد افراد سے پوچھ گچھ اور ضروری تحقیقات مکمل کی گئیں، جبکہ کارروائی کے دوران اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔

گرینڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ اور مشکوک عناصر کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھنا، علاقے میں امن و امان کو مزید مستحکم بنانا اور سیاحوں و مقامی آبادی کو محفوظ ماحول فراہم کرنا ہے۔

ملکال ڈھوڈیال میں 24 سالہ کامران نامی نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والے مرکزی ملزم علی ولد عارف سکنہ ڈھوڈیال کو گرفتار...
31/08/2026

ملکال ڈھوڈیال میں 24 سالہ کامران نامی نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والے مرکزی ملزم علی ولد عارف سکنہ ڈھوڈیال کو گرفتار کرلیاگیا۔

تفصیلات :-

مورخہ 28/08/2026 کو مقتول کی بہن نے پولیس کو رپورٹ کرائ کہ اسکے 24سالہ بھائ سے تعبیر ولد سفیر اور ساحل ولد سہراب سکنان ڈھوڈیال منشیات کا کام کرواتے تھے جو کہ کچھ دنوں سے میرے بھائ کے ساتھ ان بن ہونے کی وجہ سے میرے بھائ کے جانی دشمن بن گئے تھے۔

میرے بھائ کامران کو تعبیر ولد سفیر اور ساحل ولد سہراب کے صلاح مشورے سے علی ولد عارف نے فائرنگ کرکے قتل کیا ہے۔

پولیس نے مدعیہ کی رپورٹ پر تھانہ شنکیاری میں قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا۔اور نامزد مرکزی ملزم علی ولد عارف کو گرفتار کرلیاہے۔

30/08/2026

ناران میں جیپ ڈرائیورز کے درمیان تنازع، نازیبا و نفرت انگیز گفتگو کی ویڈیو وائرل، مانسہرہ پولیس کی فوری کارروائی، ملزمان گرفتار

مانسہرہ تھانہ ناران کی حدود میں دو جیپ ڈرائیورز کے درمیان ذاتی رنجش کی بنیاد پر ہونے والے تنازع کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس میں ایک شخص کی جانب سے نازیبا اور قابلِ اعتراض الفاظ استعمال کیے گئے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو اور واقعے کے حوالے سے موصولہ تحریری درخواست پر تھانہ ناران پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم سجاد اور زاکر پسران مزمل دین، سکنان لمبی پٹی کو گرفتار کر لیا۔ جن کے خلاف دفعہ 355، 506 اور 153-A کے تحت باقاعدہ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ واقعے کی مکمل اور شفاف تحقیقات جاری ہیں اور ملزم کے خلاف قانون کے مطابق مزید کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

ناران میں جیپ ڈرائیورز کے درمیان تنازع، نازیبا و نفرت انگیز گفتگو کی ویڈیو وائرل، مانسہرہ پولیس کی فوری کارروائی، ملزم گ...
30/08/2026

ناران میں جیپ ڈرائیورز کے درمیان تنازع، نازیبا و نفرت انگیز گفتگو کی ویڈیو وائرل، مانسہرہ پولیس کی فوری کارروائی، ملزم گرفتار

مانسہرہ تھانہ ناران کی حدود میں دو جیپ ڈرائیورز کے درمیان ذاتی رنجش کی بنیاد پر ہونے والے تنازع کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس میں ایک شخص کی جانب سے نازیبا اور قابلِ اعتراض الفاظ استعمال کیے گئے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو اور واقعے کے حوالے سے موصولہ تحریری درخواست پر تھانہ ناران پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم سجاد ولد مزمل دین، سکنہ لمبی پٹی کو گرفتار کر لیا۔ جس پر دفعہ 355، 506 اور 153-A کے تحت باقاعدہ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ واقعے کی مکمل اور شفاف تحقیقات جاری ہیں اور ملزم کے خلاف قانون کے مطابق مزید کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

مانسہرہ پولیس واضح کرتی ہے کہ کسی بھی شخص کو نازیبا، قابلِ اعتراض یا نفرت انگیز گفتگو کے ذریعے معاشرے کا ماحول خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور قانون کی خلاف ورزی پر بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مانسہرہ (-) تھانہ دربند میں تعینات ہیڈ کانسٹیبل حمید شاندار سروس کے بعد باعزت طور پر ریٹائر ہو گئے۔ اس موقع پر تھانہ درب...
30/08/2026

مانسہرہ (-) تھانہ دربند میں تعینات ہیڈ کانسٹیبل حمید شاندار سروس کے بعد باعزت طور پر ریٹائر ہو گئے۔ اس موقع پر تھانہ دربند میں ایک پروقار الوداعی تقریب منعقد کی گئی، جس میں پولیس افسران اور علاقہ کی معزز شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب کے دوران افسران نے ہیڈ کانسٹیبل حمید کی پیشہ ورانہ خدمات کو سراہا اور ان کی ایمانداری، لگن اور عوامی خدمت کے جذبے کی تعریف کی۔

تھانہ بالاکوٹ میں علمائے کرام کے ساتھ اہم میٹنگضلعی پولیس سربراہ مانسہرہ محمد اظہر خان کے احکامات پر ایس ایچ او تھانہ با...
29/08/2026

تھانہ بالاکوٹ میں علمائے کرام کے ساتھ اہم میٹنگ

ضلعی پولیس سربراہ مانسہرہ محمد اظہر خان کے احکامات پر ایس ایچ او تھانہ بالاکوٹ اشعر مشتاق نے علمائے کرام سے اہم ملاقات کی۔

ملاقات میں بچوں کی حفاظت، مناسب نگرانی اور مشکوک افراد پر نظر رکھنے کے حوالے سے عوامی آگاہی اجاگر کرنے پر زور دیا گیا۔ علمائے کرام سے اپیل کی گئی کہ جمعۃ المبارک کے خطبات اور دیگر مذہبی اجتماعات میں والدین کو بچوں کی حفاظت اور بروقت نگرانی کے حوالے سے آگاہی دیں۔

علمائے کرام نے بچوں کے تحفظ اور عوامی آگاہی کے لیے پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

تھانہ بٹل کی حدود میں لیڈیز پولیس اور دیگر پولیس نفری نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا۔ آپریشن کے ...
29/08/2026

تھانہ بٹل کی حدود میں لیڈیز پولیس اور دیگر پولیس نفری نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران مختلف علاقوں میں سرچ، مشتبہ افراد کی چیکنگ، کرایہ داروں کے کوائف کی جانچ اور حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا گیا تاکہ علاقے میں امن و امان کی صورتحال کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔

تھانہ بالاکوٹ کی حدود میں سی ٹی ڈی اور بالاکوٹ پولیس کی جانب سےجوائنٹ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا گیا۔آپریشن کے دوران مخ...
29/08/2026

تھانہ بالاکوٹ کی حدود میں سی ٹی ڈی اور بالاکوٹ پولیس کی جانب سےجوائنٹ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا گیا۔
آپریشن کے دوران مختلف مقامات کی چیکنگ اور سرچنگ کی گئی جبکہ مشکوک افراد اور تنصیبات کی بھی جانچ پڑتال کی گئی۔

کمسن بچے کے ساتھ زیادتی کرنے والے 2 ملزمان گرفتار ، تھانہ بفہ میں مقدمہ درجتفصیلات کے مطابق بفہ کی رہائشی خاتون نے پولیس...
28/08/2026

کمسن بچے کے ساتھ زیادتی کرنے والے 2 ملزمان گرفتار ، تھانہ بفہ میں مقدمہ درج

تفصیلات کے مطابق بفہ کی رہائشی خاتون نے پولیس کو اطلاع دی کہ اس کا 8/9 سالہ بچہ گزشتہ چند روز سے خوف زدہ اور سہما ہوا تھا۔ والدہ کی جانب سے دریافت کرنے پر بچے نے بتایا کہ ملزمان نے اسے مبینہ طور پر بہلا پھسلا کر اپنے ساتھ لے گئے اور اس کے ساتھ زیادتی کی، جبکہ بعد ازاں اسے ڈرا دھمکا کر واقعہ کسی کو نہ بتانے کا کہا گیا۔

خاتون کی رپورٹ پر پولیس نے تھانہ بفہ میں فوری طور پر مقدمہ درج کرتے ہوئے کارروائی کی اور نامزد ملزمان صائم ولد نسیم خان اور عبداللہ ولد عبدالوحید، ساکنان بفہ کو گرفتار کر لیا۔واقعے کی تمام پہلوؤں سے مزید تفتیش جاری ہے۔

ڈی پی او مانسہرہ محمد اظہر خان نے واضح کیا ہے کہ بچوں کے خلاف جرائم میں ملوث عناصر کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی اور قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Address

Office Of The District Police Officer Mansehra
Mansehra
21300

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mansehra Police posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Mansehra Police:

Shortcuts

Share