Livestock & Dairy Development Department District Mansehra

Livestock & Dairy Development Department District Mansehra Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Livestock & Dairy Development Department District Mansehra, Government Official, Near Police Ground (Veterinary Hospital), , Mansehra City, Khyber Pakhtunkhwa, Mansehra.

محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ ضلع مانسہرہ کی سرکاری سرگرمیوں، جانوروں کی صحت، ویکسینیشن،ڈیری ڈویلپمنٹ، حکومتی منصوبہ جات،اور عوامی آگاہی کے لیے بنایا گیا ہے۔
📢 تازہ مزید معلومات کے لیے پیج کو لائک کریں۔
📌 Official Government Information Page

🇵🇰 بالاکوٹ میں جشنِ آزادی کی مرکزی تقریببالاکوٹ میں جشنِ آزادی کی مرکزی تقریب شایانِ شان انداز میں منعقد ہوئی، جس کے مہم...
14/08/2026

🇵🇰 بالاکوٹ میں جشنِ آزادی کی مرکزی تقریب

بالاکوٹ میں جشنِ آزادی کی مرکزی تقریب شایانِ شان انداز میں منعقد ہوئی، جس کے مہمانِ خصوصی ایم پی اے منیر حسین لغمانی اور ڈپٹی کمشنر مانسہرہ خالد اقبال خٹک تھے۔

تقریب میں تمام متعلقہ محکموں کے افسران و اہلکاروں نے بھرپور شرکت کی۔ ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر لائیو سٹاک مانسہرہ ڈاکٹر ندیم نیازی نے بھی تقریب میں شرکت کی اور جشنِ آزادی کی مناسبت سے پودا لگا کر شجرکاری مہم میں حصہ لیا۔

تقریب کے سٹیج سیکرٹری کے فرائض ڈاکٹر طفیل احمد، ویٹرنری آفیسر نے احسن انداز میں انجام دیے۔

تقریب میں وطنِ عزیز پاکستان سے محبت، قومی یکجہتی اور سبز و شاداب پاکستان کے عزم کا بھرپور اظہار کیا گیا۔

🇵🇰 پاکستان زندہ باد!
🇵🇰 یومِ آزادی مبارک!

اسسٹنٹ کمشنر بالاکوٹ کا سول ویٹرنری ہسپتال گڑہی حبیب اللہ کا سرپرائز وزٹڈسٹرکٹ سروس ڈیلیوری کے تحت ڈپٹی کمشنر مانسہرہ خا...
12/08/2026

اسسٹنٹ کمشنر بالاکوٹ کا سول ویٹرنری ہسپتال گڑہی حبیب اللہ کا سرپرائز وزٹ

ڈسٹرکٹ سروس ڈیلیوری کے تحت ڈپٹی کمشنر مانسہرہ خالد اقبال کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر بالاکوٹ محمد حسرت خان نے سول ویٹرنری ہسپتال گڑہی حبیب اللہ کا اچانک دورہ کیا۔

اسسٹنٹ کمشنر نے ہسپتال میں سٹاف کی حاضری، ادویات کے ریکارڈ و دستیابی، صفائی ستھرائی، ملک ٹیسٹنگ لیبارٹری اور آپریشن تھیٹر کا تفصیلی معائنہ کیا۔

اس موقع پر ہسپتال میں فراہم کی جانے والی ویٹرنری سروسز، عوام کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور انتظامی امور کا بھی جائزہ لیا گیا، جنہیں مجموعی طور پر تسلی بخش قرار دیا گیا۔

تمام اہلیان پاکستان کو جشن آزادی مبارک ہو
12/08/2026

تمام اہلیان پاکستان کو جشن آزادی مبارک ہو

سیکرٹری لائیو سٹاک، فشریز اینڈ کوآپریٹیو ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا جناب ظریف آلمانی صاحب اور ڈائریکٹر جنرل لائیو سٹاک ڈاکٹر...
06/08/2026

سیکرٹری لائیو سٹاک، فشریز اینڈ کوآپریٹیو ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا جناب ظریف آلمانی صاحب اور ڈائریکٹر جنرل لائیو سٹاک ڈاکٹر اصل خان صاحب کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں، جبکہ ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر لائیو سٹاک مانسہرہ ڈاکٹر ندیم نیازی کی نگرانی میں گڑہی حبیب اللہ کے مختلف علاقوں میں مویشیوں کو متعدی بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لیے حفاظتی ویکسینیشن مہم کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔

اسی سلسلے میں سول ویٹرنری ہسپتال گڑہی حبیب اللہ کے ویٹرنری اسسٹنٹ واصف شاہ کی جانب سے حصاری، گلڈھیری اور کشتڑہ کے علاقوں میں بھی مویشیوں کو بروقت حفاظتی ویکسین فراہم کی جا رہی ہے تاکہ جانوروں کی صحت کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے اور بیماریوں کے پھیلاؤ کو مؤثر انداز میں روکا جا سکے۔
محکمہ لائیو سٹاک مویشی پال حضرات سے پرزور اپیل کرتا ہے کہ وہ اپنے جانوروں کی بروقت ویکسینیشن لازمی کروائیں اور فیلڈ عملے کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔ بروقت ویکسینیشن نہ صرف جانوروں کو بیماریوں سے محفوظ رکھتی ہے بلکہ مویشی پال حضرات کو ممکنہ معاشی نقصان سے بچانے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔

محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ، ضلع مانسہرہ — جانوروں کی صحت، مویشی پال حضرات کی خوشحالی اور محفوظ مویشی بانی کے لیے ہمہ وقت کوشاں۔

06/08/2026

ڈاکٹر فہد اسلم، سینئر ویٹرنری آفیسر سول ویٹرنری ہسپتال بفہ، مویشی پال حضرات کو جانوروں میں دودھ کی پیداوار بڑھانے کے جدید اور مؤثر طریقوں کے بارے میں آگاہی دے رہے ہیں۔

جانوروں کی بہتر صحت، متوازن خوراک اور مناسب دیکھ بھال سے نہ صرف دودھ کی پیداوار میں اضافہ ممکن ہے بلکہ مویشی پال حضرات اپنی آمدن میں بھی خاطر خواہ بہتری لا سکتے ہیں۔

آئیں، اپنے جانوروں کی صحت کا خیال رکھیں اور جدید رہنمائی سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔

سیکرٹری لائیو سٹاک، فشریز اینڈ کوآپریٹیو ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا جناب ظریف آلمانی صاحب اور ڈائریکٹر جنرل لائیو سٹاک ڈاکٹر...
05/08/2026

سیکرٹری لائیو سٹاک، فشریز اینڈ کوآپریٹیو ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا جناب ظریف آلمانی صاحب اور ڈائریکٹر جنرل لائیو سٹاک ڈاکٹر اصل خان صاحب کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں، جبکہ ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر لائیو سٹاک مانسہرہ ڈاکٹر ندیم نیازی کی نگرانی میں کاغان ویلی کے مختلف علاقوں میں مویشیوں کو متعدی بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لیے حفاظتی ویکسینیشن مہم کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔

اس مہم کے دوران انچارج سول ویٹرنری ڈسپنسری کاغان، فیصل قریشی کی زیر نگرانی سکی کناری ڈیم ایریا، سیری، کلوں، نلہ ڈھونگہ اور باڑیاں کے علاقوں میں مویشیوں کو بروقت حفاظتی ویکسین فراہم کی جا رہی ہے تاکہ جانوروں کی صحت کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے اور بیماریوں کے پھیلاؤ کو مؤثر انداز میں روکا جا سکے۔

محکمہ لائیو سٹاک مویشی پال حضرات سے پرزور اپیل کرتا ہے کہ وہ اپنے جانوروں کی بروقت ویکسینیشن لازمی کروائیں اور فیلڈ عملے کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔ بروقت ویکسینیشن نہ صرف جانوروں کو بیماریوں سے محفوظ رکھتی ہے بلکہ مویشی پال حضرات کو ممکنہ معاشی نقصان سے بچانے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔

محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ، ضلع مانسہرہ — جانوروں کی صحت، مویشی پال حضرات کی خوشحالی اور محفوظ مویشی بانی کے لیے ہمہ وقت کوشاں۔

ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر لائیو سٹاک مانسہرہ ڈاکٹر ندیم نیازی کی جانب سے مویشی پال حضرات کے لیئے شکایت سیل کا قیام اب آپ محکمہ لائ...
05/08/2026

ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر لائیو سٹاک مانسہرہ ڈاکٹر ندیم نیازی کی جانب سے مویشی پال حضرات کے لیئے شکایت سیل کا قیام
اب آپ محکمہ لائیو سٹاک مانسہرہ کے متعلق کسی قسم کی شکایت یا معلومات دیے گے نمبر سے حال کر سکتے ہیں ۔
شکایت کندہ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا

🇵🇰 یومِ استحصالِ کشمیر — 5 اگست5 اگست یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر ہم اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ یکجہتی کا ...
04/08/2026

🇵🇰 یومِ استحصالِ کشمیر — 5 اگست

5 اگست یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر ہم اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔
کشمیر کے عوام کی آزادی، امن، انصاف اور حقِ خودارادیت کی جدوجہد کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ اپنی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔

کشمیر بنے گا پاکستان












📢 ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر لائیو سٹاک مانسہرہ کا سرپرائز وزٹڈسٹرکٹ ڈائریکٹر لائیو سٹاک مانسہرہ ڈاکٹر ندیم نیازی نے سول ویٹرنری سن...
04/08/2026

📢 ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر لائیو سٹاک مانسہرہ کا سرپرائز وزٹ

ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر لائیو سٹاک مانسہرہ ڈاکٹر ندیم نیازی نے سول ویٹرنری سنٹر اچھڑیاں اور سول ویٹرنری ڈسپنسری شنکیاری کا سرپرائز وزٹ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے اداروں میں جاری ویٹرنری سروسز، جانوروں کے علاج معالجے، ویکسینیشن، ادویات کی دستیابی، صفائی ستھرائی اور سٹاف کی حاضری کا جائزہ لیا۔

ڈاکٹر ندیم نیازی نے فیلڈ سٹاف کو ہدایت کی کہ مویشی پال حضرات کو جانوروں کی صحت، بیماریوں سے بچاؤ اور بروقت علاج معالجے کے حوالے سے ہر ممکن سہولیات اور رہنمائی فراہم کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ لائیو سٹاک کا فیلڈ سٹاف عوام اور مویشی پال حضرات کو بہترین ویٹرنری سہولیات کی فراہمی کے لیے اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں سرانجام دے۔

🐄 محکمہ لائیو سٹاک مانسہرہ — مویشی پال حضرات کی خدمت میں ہمہ وقت مصروفِ عمل

📢 آرٹیفیشل انسیمینیشن سٹاف کی ماہانہ میٹنگڈسٹرکٹ ڈائریکٹر لائیو سٹاک مانسہرہ ڈاکٹر ندیم نیازی کی زیرِ صدارت آرٹیفیشل انس...
03/08/2026

📢 آرٹیفیشل انسیمینیشن سٹاف کی ماہانہ میٹنگ

ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر لائیو سٹاک مانسہرہ ڈاکٹر ندیم نیازی کی زیرِ صدارت آرٹیفیشل انسیمینیشن (Artificial Insemination) سٹاف کی ماہانہ میٹنگ منعقد ہوئی۔

میٹنگ کے دوران سیکس سیمن (Sexed Semen) اور جینیٹک سیمن (Genetic Semen) کے استعمال، افادیت اور مویشیوں کی بہتر نسل کشی اور جینیاتی بہتری میں ان کے کردار کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔

اس موقع پر آرٹیفیشل انسیمینیشن سٹاف کی کارکردگی، فیلڈ سرگرمیوں، درپیش مسائل، افزائشِ نسل کے اہداف اور مویشی پال حضرات کو معیاری افزائشِ نسل کی سہولیات کی فراہمی سمیت مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔

ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر ندیم نیازی نے سٹاف کو ہدایت کی کہ مویشی پال حضرات کو جدید افزائشِ نسل کی تکنیکوں کے حوالے سے بھرپور رہنمائی فراہم کی جائے اور ڈسٹرکٹ سروس ڈیلیوری کو مزید مؤثر، فعال اور بہتر بنایا جائے۔

🐄 محکمہ لائیو سٹاک مانسہرہ
معیاری افزائشِ نسل — بہتر مویشی — خوشحال مویشی پال




Address

Near Police Ground (Veterinary Hospital), , Mansehra City, Khyber Pakhtunkhwa
Mansehra
21300

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00

Telephone

+923175560300

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Livestock & Dairy Development Department District Mansehra posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Livestock & Dairy Development Department District Mansehra:

Shortcuts

Share