جمعیت علماء اسلام پی ایس121.منگھوپیر ضلع غربی کراچی

  • Home
  • Pakistan
  • Manghopir
  • جمعیت علماء اسلام پی ایس121.منگھوپیر ضلع غربی کراچی

جمعیت علماء اسلام پی ایس121.منگھوپیر ضلع غربی کراچی جمیعت علماء اسلام

قائد ضلع غربی،نوجوان قیادت مفتی محمد خالد صاحب کی امیر جمعیت علماء اسلام،قائد امام انقلاب اور امت مسلمہ کے رہبر حضرت مول...
03/01/2026

قائد ضلع غربی،نوجوان قیادت مفتی محمد خالد صاحب کی امیر جمعیت علماء اسلام،قائد امام انقلاب اور امت مسلمہ کے رہبر حضرت مولانا فضل الرحمن صاحب سے تفصیلی ملاقات ۔
سیاسی ماحول پر سیر حاصل گفتگو
ملاقات میں سابق ایم این اے اور امیر جمعیت علماء اسلام فاٹا حضرت مولانا جمال الدین صاحب بھی موجود تھے ۔
اللہ تعالیٰ ہمارے قائدین کو تا دیر سلامت رکھیں ۔

امیرِ ضلع جمعیت علماء اسلام مفتی محمد خالد صاحب کی قیادت میں جمعیت علماء اسلام کا ایک نمائندہ وفد کراچی واٹر اینڈ سیوریج...
07/11/2025

امیرِ ضلع جمعیت علماء اسلام مفتی محمد خالد صاحب کی قیادت میں جمعیت علماء اسلام کا ایک نمائندہ وفد کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر (COO) اسداللہ صاحب سے ملاقات۔
ملاقات میں چیف انجینئر غلام محمد، ایگزیکٹو انجینئر واحد شیخ، ایکسیئن اورنگی ٹاؤن یونس شیخ، ایکسیئن مومن آباد حافظ سیف اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔
جمعیت علماء اسلام کے وفد میں امیر منگھو پیر ٹاؤن قاری یونس قاسمی،امیر اورنگی مفتی عقیل قریشی ،مولانا حبیب الرزاق،مولانا محمد رحیم،مولاناعنایت الرحمن ،مفتی نعمت اللہ،حافظ عبداللہ بسمل ,مولانا عباس شریک تھے۔

ملاقات کے دوران وفد کے اراکین نے اپنے اپنے علاقوں میں پانی کی قلت، پرانی اور خستہ حال لائنوں، گٹر ابلنے، اور نکاسیِ آب کے دیگر مسائل پر تفصیلی گفتگو کی۔ وفد نے واٹر بورڈ حکام کو عوامی مشکلات سے آگاہ کرتے ہوئے فوری اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔

اس موقع پر سی او او واٹر بورڈ اسداللہ صاحب نے وفد کی تمام گزارشات کو بغور سنا اور متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ عوامی مسائل کے حل میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ جہاں جہاں فوری کارروائی ممکن ہے وہاں اقدامات کیے جائیں سکے۔

اور طویل المدتی حل کے لیے بھی منصوبہ بندی کی جائے گی۔
آخر میں مفتی محمد خالد صاحب نے واٹر بورڈ انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علماء اسلام عوامی خدمت کے ہر معاملے میں تعاون کے لیے تیار ہے، تاکہ شہریوں
کو بنیادی سہولیات بہتر انداز میں فراہم کی جا سکے

ترقی کا سفر جمیعت علماء اسلام کے سنگ🌿 الحمدللہ!جمیعت علماء اسلام کے منتخب چئیرمین مفتی محمد خالد، وائس چئیرمین قاری فضل ...
30/10/2025

ترقی کا سفر
جمیعت علماء اسلام کے سنگ
🌿 الحمدللہ!
جمیعت علماء اسلام کے منتخب چئیرمین مفتی محمد خالد، وائس چئیرمین قاری فضل مولیٰ صاحب، جنرل کونسلر ڈاکٹر غلام بادشاہ اور جنرل کونسلر قاری نظرالرحمن صاحب کی بھرپور کوششوں سے خلیل گوٹھ کے سیوریج لائن کا دیرینہ مسئلہ بالآخر حل ہوگیا۔

آج سے اس منصوبے پر باقاعدہ کام کا آغاز کردیا گیا ہے۔
اللہ تعالیٰ ان تمام محنت کرنے والے احباب کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ 🤲💧


جمعیۃ علماء اسلام صوبہ سندھ کے زیرِ اہتمام 14 ستمبر سے 18 ستمبر تک سندھ امن مارچ کی تیاریوں کے سلسلے میں جےیوآئی ڈیجیٹل ...
08/09/2025

جمعیۃ علماء اسلام صوبہ سندھ کے زیرِ اہتمام 14 ستمبر سے 18 ستمبر تک سندھ امن مارچ کی تیاریوں کے سلسلے میں جےیوآئی ڈیجیٹل میڈیا سیل ضلع غربی کے ٹاؤنز اور یوسیز کے ذمہ داران کے اجلاس میں شرکت ،

اجلاس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ اپنی ٹیمز کو منظم کرکے اس کی کارکردگی بہتر بنائیں گے ، سندھ امن مارچ کی کامیابی کیلئے ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارم سے نے نئے انداز میں بھرپور کیمپین چلائی جائیگی ۔

اس موقع پر ضلعی امیر مولانا مفتی خالد، ناظم عمومی قاری اشرف مینگل ،معاون ضلعی ڈیجیٹل میڈیا کوآرڈینیٹر ظہور محسود ،ٹاؤن کوآرڈینیٹرز مولانا فضل واحد،حافظ محمد قیس ، ودیگر بھی موجود تھے ۔۔۔۔ !

15/08/2025

📢 ڈیجیٹل میڈیا منگھوپیر ٹاؤن کے کوارڈینیٹر کا تعارفی اجلاس
💻 زیر صدارت: ظہور احمد محسود (کوارڈینیٹر منگھوپیر ٹاؤن)

منگھوپیر ٹاؤن کے ڈیجیٹل میڈیا کوارڈینیٹر کا پہلا تعارفی اجلاس منعقد ہوا، جس میں سوشل میڈیا کی اہمیت، منظم پیغام رسانی اور تنظیمی سرگرمیوں کی بہتر کوریج پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
✨ یہ اجلاس ڈیجیٹل میڈیا ٹیم کی مضبوط شروعات کا سنگ میل ثابت ہوگا۔
اجلاس میں ضلع غربی کے امیر مفتی محمد خالد صاحب نے خصوصی شرکت کی اور اجلاس کی رونق کو چار چاند لگا دئے۔

کوارڈینیٹر

مسجد تعمیر ہوگی اور تاقیامت مسجد قائم رہے گی۔ !
13/08/2025

مسجد تعمیر ہوگی اور تاقیامت مسجد قائم رہے گی۔ !

کل 27 جولائی بروز اتوار جمیعت علماء اسلام منگھوپیر ٹاؤن کا اجلاس منعقد ہوا۔جسمیں جماعت کی فعالیت، تنظیمی روابط اور دعوتی...
28/07/2025

کل 27 جولائی بروز اتوار جمیعت علماء اسلام منگھوپیر ٹاؤن کا اجلاس منعقد ہوا۔
جسمیں جماعت کی فعالیت، تنظیمی روابط اور دعوتی و فلاحی میدان میں کام کے فروغ کے لیے مجلس عاملہ اور تمام یوسیز کے امراء و نظماء پر مشتمل ایک مشترکہ اجلاس منعقد کیا گیا۔ اجلاس کا مقصد مختلف شعبہ جات کی کارکردگی کا جائزہ لینا، آئندہ کے اہداف کا تعین کرنا اور باہمی مشاورت سے بہتر حکمت عملی وضع کرنا تھا۔

---

اجلاس کی صدارت:

اجلاس امیر محترم قاری محمد یونس قاسمی صاحب کی صدارت میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں ضلع غربی کےامیر اور نوجوان قائد مفتی محمد خالد اور جنرل سیکرٹری قاری اشرف مینگل صاحب نے خصوصی شرکت فرمائی

اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا۔

تنظیمی جائزہ

مختلف شعبہ جات (دعوت، تربیت، خدمت خلق، ڈیجیٹل میڈیا، نوجوانان) کی رپورٹس پیش کی گئیں۔

دعوتی کام میں حالیہ مہینوں میں نمایاں بہتری اور رسائی کا ذکر کیا گیا۔

چند علاقوں میں فعالیت کم ہونے کی نشاندہی بھی ہوئی۔

ہر حلقہ جماعت میں ماہانہ تربیتی نشست کا انعقاد لازم قرار دیا گیا۔
مشترکہ سوال و جواب / تجاویز:

شرکاء نے مختلف تجاویز پیش کیں، جنہیں امیر محترم نے سنجیدگی سے سنا اور ریکارڈ میں لیا۔

نظم کی بہتری اور وقت کی پابندی پر زور دیا گیا۔

ہر شعبہ اپنی کارکردگی رپورٹ ماہانہ بنیاد پر مجلس عاملہ کو پیش کرے گا۔

---

اختتامی کلمات:

اجلاس کے اختتام پر امیر محترم نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے فرمایا کہ:
"یہ اجلاس نہ صرف باہمی روابط کو مضبوط کرے گا بلکہ ہمیں اپنی ذمہ داریوں کو مزید خوش اسلوبی سے ادا کرنے میں مدد دے گا۔ ہر فرد اپنا کردار اخلاص و محنت سے ادا کرے، یہی ہماری کامیابی کی بنیاد ہے۔"

---

دعا و اختتام:

ااجلاس دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہو

جمعیت علمائے اسلام (ضلع غربی کراچی ) کے امیر وپارلیمانی لیڈر سٹی کونسل مفتی محمد خالد صاحب کی  وفد ہمرا  میئر کراچی سے م...
22/07/2025

جمعیت علمائے اسلام (ضلع غربی کراچی ) کے امیر وپارلیمانی لیڈر سٹی کونسل مفتی محمد خالد صاحب کی وفد ہمرا میئر کراچی سے ملاقات — پختون آباد گراؤنڈ کی بحالی، صفائی، اور پانی کی لائن کے منصوبوں پر تفصیلی گفتگو
جمعیت علمائے اسلام ضلع غربی کے امیر و پارلیمانی لیڈر سٹی کونسل مفتی محمد خالد، چیئرمین یو سی 10 مصطفیٰ بدر برکی، اور یوتھ کنوینر منگوپیر ٹاؤن عدنان یوسف زئی نے میئر کراچی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ اس ملاقات میں یو سی 3 (منگوپیر ٹاون ) کے اہم عوامی مسائل اور ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

ملاقات کے نتیجے میں پختون آباد گراؤنڈ کی بحالی کے لیے باضابطہ طور پر ٹینڈر جاری کر دیا گیا ہے، جس سے علاقے کے نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کے مواقع فراہم ہوں گے۔

اس کے ساتھ ساتھ یو سی 3 میں صفائی ستھرائی کے ناقص حالات پر سولڈ ویسٹ مینجمنٹ کو سختی سے آگاہ کیا گیا۔ میئر کراچی نے متعلقہ ادارے کو فوری اقدامات کی ہدایت جاری کی۔

مزید برآں، یو سی 3 کے لیے 12 انچ قطر کی نئی پانی کی لائن کی باقاعدہ منظوری دی گئی ہے۔ ایم ڈی واٹر بورڈ کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ جلد از جلد اس پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں تاکہ علاقہ مکینوں کو پانی کی قلت سے نجات حاصل ہو سکے۔

وفد نے میئر کراچی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ شہر کے پسماندہ علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں کی رفتار مزید تیز ہوگی اور عوامی مسائل حل ہوں گے۔

M***i Khalid
Mustafa Badar Burki


جمعیت نوجوانان فورم منگھوپیر ٹاؤن کا تعارفی اجلاسجمعیت نوجوانان فورم منگھوپیر ٹاؤن کا پہلا تعارفی اجلاس کنوینر  عدنان یو...
11/07/2025

جمعیت نوجوانان فورم منگھوپیر ٹاؤن کا تعارفی اجلاس

جمعیت نوجوانان فورم منگھوپیر ٹاؤن کا پہلا تعارفی اجلاس کنوینر عدنان یوسفزئی کی صدارت میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں ٹاؤن کے معاون کنوینراکرام الدین منصوری اور تمام یوسیز کے نو منتخب کنوینرز نے شرکت کی۔
مہمانانِ خصوصی جمعیت علماء اسلام ضلع غربی کے امیر مفتی خالد صاحب،ضلعی کنوینر انجنیئر ثناء اللّه شینواری اور منگھوپیر ٹاؤن کے جنرل سیکرٹری مولانا عنایت الرحمان شامل تھے۔
اجلاس میں فورم کو ٹاؤن بھر میں فعال کرنے اور تنظیمی کام کو مؤثر انداز میں آگے بڑھانے سے متعلق مشاورت اور اہم فیصلے کیے گئے


جمیعت علماء اسلام ضلع غربی کے کوارڈینیٹر ظہور آفریدی نے منگھوپیر ٹاؤن کے کوارڈینیٹر ظہوراحمد محسود کی مشاورت سے منگھوپیر...
09/07/2025

جمیعت علماء اسلام ضلع غربی کے کوارڈینیٹر ظہور آفریدی نے منگھوپیر ٹاؤن کے کوارڈینیٹر ظہوراحمد محسود کی مشاورت سے منگھوپیر ٹاؤن کے تمام یوسیز کیلئے کوارڈینیٹر کا اعلان کر دیا ہے۔
تمام ساتھیوں کو بہت بہت مبارک ہو ۔اور امید کرتا ہوں کہ انشاءاللہ جماعت کا پیغام ہر فرد تک پہنچانے کیلئے دن دگنی رات چوگنی محنت کرینگے۔
باقی ایک دفعہ پھر آپ سبکو دلی مبارکباد ۔


  جمیعت علماء اسلام منگھوپیر یوسی 3 کے چیئرمین M***i Khalid ،وائس چئیرمین قاری فضل مولیٰ اور جنرل کونسلر ڈاکٹر Ghulam Ba...
07/07/2025


جمیعت علماء اسلام منگھوپیر یوسی 3 کے چیئرمین M***i Khalid ،وائس چئیرمین قاری فضل مولیٰ اور جنرل کونسلر ڈاکٹر Ghulam Badshah تقویٰ مسجد کیساتھ سر Abdullah Siddiqui کے گلی میں سیوریج لائن پر جاری کام کا وزٹ کر رہے ہیں ۔
اس موقع انکے ہمراہ منگھوپیر ٹاؤن کے ڈیجیٹل میڈیا کے کوارڈینیٹر Zahoor Zahoor Maseed اور مولانا فضل محمود بھی ہیں ۔
اس وقت یوسی 3 میں دو یا تین جگہوں میں سیوریج لائنوں پر کام جاری ہے ۔


Address

Manghopir

Telephone

+923051312012

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when جمعیت علماء اسلام پی ایس121.منگھوپیر ضلع غربی کراچی posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share