Bhikhi Sharif

Bhikhi Sharif Bhikhi Sharif Is The Village Of Dreams
And a Beautiful Village With Lovely Peoples
Here we share news and images of Bhikhi Sharif

منڈی بہاؤالدین جھولانہ کے قریب پھالیہ روڈ پر  ڈکیتی کی دلیرانہ واردات پولیس بے خبرسوہاوہ بولانی کے دو نوجوان رات کے وقت ...
01/02/2025

منڈی بہاؤالدین جھولانہ کے قریب پھالیہ روڈ پر ڈکیتی کی دلیرانہ واردات پولیس بے خبر
سوہاوہ بولانی کے دو نوجوان رات کے وقت ذیشان ہوٹل جھولانہ نزد پی ایس او پٹرول پمپ اپنی سفید ہونڈا Civic ماڈل 2021 پر کھانا کھانے جا رہے تھے کہ اچانک یو ٹرن لیتے ہوئے ایک دوسری سفید ہونڈا Civic نے سامنے سے رستہ روک لیا اور اچانک تین نا معلوم اشخاص بھاری اسلحہ سے لیس گاڑی سے نکلے اور اور ان نوجوانوں پر اسلحہ تان لیا اور گاڑی میں زبردستی سوار ہو گئے ان دونوں نوجوانوں کو پیچھے والی سیٹ پر سر نیچے کرکے چادر ڈال کر بٹھا دیا گیا ایک شخص گاڑی ڈرائیو کرنے لگا اور دوسرا اسلحہ تان کر ان کے ساتھ بیٹھ گیا گاڑی بگا کر ٹھٹھہ ہست نزد پاہڑیانوالی جا کر ان دونوں نوجوانوں کو باندھ کر کھیتوں میں گرا دیا گاڑی کے ساتھ ساتھ موبائل فونز اور والٹ بھی لے لئے پولیس یاں کسی دوسرے ادارے کو بتانے کی صورت میں جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے گاڑی لے کر فرار ہو گئے
مزید معلومات سے پتا چلا ہے کہ پچھلے کچھ ہفتوں کے دوران یہ چوتھا واقعہ ہے اس روڈ پر جس میں ایک کنفرم واقعہ منگوال کے قریب اسی طرح سے جی ایل آئی 2018 ماڈل بھی چھینی گئی ہے
منڈی بہاؤالدین کی پولیس کے مطابق وہ تقریبن رات 02:30 تک پورے ضلع میں ناکہ جات پر موجود رہے اور یہ واردات رات تقریبن 02:50 ہوئی سوچنے کی بات یہ ہے کہ اگر مین پھالیہ روڈ ہی محفوظ نہیں تو دیہاتوں کا کیا حال ہوگا
ڈاکو کہہ لیں یاں دہشتگرد کہہ لیں ظاہری طور پر ان کے لہجے اور شکل سے وہ پٹھان لگتے تھے
اداروں سے درخواست ہے عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنائیں اگر مین روڈ جس پر چوبیس گھنٹے رش ہوتا ہے چھوٹی بڑی گاڑیوں کی آمدورفت رہتی ہے اور ناکہ جات بھی لگائے جاتے ہیں اگر وہ ہی محفوظ نہیں تو پھر جو لوگ ڈیروں اور دیہاتوں میں رہتے ہیں ان کا کیا بنے گا
عوام سے اپیل ہے اگر کوئی اس گاڑی کو کہیں دیکھے تو پولیس کو اگاہ کریں اور اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شئیر کریں
#ڈکیتی

Address

VPO Bhikhi Shareef
Mandi Bahauddin
50471

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bhikhi Sharif posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share