27/03/2026
� چیئرمین ہوپ آف اوورسیز پاکستانیز مہران زیب تارڑ اور کونسلر قیصر عباس گوندل کا HOOP UK ٹیم کو شاندار خراجِ تحسین
مانچسٹر: چیئرمین ہوپ آف اوورسیز پاکستانیز مہران زیب تارڑ اور سرپرستِ اعلیٰ ہوپ آف اوورسیز پاکستانیز یوکے، کونسلر قیصر عباس گوندل نے یومِ پاکستان کے موقع پر منعقدہ عید ملن ریسیپشن کے کامیاب انعقاد پر پوری ٹیم کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ انتہائی مختصر وقت میں بڑی تعداد میں کمیونٹی کو یکجا کرنا اور ہر پہلو سے بہترین انتظامات فراہم کرنا ایک غیر معمولی کامیابی ہے، جو ٹیم کی محنت، لگن اور اعلیٰ تنظیمی صلاحیتوں کا واضح ثبوت ہے۔ یہ تقریب اوورسیز پاکستانیوں کے درمیان اتحاد، یگانگت اور وطنِ عزیز پاکستان سے محبت کی خوبصورت عکاسی تھی۔
تقریب کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کرنے والوں میں چوہدری افتخار حسین تارڑ، ظفر اقبال رانجھا، تنویر مارتھ، حسنات احمد رانجھا، عدنان رشید تارڑ ایڈووکیٹ، آصف مقیت گوندل، جنید اقبال کدھر، چوہدری سلیم شوکت، چوہدری طارق باجوہ اور مظہر اقبال بٹ شامل ہیں، جنہوں نے اپنی ذمہ داریاں نہایت احسن انداز میں سرانجام دیں۔
چیئرمین مہران زیب تارڑ اور کونسلر قیصر عباس گوندل نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہوپ آف اوورسیز پاکستانیز اوورسیز پاکستانیوں کی فلاح و بہبود، ان کے حقوق کے تحفظ اور ایک مضبوط و متحد کمیونٹی کے قیام کے لیے اپنا کردار بھرپور انداز میں ادا کرتی رہے گی۔
🤲 اللہ تعالیٰ تمام منتظمین کی کاوشوں کو قبول فرمائے اور انہیں مزید کامیابیوں سے نوازے۔ آمی