06/09/2026
ضلعی افسر اطلاعات، محکمہ تعلقات عامہ، حکومت پنجاب،
منڈی بہاءالدین،فون نمبر:0546506850،[email protected]
ہینڈ آﺅٹ نمبر 1108
منڈی بہاءالدین، 06 ستمبر 2026( ) ملک بھر کی طرح ضلع منڈی بہاوالدین میں بھی یوم دفاع پاکستان ملی جوش و جزبے سے منایا جا رہا ہے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میونسپل سروسز راجہ حیدر عباس کی سربراہی میں یوم دفاع کے حوالے سے کمیٹی چوک تا صدر چوک تک ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ضلعی افسران سمیت مختلف طبقات کے نمائندوں نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز، جھنڈے اٹھا رکھے تھے اور پاک فوج زندہ باد اور پاکستان ذندہ باد کے نعروں سمیت پاک فوج اور پاکستان سے محبت کے اظہار کے نعرے لگا رہے تھے۔ اس موقع پر مقررین نے اپنی تقاریر کے ذریعے ملک و قوم کی حفاظت اور اس کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے افواج پاکستان کے شہداءکو ان کی لازوال قربانیوں پر خراج تحسین پیش کیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میونسپل سروسز راجہ حیدر عباس کا ریلی کے شرکاء سے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کہ ملکی سلامتی اور بقاء کو لاحق کسی بھی خطرے کا مقابلہ کرنے کیلئے پوری قوم اور مسلح افواج یکجان ہیں، پاک فوج کے جوان، پولیس، سیکورٹی ادارے اور شہری وطن عزیز کی نظریاتی و جغرفیائی سرحدوں کی حفاظت کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔ شہداء اور ان کے لواحقین قوم کے ہیرو اور سرمایہ ہیں، زندہ قومیں کبھی اپنے شہداءکو نہیں بھولتیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے دشمنوں کو یہ جان لینا چاہیے کہ پوری پاکستانی قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہر محاذ پر لڑنے کو تیار ہے اور 6 ستمبر 1965 کی طرح آج بھی دشمن کو ناکوں چنے چبوا کر نشانہ عبرت بنائیں گے۔ ریلی کے اختتام پر ملک قوم کی سلامتی کیلئے دعا بھی کی گئی۔
Deputy Commissioner MBDin Commissioner Gujranwala, Division, Gujranwala Govt of Punjab Chief Secretary Punjab