01/06/2026
آج مورخہ01-06-2026، بوقت 03:00 بجے دوپہر سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی (DHA) منڈی بہاؤالدین ڈاکٹر کرن ارشد نے آر ایچ سی مونگ، تحصیل منڈی بہاؤالدین کا دورہ کیا اور ادارے میں فراہم کی جانے والی صحت سہولیات، حاضری، صفائی ستھرائی اور ای پی آئی پروگرام کا تفصیلی جائزہ لیا۔
دورانِ معائنہ صفائی ستھرائی کی مجموعی صورتحال تسلی بخش پائی گئی جبکہ بیشتر عملہ ڈیوٹی روسٹر کے مطابق حاضر تھا۔ تاہم ایک کمیونٹی نرس (CN) غیر حاضر پائی گئی۔ ای پی آئی روم اور آئی ایل آر (ILR) کے معائنے کے دوران بعض انتظامی اور تکنیکی خامیاں سامنے آئیں، جن میں آئی ایل آر میں خوراکی اشیاء کی موجودگی، ای پی آئی روم میں بلیوں کی موجودگی، ویکسین سٹاک رجسٹر اور آئی ایل آر کی چابی کا دستیاب نہ ہونا شامل ہے۔
مزید برآں متعلقہ ویکسینیٹر ہیلتھ فیسلٹی واپس نہیں پہنچا تھا جبکہ ادارے میں ڈاکٹر کے علاوہ کوئی دیگر سکلڈ ہیلتھ پروفیشنل موجود نہیں تھا اور اس کا اندراج بھی ڈیوٹی روسٹر میں موجود نہیں تھا۔ یہ بھی مشاہدہ کیا گیا کہ نئی عمارت محکمہ صحت کے حوالے نہ ہونے کے باعث صحت مرکز دو مختلف مقامات سے چلایا جا رہا ہے۔
سی ای او (DHA) نے تمام نشاندہی شدہ امور کا سخت نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو فوری اصلاحی اقدامات کرنے، ای پی آئی پروگرام کے معیار کو بہتر بنانے، ریکارڈ کی دستیابی یقینی بنانے اور سروس ڈلیوری کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔