22/09/2025
ایپکا ملاکنڈ کے وفد کی ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ سے تفصیلی ملاقات.
آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ضلع ملاکنڈ کے چیئرمین حاجی شاہ روم اور صدر محمد سہیل خان کی سربراہی میں کابینہ کے اراکین پر مشتمل ایک وفد نے ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ سے ان کے دفتر میں تفصیلی ملاقات کی۔ملاقات کے آغاز میں ایپکا قیادت نے ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ کو ضلع میں خوش آمدید کہا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اس موقع پر وفد نے ڈسٹرکٹ ملاکنڈ کے منسٹیر یل٬ NC/VC سیکرٹری اور آئی ٹی اسٹاف کو درپیش مسائل تفصیل کے ساتھ پیش کیے۔ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ نے وفد کے مسائل کو نہایت توجہ اور مثبت انداز سے سنا اور ان کے حل کی مکمل یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ملازمین کے جائز مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ملاقات کے اختتام پر ایپکا کے چیئرمین حاجی شاہ روم اور صدر محمد سہیل خان نے ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ کو پھولوں کے گلدستہ کیساتھ اس کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ ان کے تعاون سے ملازمین کے مسائل حل ہوں گے اور دفتری نظام میں مزید بہتری آئے گی۔