Amir Akbar Village Chairman Mekhband

Amir Akbar Village Chairman Mekhband Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Amir Akbar Village Chairman Mekhband, Mekhband Malakand, Malakand.

عوامی نیشنل پارٹی کے سابق ضلعی صدر محترم اعجاز علی خان کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے...
08/09/2026

عوامی نیشنل پارٹی کے سابق ضلعی صدر محترم اعجاز علی خان کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
اس خوشی کے موقع پر ویلج کونسل میخ بند کے سابق چیئرمین امیر اکبر خان کل بروز بدھ صبح 11 بجے ساتھیوں سمیت اعجاز علی خان کی رہائش گاہ پر تشریف لے جا کر انہیں عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کریں گے۔
اللہ تعالیٰ ان کا عمرہ قبول فرمائے اور یہ بابرکت سفر ان کے لیے دنیا و آخرت میں خیر و برکت کا باعث بنائے۔ آمین🤲♥️.
Jehan Badshah
Zahid Kamal
Abdul Tawab Abdul Tawab

🙌♥️ملاکنڈ آمد پر پرتپاک خیرمقدم #ویلج چیئرمین امیر اکبر خان  کی جانب سے ڈی ای او ملاکنڈ ہدایت اللہ خان صاحب کو ملاکنڈ آم...
27/08/2026

🙌♥️ملاکنڈ آمد پر پرتپاک خیرمقدم #
ویلج چیئرمین امیر اکبر خان کی جانب سے ڈی ای او ملاکنڈ ہدایت اللہ خان صاحب کو ملاکنڈ آمد پر دل (DEO)
گہرائیوں سے خوش آمدید کہا گیا۔
اس موقع پر چیئرمین امیر اکبر خان نے ہدایت اللہ خان صاحب کی آمد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ ان کی صلاحیتیں اور خدمات علاقے میں تعلیم کے فروغ اور بہتری کے لیے اہم کردار ادا کریں گی🤗۔
انہوں نے ہدایت اللہ خان صاحب کے لیے کامیابی، صحت و سلامتی اور مزید عزت و کامیابی کی دعا بھی کی۔🤲🏻
ملاکنڈ آمد پر ایک بار پھر دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید
اور نیک تمنائیں👏🌺۔
District Education Office Male Malakand

21/08/2026

ویلج کونسل میخبند کے سابق چیئرمین امیر اکبر خان اور انجمنِ اصلاحی کمیٹی کے معزز مشران کے درمیان ایک اہم نشست کا انعقاد ہوا، جس میں علاقے کے مختلف اہم اور اجتماعی امور پر تفصیلی گفتگو اور مشاورت کی گئی۔
ملاقات کے دوران علاقے میں باہمی اتحاد، امن و امان، سماجی ہم آہنگی اور عوامی مسائل کے حل کے حوالے سے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔ شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ علاقے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے تمام مکاتبِ فکر اور معززین کو مل کر اپنا مثبت کردار ادا کرنا چاہیے۔
انجمنِ اصلاحی کمیٹی کے مشران نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل، باہمی اختلافات کے خاتمے اور علاقے میں بھائی چارے کی فضا کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اجتماعی کوششیں وقت کی اہم ضرورت ہیں۔ اس موقع پر سابق چیئرمین نے بھی مشران کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
ملاقات کے اختتام پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ علاقے کے وسیع تر مفاد، امن، اتفاق اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے باہمی مشاورت کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا اور درپیش مسائل کے حل کے لیے مشترکہ طور پر مؤثر اقدامات کیے جائیں گے۔

20/08/2026

خصوصی پیغام 🇵🇰❤️

منجانب: امیر اکبر خان، سابقہ چیئرمین

عمران خان کو جیل سے ریلیف ملنے پر حکومت اور متعلقہ اداروں کا شکریہ۔ امید ہے کہ ملک میں انصاف، قانون کی بالادستی اور عوام کے بنیادی حقوق کو ہمیشہ مقدم رکھا جائے گا۔

پاکستان کی ترقی، امن اور خوشحالی کے لیے ہمیں سیاسی اختلافات سے بالاتر ہو کر ایک دوسرے کا احترام اور قومی مفاد کو ترجیح دینی چاہیے۔

پاکستان زندہ باد 🇵🇰

محترم جناب باسط خانآپ کے ان محبت بھرے الفاظ، مثبت سوچ اور خلوصِ دل سے لکھے گئے پیغام کا تہہِ دل سے ممنون ہوں۔ویلیج کونسل...
20/08/2026

محترم جناب باسط خان
آپ کے ان محبت بھرے الفاظ، مثبت سوچ اور خلوصِ دل سے لکھے گئے پیغام کا تہہِ دل سے ممنون ہوں۔
ویلیج کونسل میخ بند کے غیور اور بااعتماد عوام کی خدمت کرنا ہمیشہ میرے لیے باعثِ فخر رہا ہے۔ تین مرتبہ مسلسل انتخاب میں کامیابی اور خدمت کا موقع ملنا محض میری ذاتی کاوش نہیں، بلکہ یہ میخ بند کے ہر شہری کے اعتماد، محبت اور تعاون کا نتیجہ ہے۔
سیاست اور نظریات کا اختلاف اپنی جگہ، مگر بغیر کسی تفریق کے ہر شخص کو عزت دینا، کھیل اور نوجوانوں کی سرپرستی کرنا، اور علاقے کی ترقی کے لیے کام کرنا میرا بنیادی منشور رہا ہے۔ آپ جیسے ظرف والے دوستوں کا خدمات کا اعتراف کرنا ہی میری اصل کمائی اور آئندہ بھی بغیر کسی تعصب کے خدمت کرتے رہنے کا جذبہ عطا کرتا ہے۔
آپ کے اس مان اور حوصلہ افزائی کا ایک بار پھر بہت شکریہ!
فقط،
امیر اکبر
سابقہ چیئرمین — ویلیج کونسل میخ بند

بخدمت جناب ڈپٹی کمشنر (DC) صاحب / انتظامیہ، ضلع مالاکنڈ​موضوع: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے تناظر میں پبلک ٹرانس...
22/06/2026

بخدمت جناب ڈپٹی کمشنر (DC) صاحب / انتظامیہ، ضلع مالاکنڈ
​موضوع: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے تناظر میں پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی اور نئے کرایہ نامے جاری کرنے کی درخواست
​جنابِ عالی،
​نہایت ادب کے ساتھ گزارش ہے کہ میں مسمیٰ عامر اکبر خان، بحیثیت ویلج چیئرمین، آپ کی توجہ ضلع مالاکنڈ میں پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں کے اہم مسئلے کی طرف مبذول کروانا چاہتا ہوں۔
​حکومتِ وقت کی جانب سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے بعد مقامی ٹرانسپورٹرز اب بھی عوام سے پرانے اور مہنگے کرایوں کی وصولی کر رہے ہیں۔ عوام کو فوری ریلیف فراہم کرنے کے لیے آپ سے درج ذیل اقدامات کی درخواست ہے:
​نئے کرایہ ناموں کا اجرا: پٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتوں کے تناسب سے تمام روٹس کے لیے فوری طور پر نئے کرایہ نامے (Fare Lists) جاری کیے جائیں۔
​انتظامیہ کی سختی: ٹرانسپورٹرز کو نئے کرایہ ناموں کا پابند بنایا جائے اور گاڑیوں میں سرکاری کرایہ نامے آویزاں کرنا لازمی قرار دیا جائے۔
​قانونی کارروائی: زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف سخت قانونی و انتظامی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
​العارض،
عامر اکبر خان
چیئرمین ویلج کونسل میخبند، ضلع مالاکنڈ

دلی مبارکبادمنجانب: امیر اکبر خان (ویلج چیئرمین، ویلج کونسل میخ بند)صوبائی وزیر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد!میں ویلج کونس...
18/05/2026

دلی مبارکباد
منجانب: امیر اکبر خان (ویلج چیئرمین، ویلج کونسل میخ بند)
صوبائی وزیر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد!
میں ویلج کونسل میخ بند کے تمام عوام اور اپنی طرف سے ہرعزیزِ دل، ہرمنہائے قوم
محترم شکیل احمد خان صاحب
کو خیبر پختونخوا کا دوبارہ صوبائی وزیر منتخب ہونے پر دل کی اتہاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
ہمیں قوی امید ہے کہ شکیل احمد خان صاحب ہمیشہ کی طرح اپنی روایتی مخلصی، ایمانداری اور انتھک محنت سے ملاکنڈ کی تعمیر و ترقی، خوشحالی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے ایک بار پھر انتہائی اہم اور تاریخی کردار ادا کریں گے۔
دعاگو:
امیر اکبر خان چیئرمین ویلج کونسل میخ بند، ملاکنڈ

خالد عمر صاحب کو سپورٹ کریں۔ وہ اسٹام پیپر لکھنے کے ماہر ہیں
22/12/2025

خالد عمر صاحب کو سپورٹ کریں۔ وہ اسٹام پیپر لکھنے کے ماہر ہیں

17/12/2025

شولاوئی: ولیج چیئرمین امیر اکبر خان کا عوامی دورہ، مسائل کے حل کی یقین دہانی
​شولاوئی (رپورٹ): ولیج چیئرمین امیر اکبر خان نے اپنی انتظامی ٹیم کے ہمراہ گاؤں شولاوئی کا تفصیلی دورہ کیا۔ دورے کے دوران چیئرمین نے مقامی لوگوں سے ملاقات کی اور خاص طور پر شناختی کارڈز کے حصول میں پیش آنے والی دشواریوں کو موقع پر حل کرنے کے احکامات جاری کیے۔
​اس موقع پر انہوں نے گاؤں کی مجموعی صورتحال اور صفائی ستھرائی پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ امیر اکبر خان نے اہل علاقہ سے وعدہ کیا کہ وہ اپنے اگلے دورے پر خصوصی صفائی مہم کے لیے باقاعدہ 'کلین عاملہ' (صفائی کا عملہ) ہمراہ لائیں گے تاکہ گاؤں کو مثالی طور پر صاف ستھرا بنایا جا سکے۔

18/11/2025

زونگ ٹاور اب گاؤں میخ بند کے چیئرمین امیر اکبر کی درخواست پر کھل گیا ہے۔ انہوں نے زونگ کمپنی سے زمین کے مالک کو واجبات(یا بقایا جات) ادا کرنے کی درخواست کی

Address

Mekhband Malakand
Malakand
23050

Telephone

+923139559776

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Amir Akbar Village Chairman Mekhband posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Amir Akbar Village Chairman Mekhband:

Shortcuts

Share