Faisal Teddy Police Officer

Faisal Teddy Police Officer Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Faisal Teddy Police Officer, Makli.

22/03/2026

Eid day 2026 with son's.

02/02/2026

*پریس کانفرنس*
*ڈسٹرکٹ پولیس ٹھٹہ*
*(شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ)*
*مورخہ 2 فروری 2026*

*ٹھٹہ پولیس کی کامیاب کارروائی*

*10 روز قبل تھانہ کیٹی بندر کی حدود سے محمد انور جٹ کے ایگریکلچر فارم سے لاکھوں روپے مالیت کے چھینے گئے 8 میں سے 6 مویشی برآمد*

*5 ملزمان گرفتار، جرائم میں استعمال کی گئی مزدا ٹرک اور 3 پسٹل برآمد، مقدمات درج*

*ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج طارق رزاق خان دھاریجو کے احکامات کی روشنی میں ایس ایس پی ٹھٹہ فاروق احمد بجارانی کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف تابڑ توڑ کارروائیاں جاری*

تفصیلات کے مطابق مورخہ 22 جنوری 2026 کو رات کے وقت 8/10 نامعلوم ملزمان نے اسلحے کے بناپر تھانہ کیٹی بندر کی حدود دیھ جامانی ابراہیم شاہ تحصیل کیٹی بندر سے محمد انور جٹ کے ایگریکلچر فارم سے لاکھوں روپے مالیت کے 8 مویشی چھین کر مزدا ٹرک میں لوڈ کرکے فرار ہوگئے تھے جس کا مقدمہ نمبر 5/2026 سیکشن 395, 342 تعزیرات پاکستان کے تحت تھانہ کیٹی بندر پر محمد انور جٹ کی مدعیت میں درج کردیا گیا تھا۔

ایس ایس پی ٹھٹہ نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے سینیٹر افسران پر مشتمل ٹیم تشکیل دی جن میں ایس ڈی پی گاڑہو ڈی ایس پی عبد الرؤف نوھڑیو، ایس ایچ او تھانہ گھوڑاباڑی انسپیکٹر ماجد علی کورائی، انچارج سی آئی اے ٹھٹہ انسپیکٹر عطر علی چنہ اور انچارج ڈی آئی سی انسپیکٹر فیصل شفیع میمن، ایس ایچ او تھانہ کیٹی بندر انسپیکٹر عبد العزیز سومرو، ایس ایچ او تھانہ ساکرو انسپیکٹر سائیں ڈنو برڑو، ایس ایچ او تھانہ گاڑہو سب انسپیکٹر عبدالحمید رودنانی شامل تھے۔

دوران تفتیش ٹیم نے جدید ٹیکنیکل سسٹم کی مدد سے کیس کو ٹریس آئوٹ کرکے مقدمے میں ملوث 5 ملزمان علی ولد اسماعیل جت، عبدالواحد ولد سلطان احمد آرائیں، گلاب ولد عثمان چانڈیو، وسیم ولد عارف چانڈیو اور سلیمان عرف لونگ صالح محمد منگریو کو گرفتار کرلیا۔

ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان کی نشاندھی پر چھینے گئے 8 مویشی میں سے 6 مویشی برآمد کرلیے گئے جبکہ جرائم میں استعمال کی گئی 3 پسٹل اور مزدا ٹرک نمبر JZ-0635 بھی برآمد کرلی گئی ہے۔

مزید ریکوری کے لیے ملزمان کا پولیس ریمانڈ حاصل کرلیا گیا ہے۔

ملزمان کا کرمںل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے۔

مزید ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کے چھاپے جاری ہیں تفتیش جاری ہے۔

برآمد شدہ مویشی اصل مالک محمد انور جٹ کے حوالے کردے گئے ہیں جس پر مدعی کی جانب سے ایس ایس پی ٹھٹہ اور ٹیم کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا گیا۔

ایس ایس پی ٹھٹہ نے کہا کہ ٹھٹہ پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مزید کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہیں جرائم پیشہ افراد کو کسی بھی صورت میں نہیں چھوڑا جائیگا۔ عوام کی جان و مال کی حفاظت کرنا پولیس کا اولین فرض ہے۔

ایس ایس پی ٹھٹہ کی جانب سے بھترین کارروائیاں کرنے پر پولیس پارٹی کو شاباش اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان۔

*ترجمان ٹھٹہ پولیس*

Reward from farooq bijarani ssp thatta
15/11/2025

Reward from farooq bijarani ssp thatta

08/11/2025

Grand opration in thatta

11/06/2025

مور ناچا کس نے دیکھا
میں نے دیکھا
پولیس اسٹیشن چیلار کی ایک خوبصورت صبح 6 بجے ۔

07/05/2025

اللہ پاک سے امید اور آسرا
انشاءاللہ جو کرے گا بہتر اور اچھا کرے گا
امین

10/04/2025
My new look.
08/09/2024

My new look.

Address

Makli

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Faisal Teddy Police Officer posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share