Students Activist Action Committee Mach Bolan

Students Activist Action Committee Mach Bolan Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Students Activist Action Committee Mach Bolan, Library, mach bolan, Mach.

خوشخبری برائے مچھ عوامالحمدو للہ سٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی مچھ کے جدوجہد کے بدولت میر محمد حسین عنقاء لاہبریری کا باقاعدہ آغاز...
14/01/2021

خوشخبری برائے مچھ عوام

الحمدو للہ سٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی مچھ کے جدوجہد کے بدولت میر محمد حسین عنقاء لاہبریری کا باقاعدہ آغاز محترم لاہبریرین محسن فگار کی سرپرستی میں 18 جنوری 2021 کو ہوگا۔ لاہبریری کی تمام تر سہولیات بہت جلد مہیا ہونگی۔

اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کی مستقل جدوجہد رنگ لے آئی ہے۔ اس میھٹے پھٙل کا سہرا اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے سر فہرست عہدیداران خادم کرد، انیس الرحمان، ڈاکٹر محمد دین رند اور رضوان سمالانی کو جاتا ہے۔ اس کار خیر میں کمیٹی کی ملاقات مچھ کے قابل قدر دانشور بابو ستار سیلانی، میر فرید، مفتی عبدالقدیر اور دیگر اساتذہ سے ہوئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ سیاسی و سماجی اشخاص سے بھی ملاقات ہوئی جن میں سردار رب نواز کرد، میر مولاداد رائیجہ، حاجی لشکری رئیسانی، سیکٹری عبدالروف بلوچ، ٹکری شیرا سمالانی اور مچھ کے سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ عمران سمالانی سر فہرست ہیں. اور کمیٹی ان تمام اشخاص کے ساتھ ساتھ مچھ عوام کا تہ دل سے شکر یہ ادا کرتی ہے کہ انہوں نے اس جدوجہد میں ساتھ دیا اور حوصلہ بڑھایا۔

اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی بہت جلد ایک کتاب میلہ کا انعقاد کرنے جارہا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ مچھ میں دیگر تعلیمی مساہل کے حل لے لیے پر عزم ہے۔

21/10/2020

❤❤❤

The senior members of Students Action Committee Mach paid a visit to the ongoing Book fair at press club Quetta. Differe...
24/09/2020

The senior members of Students Action Committee Mach paid a visit to the ongoing Book fair at press club Quetta. Different types of books were available containing self-help books, biographical books, religious books, historical and philosophical books. Such steps, like promoting reading culture are the sign of change in the society.

روشنی کا سفرتحریر:- ستار سیلانیدنیا کے بڑے اور عظیم دانشوروں کا قول ہیکہ،"میں اس انسان کو انسان میں کیسے شمار کروں, جو خ...
24/08/2020

روشنی کا سفر

تحریر:- ستار سیلانی

دنیا کے بڑے اور عظیم دانشوروں کا قول ہیکہ،"میں اس انسان کو انسان میں کیسے شمار کروں, جو خواب تک نہیں دیکھتا ہے۔" کہنے کا مقصد یہ ہے کہ جب انسان خواب دیکھتا ہے تو اسکے تعبیر کی جہد کرتا ہے اور تعبیر سے مستقبل کے راستے تلاش کرتا ہے۔ روشنی اپنی نورانی سفر کے دوران روشنی پھیلاتا رہتا ہے۔
گزشتہ دن ہم غریباں، تنہائی اور ہم سنگیت سننے میں مصروف تھے کہ "بولان ادبی دیوان مچھ" کے سکریٹری جنرل منیر غمخوار کے فون کی گھنٹی نے ہمیں خیالوں کی دنیا سے باہر نکالا، حال واحوال کے بعد کہنے لگے کہ کل صبح 9:30 بجے چند نوجوان "عنقا لائیبریری" مچھ کے غیر فعال حیثیت کے بارے میں پریشان ہیں، چاہتے ہیں، کہ عنقا لاہبریری کو فعال کیا جائے؟ اس خبر نے ہمیں جنجھوڑ ڈالا، بلکہ شادی مرگ کی کیفیت طاری کردی۔
لاہبریری کا وجود، کتاب دوستی، کتاب بینی از خود روشنی کا سفر ہے۔ پھر روشنی کا سفر اپنی جواں عمری کے خواہشات کو ترک کر کے اگر انیس الرحمان، محمد دین اور خادم کرد کی شکل میں ہمیں جگانے نکلےہیں۔ تو یہ بڑی بات ہے۔ اپنی محفل سنگیت سے نکل کر ہم نے اس بارے میں سوچنا شروع کیا، کہ نوجواں نسل مستقبل کے بارے میں سنجیدگی سے سوچ رہے ہیں، مایوسی کی اندھیری رات چھٹنے والی ہے۔
مچھ میں لاہبریری اور پارک نسلوں کی خواب تھی۔ 60ء کی دہائی میں مچھ میں میر صالح محمد لہڑی جو کہ یقینناٙٙ علم دوست شخصیت اسسٹنٹ کمشنر کی حیثیت سے تھے، محمد حسین عنقا کے مشاورت سے ریلویز تھانے مچھ کے سامنے ایک پارک بنادیا، جو عوامی و سرکاری عدم توجہی کے باعث ویران ہوتے ہوتے ختم ہوا، لیکن روشنی نے کہیں نہ کہیں سست رفتاری کے باعث اپنا سفر جاری رکھا۔ 1985ء میں ہم نے پارک و لائبریری حاصل کیا اور ان کا نام کرن بھی کیا۔ لیکن سرکاری سرپرستی و تعاون نہ ہونے کی وجہ سے پارک جنگل اور لاہبریری روشنی وغیرہ نہ ہونے کی وجہ سے اندھیروں کے نظر ہوتا گیا بلکہ یہ کہنا زیادہ آسان ہوگا کہ قریبالمرگ ہونے لگا.
اسی اندھیرے میں اچھانک تین نوجوانوں نے ہمیں جگانے عنقا لائبریری اور عزیز کرد پارک کو اپڈیٹ کرنے کا خیال لیکر مچھ پہنچے، اور "بولان ادبی دیوان مچھ" کے گدان پہنچے، دیوان کے سنگتوں نے آنے والے روشنی کے چراغوں کے اعزاز میں "عید ملن محفل مشاعرہ رکھا اور لاہبریری کو کسطرح فعال کیا جائے۔
گو کہ تینوں نوجوں میری طرح شاعر تو نہ تھے، لیکن ان میں سے محمد دین رند نے فیض احمد فیض کے چند اشعار پڑھے، انیس الرحمان نے کتاب دوستی ، خصوصاٙٙ کتاب میلہ منعقد کرنے کی تجویز دی کہ کسطرح پڑھے لکھے طبقے کو کتاب کی جانب راغب کیا جائے، مچھ کے نوجواں خادم کرد نے کتاب میلہ و کتاب دوستی سے متعلق تفصیلی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ایک کمیٹی تشکیل دینی چائیے، تاکہ ہم صاحب حیثیت شہریوں سے ملکر اس مشکل مرحلے کو کامیاب بناسکیں۔
جب کسی قوم کے نوجواں جاگ اُٹھیں، بلکہ دوسرے نوجوانوں کو جگانے عید کی چھٹیوں کو جواں عمری کی خر مستیوں، پکنک وغیرہ کو چھوڑ چھاڑ کے علمی و فکری علم کی روشنی پھیلانے کے کام میں جڑ جائیں، مشنری انداز میں تبلیغ کریں یہ بڑی بات ہے. یہ سعادت ہر کسی کو نصیب نہیں؟
تینوں نوجواں علم کے چراغ لگے، باتوں میں عالمانہ انداز قائدانا صلاحیت، علمی خزانے لیے گھوم رہے ہیں، جس قوم کے نوجواں اس طرح بالغ نظری کا مظاہرہ کریں، ہماری خوش قسمتی کہ شام کو تینوں روشن چراغ ہمارے "گوشہ ادب" تشریف لائے۔

ہم نے ایک بات جو محسوس کی وہ یہ تھی کہ بقول شاعر عشق ہے، " سوز جگر اور علم ہے سوز دماغ"ایک مشکل ہے کہ تو آتا نہیں اپنا سراغ!! ہم شعر کے اوپری بند سے نکل کر دوسرے حصے میں الجھے ہوئے ہیں، کتاب ہے بڑا استاد کوئی اور نہیں؟ علم کے آدمی کو انسان بناتا ہے، وہی انسان کائنات کو تسخیر کرسکتا ہے،اگر ساتھی علم ہو۔
سقراط، افلاطون، ارسطو، گرو رجنیش بھی انہی نوجوانوں کے ماضی کا تسلسل ہیں، مجھے ان نوجوانوں کا مستقبل روشن اور یہ کل کے دانشور ہونگے، نہ جانے تب ہم ہونگے یا نہیں؟ لیکن یہ وقت کو اپنا گھوڑا بنا کر زندگی کا تلخ سفر طے کریں گے۔کتاب سے شوق ایک دن کتاب سے عشق کا درجہ حاصل کرینگے۔ خوشی اور امید کی کرن ہیں، یہ نوجوں!! اب ہم جیسے درویش سکون سے مر سکتے ہیں۔ جسطرح یہ چراغ روشن ہیں۔ اسی طرح یہ اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے، چراغ سے چراغ جلاتے جائینگے۔
آج کے نوجواں نسل جسطرح دولت کمانے راتوں رات امیر بننے کے دوڑ میں لگے ہیں۔ اسطرح اس گئے گزرے دور کرپشن میں جسطرح دولت کمانے سمیٹنے میں لگے ہیں، جو ہمارے لیے پریشانی کا باعث ہے۔ وہاں اس گھپ اندھیرے میں جسطرح قدرت نے ہمیں مایوسی سے بچاتے ہوئے تین چراغ ہم تک پہنچائے، اب ہم سکون سے مرسکتے ہیں،کہ قدرت نے جو چراغ روشن کیے ہیں وہ دیئے سے دیئے جلاتے اپنا سفر جاری رکھیں گے، ہماری دعائیں ان کے ساتھ ہیں!!

اطلاع برائے عوام الناس !مچھ عوام کو اطلاع دی جاتی ہے کہ میر محمد حسین عنقاء پبلک لاہبریری مچھ سٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی مچھ کی...
18/08/2020

اطلاع برائے عوام الناس !
مچھ عوام کو اطلاع دی جاتی ہے کہ میر محمد حسین عنقاء پبلک لاہبریری مچھ سٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی مچھ کی کاوشوں کے بدولت 13 اگست 2020 سے فعال ہوچکی ہے۔ جو ساڈے پانچ بجے سے شام آٹھ تک کھلی رہتی ہے۔لہٰزا اہل مچھ سے درخواست کی جاتی ہے کہ لاہبریری کے لیے وقت نکالیں۔

مچھ شہر کے معزز اور فرض شناس شخصیت اور بہترین استاد محترم جناب فرید چانڈیو صاحب کی جانب سے سٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی مچھ کو کت...
18/08/2020

مچھ شہر کے معزز اور فرض شناس شخصیت اور بہترین استاد محترم جناب فرید چانڈیو صاحب کی جانب سے سٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی مچھ کو کتابوں کا مجموعہ کتاب تحفہ مہم کے لیے بطور تحفہ ملا جن کی کتب کی بدولت تیسرے روز بھی سٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی نے کتابی مہم جاری و ساری رکھا ۔ اس نایاب تحفے کے لیے ہماری کمیٹی انکا ممنون و مشکور ہے

سٹوڈنٹ ایکٹیوسٹ ایکشن کمیٹی مچھ کی جانب سے کتاب تحفہ مہم کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری وساری۔
17/08/2020

سٹوڈنٹ ایکٹیوسٹ ایکشن کمیٹی مچھ کی جانب سے کتاب تحفہ مہم کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری وساری۔

سٹوڈنٹ ایکٹیوسٹ ایکشن کمیٹی مچھ کی جانب سے کتاب تحفہ مہم کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری وساری۔
17/08/2020

سٹوڈنٹ ایکٹیوسٹ ایکشن کمیٹی مچھ کی جانب سے کتاب تحفہ مہم کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری وساری۔

Address

Mach Bolan
Mach
81400

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Students Activist Action Committee Mach Bolan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category