District Officer GIS Lower Dir

District Officer GIS Lower Dir A geographic information system (GIS) is a system designed to capture, store, manipulate, analyze, manage, and present spatial or geographic data.

GIS applications are tools that allow users to create interactive queries, analyze spatial information, edit

محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات خیبر پختونخوا میں صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے تیرہویں اور چودھویں اجلاس کا بالترتیب انعقادپ...
01/03/2026

محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات خیبر پختونخوا میں صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے تیرہویں اور چودھویں اجلاس کا بالترتیب انعقاد

پی ڈی ڈبلیو پی اجلاس میں 52 ارب سے زائد کے 32 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کی خصوصی ہدایات پر تعلیم کے شعبے میں اہم منصوبوں کی منظوری

خیبر پختونخوا میں معیاری تعلیم تک رسائی کو بہتر بنانے کے لیے کئی اہم تعلیمی منصوبوں کی منظوری دی گئی ہے۔

مانسہرہ شہر میں لڑکوں کے لیے ڈگری کالج کی منظوری : مانسہرہ شہر میں ایک ڈگری کالج قائم کیا جائے گا، جس سے علاقے میں اعلیٰ تعلیم تک رسائی بڑھے گی۔

یارہ خیل مرغز ضلع صوابی میں سرکاری پرائمری سکول (جی پی ایس) اور سرکاری گرلز پرائمری سکول (جی جی پی ایس): صوابی کے یارہ خیل مرغوز میں لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے پرائمری سکولز کی منظوری دی گئی ہے، جس کا مقصد بنیادی تعلیم کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانا ہے۔

خیبر پختونخوا کے 6 ماڈل سکولوں کے قیام کی ریوائز سکیم کی منظوری

کرک، ہری پور، چارسدہ، ہنگو، بٹگرام، بنوں میں 6 ماڈل سکولوں کے قیام کی ریوائز سکیم کی منظوری دی گئی اور ہدایت کی گئی کہ اسے جلد سے جلد فعال بنایا جائے تاکہ طلبا کو اس کے اثرات جلد سے جلد حاصل ہوں۔

ان منصوبوں سے ہزاروں طلباء مستفید ہونے کی امید ہے اور خیبر پختونخوا کے تعلیمی شعبے کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔

صوبائی دارالحکومت کی مصروف ترین پشاور رینگ روڈ پر انڈر پاس کی منظوری

دارالحکومت کی ترقی میں ایک اہم پیشرفت

رینگ روڈ انڈر پاس پروجیکٹ کی منظوری دی گئی ہے۔ اس منصوبے سے صوبائی دارالحکومت میں ٹرانسپورٹ کے نظام کو جدید بنانے کی امید ہے، جو سب سے مصروف راہداری پر بلا تعطل سفر کو یقینی بنائے گی اور سفر کے مسائل کو حل کرے گی۔

یہ صرف سفر کے دورانیے کو کم کرے گا بلکہ مسافروں کے لیے آسان اور محفوظ سفر کو بھی یقینی بنائے گا ۔

خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ محمد سہیل آفریدی کی خصوصی ہدایات کے تحت صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کی چودھویں اجلاس میں روڈ سیکٹر کے 18 سکیموں کی منظوری دی گئی ہے جس کی کل لاگت 17 ارب روپے ہے جس میں 8 فیزیبلٹی اسٹڈیز شامل ہیں۔ یہ منصوبے صوبے بھر میں سڑکوں کے بنیادی ڈھانچے کو نمایاں طور پر تبدیل کریں گے دور دراز علاقوں تک رسائی بہتر ہوگی، سفر محفوظ اور اقتصادی خوشحالی آئے گی

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کے ہدایت پر لکی سے حکلا تک 26.6 کلومیٹر روڈ پراجیکٹ ایک اہم منصوبہ منظو

لکی سے حکلا تک 26.6 کلومیٹر لمبی لنک روڈ کا پروجیکٹ، جس کی لاگت 6163 ملین روپے ہے، صوبہ خیبر پختونخوا کے لئے ایک اہم انفراسٹرکچرل منصوبہ ہے۔ اس پروجیکٹ کے تحت لکی سے حکلا تک سڑک کی تعمیر سے علاقے میں سفر کے دورانیے میں کمی آئے گی اور لوگوں کو محفوظ سفر کی سہولت ملے گی۔

منصوبہ اقتصادی ترقی میں بھی معاون ثابت ہوگا کیونکہ یہ علاقے میں رسائی کو بہتر بنائے گا اور تجارت و صنعت کے مواقع کو بڑھائے گا۔ منصوبے کی تکمیل سے لوگوں کے لئے روزگار کے نئے مواقع ملے گے اور صوبے کی مجموعی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔

صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے اجلاس ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ منصوبہ بندی اور ترقیات خیبرپختونخوا جناب اسلام زیب کی زیر صدارت منعقد ہوئے

اجلاس میں پی ڈی ڈبلیو پی کے اراکین اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ فورم نے صوبے کی ترقی کے لیے لوکل گورنمنٹ، روڈز، ابتدائی و ثانوی اور اعلیٰ تعلیم سے متعلق 32 اہم منصوبوں کی منظوری دی۔

پی ڈی ڈبلیو پی اجلاس میں 140 ارب سے زائد کے 42 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی ک...
20/02/2026

پی ڈی ڈبلیو پی اجلاس میں 140 ارب سے زائد کے 42 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کی خصوصی ہدایات پر صحت کے شعبے میں 50 ارب سے زائد مختلف منصوبے منظور کرلئے۔ بنوں میڈیکل کالج میں طلباء و طالبات کے لئے دو ہاسٹل تعمیر کرنے کی منظوری دی ہے۔ خیبرپختونخوا کے شہریوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے ضرورت کی بنیاد پر مختلف ہسپتالوں میں 19 ارب روپے کی لاگت سے کیتھ لیبز کی تعمیر کا منصوبہ منظور کرلیا۔
خیبرپختونخوا میں 7 ارب روپے کی لاگت سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوں کی بہتری کا منصوبہ منظور کرلیا ہے۔
خیبرپختونخوا میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں کی کسی بھی وبائی امراض سے نمٹنے کی صلاحیت بڑھانے کے لئے 8 ارب 75 کروڑ روپے کی لاگت سے منصوبہ منظور کرلیا گیا۔
ضم اضلاع میں سیکنڈری صحت کی سہولیات میں بہتری بشمول ایمرجنسی یونٹس کی بہتری کا منصوبہ منظور کرلیا گیا۔

دیر اپر اور لوئر میں سیلاب سے حفاظت کے کاموں کی تعمیر کے لئے ایک ارب روپے کے منصوبے کی منظوری دی گئی۔ منصوبے کی تکمیل سے 583 ایکڑ زرعی زمین سیلاب سمیت 25 سول آبپاشی چینل اور دیگر انفراسٹرکچر سیلاب سے محفوظ رہے گی اور اس سے 113400 افراد مستفید ہوں گے۔
1 ارب روپے کی لاگت سے لکی مروت میں مروت کنال سسٹم فیز 1 کی منظوری دے دی گئی۔ مذکورہ کینال سسٹم سے بنوں اور لکی مروت کی زرعی اراضی کو فائدہ ہوگا۔کینال سسٹم سے 1 لاکھ 70 ہزار ایکڑ اراضی کو پانی دستیاب ہوگا اور ان علاقوں کی مقامی آبادی کی طرز معاش بہتر ہوگا۔

خیبرپختونخوا میں ڈویژنل سطح پر آٹزم سے متاثرہ خصوصی بچوں کیلئے سنٹر آف ایکسیلینس بنانے کی منظوری دے دی گئی۔
صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کا بارہواں اجلاس ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ منصوبہ بندی اور ترقیات خیبرپختونخوا لیفٹیننٹ (ریٹائرڈ) اسلام زیب کی زیر صدارت منعقد ہوا

اجلاس میں پی ڈی ڈبلیو پی کے اراکین اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ فورم نے صوبے کی ترقی کے لیے ایم ایس ڈی، کھیل، لوکل گورنمنٹ، سوشل ویلفیئر، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور آبپاشی سے متعلق 42 اہم منصوبوں کی منظوری دی۔

منظور شدہ منصوبوں میں ڈی آئی خان ضلع میں موجودہ سمپ ویلز، پمپ ہاؤس ڈسٹی-5(اے) کی بہتری اور ٹکر واہ اور کوٹ حفیظ ڈسٹیز کی بہتری، دیر اپر اور لوئر میں سیلاب سے بچاؤ حفاظتی کاموں کی تعمیر، گمبیلا لِفٹ کینال کی فزیبلٹی اسٹڈی اور ڈیٹیل ڈیزائن، مروت کینال سسٹم کی بحالی - فیز I، سابقہ فاٹا میں آبی گزرگاہوں کی بہتری و لائینگ کے لئے نیشنل پروگرام، تحصیل صوابی، ٹوپی اور لاہور میں سیلاب سے حفاظت کے کام، چینلز، نالوں، راستوں، پلوں ، کاز وے اور سولر ٹیوب ویلز کی تنصیب کی بہتری و تعمیر، ضم شدہ اضلاع میں چیک ڈیموں اور آبی ذخائر کی تعمیر اور ضم شدہ اضلاع میں باز علی سمال ڈیم ضلع کرم میں چھوٹے ڈیم کی تعمیر، خیبر پختونخوا میں نینگولئی سوات، پی کے-36 مانسہرہ، چپرہ ریحانہ ہری پور،نور دی ریحانہ ہری پور،کوٹکہ بیساخیل بنوں، امان گڑھ نوشہرہ، نملی میرا ایبٹ آباد، درویش آباد باکٹ ایبٹ آباد، میاں عیسیٰ و میرا اکوڑہ تحصیل جہانگیرا نوشہرہ، ازاخیل بالا نوشہرہ، شیئر احمد ولی گائی ڈومیل بنوں، میرا کچوری پشاور، دل بوری مانسہرہ، لودی خیل ہنگو، شانی دوبہ طورغر، کلاش طورغر، ایلم بونیر میں ضرورت کی بنیاد پر بی ایچ یوز کے قیام اور تعمیر کے لئے ان ہاؤس فزیبلٹی اسٹڈیز، بنوں میڈیکل کالج میں دو ہاسٹلوں کا قیام، ضرورت کی بنیاد پر صوبے کے مختلف ہسپتالوں میں کیتھ لیبز کا قیام، غیر تدریسی ڈی ایچ کیو کی ریومپنگ، ڈی ایچ کیو ہسپتالوں کی سٹرنتننگ، 12 ڈی ایچ کیو ہسپتالوں کو سٹرنتننگ، نئے ضم شدہ ضلعوں میں حادثات اور ایمرجنسی یونٹوں کی بہتری سمیت ثانوی صحت کی سہولیات کی بحالی، تحصیل ہری پور، شبقدر، چارسدہ اور بکہ خیل بنوں کی عمارات کی تعمیر، 5منتخب ضلعوں تحصیل جوڈیشل مراکز کی فزیبلٹی اسٹڈیز اور تعمیر، اینٹی نارکوٹکس کنٹرول یونٹ کے لئے اسکینرز سمیت آلات کی خریداری، خیبر پختونخوا رورل انویسٹمنٹ اینڈ انسٹیٹیوشنل سپورٹ پروجیکٹ کے تحت ضلع باجوڑ میں موجودہ پینے کے پانی کی فراہمی کے منصوبوں کی بحالی اور شمسی توانائی سے آراستہ کرنا، مہمند میں ضلعی کمپلیکس غلنئی، صافی کے علاقے میں تحصیل کمپلیکس اورکزئی کے علاقے کالے میں تحصیل کمپلیکس، کرم کے علاقے پاڑاچنار میں تحصیل کمپلیکس اپر کرم، کرم کے علاقے صده میں تحصیل کمپلیکس، کرم کے علاقے پاڑاچنار میں ضلعی کمپلیکس، میرعلی میں تحصیل کمپلیکس، اورکزئی کے علاقے غلجو میں تحصیل کمپلیکس، ڈی آئی خان، ایف آر، سب ڈویژن درا زندہ، تحصیل کمپلیکس رزمک،ضلع خیبر میں وائلڈ لائف کے تحفظ کے امکانات کی تلاش کے لئے فزیبلٹی سٹڈیز خیبر پختونخوا کے مرکزی اضلاع صوابی، مردان، چارسدہ، پشاور اور مانسہرہ میں پینے کے پانی کی فراہمی اور سینیٹیشن کے منصوبوں کی تعمیر، ایبٹ آباد کے مختلف یونین کونسل کہال، سینٹرل اربن، مالک پورہ، نوان شہرِ، شیخول بندی، کاکول، میرپور، بانڈا پیر خان اور کینٹ ایریا میں پانی کی فراہمی کے منصوبے، ایبٹ آباد کے علاقے لورا اور باکوت میں پانی کی فراہمی کا منصوبہ، ایبٹ آباد کے گلیات اور لورا علاقے میں پانی کی فراہمی اور سینیٹیشن کا منصوبہ، خیبر پختونخوا کے متعدد اضلاع چترال لوئر، چترال اپر، سوات، دیر اپر، دیر لوئر، ملاکنڈ، بونیر، شانگلہ، کوہستان اپر، کوہستان لوئر، بٹگرام، مانسہرہ، تورغار، ایبٹ آباد، کولائی پالاس اور ہری پور کوہاٹ، ہنگو، کرک، بنوں، لکی مروت، ٹانک اور ڈی آئی خان، صوابی، مردان، چارسدہ، پشاور اور نوشہرہ سمیت ضم شدہ اضلاع میں بیوٹیفکیشن اور اپلفٹنگ کے تحت انفراسٹرکسٹر کی بہتری، یادگاروں، اسٹریٹ لائٹس اور سبز جگہوں پر کام شامل ہیں، ضم شدہ اضلاع کے شہری علاقوں میں پانی کی فراہمی کے نظام کی بہتری، صوابی میں پبلک پارک کی تعمیر، باڑہ بازار خیبر میں میونسپل کمیٹی کا قیام اور خدمات کی فراہمی، پٹرولیم ٹیکنالوجی انسٹیٹیوٹ کا قیام، وزیر اعلیٰ کی اسکلز ڈویلپمنٹ پروگرام کا آغاز اور فزیبلٹی سٹڈی، شیخ بدین نیشنل پارک کے انتظام کا نفاذ، خیبر پختونخوا میں اینٹوں کے بھٹوں میں زیگزیگ ٹیکنالوجی کا نفاذ، پشاور میں صنفی تشدد کے خلاف ہیلپ لائن سینٹر کا قیام، خیبر پختونخوا میں خصوصی بچوں کے لئے بہترین مراکز کا قیام اور خیبر پختونخوا سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کا کانسپٹ نوٹ شامل ہیں۔

A delegation of 36 officers attending the 44th Mid-Career Management Course (MCMC) from the National Institute of Public...
09/09/2025

A delegation of 36 officers attending the 44th Mid-Career Management Course (MCMC) from the National Institute of Public Administration (NIPA), Karachi, received a comprehensive presentation on the Geographic Information System (GIS) of Planning & Development Department Khyber Pakhtunkhwa. They were briefed on how the system supports evidence-based decision-making, ensures optimal resource utilization, and prevents duplication in developmental projects.

چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ کی زیر صدارت گلاف (گلیشیل لیک آوٹ برسٹ فلڈز) کے حوالے سے پیشگی اقدامات پر اجلاس۔اج...
19/08/2025

چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ کی زیر صدارت گلاف (گلیشیل لیک آوٹ برسٹ فلڈز) کے حوالے سے پیشگی اقدامات پر اجلاس۔

اجلاس میں خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں گلاف کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ۔اجلاس میں سیکرٹری پی اینڈ ڈی،سیکرٹری ریلیف، ڈی جی پی ڈی ایم اے، چیف اکانومسٹ پی اینڈ ڈی کی شرکت۔ ضلع اپر و لوئر چترال، اپر دیر، سوات، اپر کوہستان کے ڈپٹی کمشنرز اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔

ریشن اپر چترال ہائی رسک ایریا میں شامل ہے۔ بریفنگ

ریشن اپر چترال سمیت سوات میں اتروڑ، مٹلتان، کالام، لوئر چترال میں مدکلشت، ارکاری، اپر دیر میں کمراٹ، اپر کوہستان میں کاندیا کے علاقوں میں جہاں خطرہ موجود ہے وہاں پیشگی اقدامات یقینی بنائے جائیں ۔ چیف سیکرٹری

گلاف کے ممکنہ خطرے سے دوچار تمام اضلاع روزانہ کی بنیاد پر صورتحال کی رپورٹ چیف سیکرٹری آفس کو جمع کرائیں ۔ چیف سیکرٹری

گلاف ایونٹ میں انتظامیہ رسپانس ٹائم کی کمی کی وجہ سے الرٹ رہیں اور اپنی تیاریاں پوری رکھیں۔ چیف سیکرٹری

مقامی آبادی کو حالات سے آگاہ رکھا جائے۔ چیف سیکرٹری

گلاف سے عوامی جان و مال کے تحفظ کے لئے ارلی وارننگ سسٹم پر خصوصی توجہ دی جائے۔ چیف سیکرٹری

محکمہ منصوبہ بندی، محکمہ جنگلات، ماحولیاتی تحفظ ایجنسی، پی ڈی ایم اے، آن فارم واٹر مینجمنٹ، سوئل اینڈ واٹر کنزرویشن ڈیپارٹمنٹ آپس میں باہمی رابطہ برقرار رکھیں۔ چیف سیکرٹری

چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کی ضلعی انتظامیہ کو حساس مقامات کی نگرانی، بروقت وارننگ اور ایمرجنسی میں پیشگی انخلائ یقینی بنانے کی ہدایت.

چیف سیکرٹری کی ممکنہ متاثرہ علاقوں میں انخلا کے لیے مقامات تیار، ہنگامی سامان اور ریسکیو سروسز کو بھی الرٹ رہنے کی ہدایت.

کمراٹ اپر دیر، اتروڑ سوات میں دریاوں کے اطراف حفاظتی اقدامات کئے گئے ہیں۔ بریفنگ

خیبرپختونخوا میں گلاف سے متعلق تمام ادارے باہمی ربط سے کام کررہے ہیں۔ بریفنگ

این ڈی ایم اے کی جانب سے الرٹ کی روشنی میں حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔ بریفنگ

ہائی رسک گلاف کے نچلے علاقوں میں آبادی کے تحفظ کیلئے حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے

ان علاقوں میں واچرز حالات پر نظر رکھ رہے ہیں اور مقامی آبادی اور مساجد کے ساتھ منسلک ہیں۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے

کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ضلعی انتظامیہ کی مدد سے سینٹرز بنائے گئے ہیں۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے

چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس میں گڈ گورننس روڈمیپ کے تحت تعلیم، صحت، سوشل ویلفیئر، ا...
01/08/2025

چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس میں گڈ گورننس روڈمیپ کے تحت تعلیم، صحت، سوشل ویلفیئر، اعلیٰ تعلیم اور سیاحت سمیت مختلف شعبوں میں اصلاحاتی اقدامات، ٹائم لائنز اور ان پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں بتایا گیا کہ ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے تحت صوبے کے 1500 کمزور کارکردگی والے سرکاری سکولوں کی نجی شعبے کو آؤٹ سورسنگ کا عمل جاری ہے، تاکہ ان کی کارکردگی بہتر بنائی جا سکے۔ اس کے علاوہ سال بھر میں چار صوبائی کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد، سکولوں میں 100 فیصد فرنیچر و بنیادی ڈھانچے کی فراہمی اور اساتذہ کی 90 فیصد حاضری کو یقینی بنانے کے اہداف بھی مقرر کیے گئے ہیں۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ایجوکیشن مانیٹرنگ اتھارٹی اصلاحات پر عملدرآمد کی نگرانی کر رہی ہے۔سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے روڈمیپ کے تحت صوبے کے سات دارالامان مراکز کو مزید مضبوط بنانے کا عمل جاری ہے، جن میں آلات کی خریداری اور عملے کی بہتری شامل ہے تاکہ وہاں پناہ لینے والی خواتین کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ اسی طرح صوبے کے 121 انڈسٹریل ٹریننگ سینٹرز کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا عمل جاری ہے۔ ساتھ ہی 15 خصوصی تعلیمی اداروں کی بحالی اور بہتری پر بھی کام ہو رہا ہے تاکہ خصوصی بچوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں 57 کمزور کارکردگی والے سرکاری کالجز کی نجی شعبے کو آؤٹ سورسنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ تعلیمی معیار کو بہتر بنایا جا سکے۔ محکمہ صحت کے حکام نے بتایا کہ صوبے کے 58 ٹائپ ڈی ہسپتالوں کو بھی آؤٹ سورس کیا جا رہا ہے تاکہ دور دراز علاقوں میں صحت کی سہولیات بہتر بنائی جا سکیں۔ مزید یہ کہ ڈاکٹرز، مڈوائفز اور پیرا میڈیکس کی حاضری کو یقینی بنانے کے لیے بائیو میٹرک سسٹم رواں ماہ کے آخر تک مکمل طور پر فعال کر دیا جائے گا۔اجلاس کو بتایا گیا کہ محکمہ سیاحت کے روڈمیپ کے تحت بھی کئی اہم اقدامات کا آغاز کیا گیا ہے جن میں سیاحتی مقامات پر ریسکیو 1122 ایمبولینسز کی دستیابی، مؤثر ویسٹ مینجمنٹ اور سیوریج سسٹم کی فراہمی، سیاحوں کی آمدورفت سے متعلق ڈیش بورڈ کا قیام، تاریخی مقامات کی بحالی، تاریخی مقامات کے حوالے سے آڈیو گائیڈ اور سوشل میڈیا پر سیاحت کے فروغ کے لیے وی لاگرزکی خدمات حاصل کرنے جیسے اقدامات شامل ہیں۔چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ نے تمام محکموں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ گڈ گورننس روڈمیپ کے اہداف کے حصول کے لیے تمام شعبوں میں باقاعدہ اور تفصیلی جائزہ انتہائی ضروری ہے تاکہ ترقیاتی اقدامات وقت پر مکمل ہوں اور عوام کو ان کے فوائد براہ راست حاصل ہوں۔ انہوں نے کہا کی کہ چیف سیکرٹری اور وزیراعلی آفس گڈ گورننس روڈمیپ پر عملدرآمد کی خود نگرانی کررہا ہے۔

A delegation of officers attending the 42nd Mid-Career Management Course (MCMC) - Domain Specific, visited the Khyber Pa...
20/02/2025

A delegation of officers attending the 42nd Mid-Career Management Course (MCMC) - Domain Specific, visited the Khyber Pakhtunkhwa Planning and Development Department, today. During their visit, they received a comprehensive briefing on the Geographic Information System (GIS) of the P&D department. The meeting was chaired by Chief Economist Mr. Arifullah Awan, who addressed the officers' queries and highlighted the importance of GIS technology in formulating the Annual Development Program.

Chief Economist emphasized that GIS technology can help prevent duplication of work, ensure efficient implementation of ADP schemes, and ultimately enhance the planning process.

Shahab Ali Shah (PAS, BS-21) assumed charge as the Chief Secretary of Khyber Pakhtunkhwa on Monday, succeeding Nadeem As...
17/02/2025

Shahab Ali Shah (PAS, BS-21) assumed charge as the Chief Secretary of Khyber Pakhtunkhwa on Monday, succeeding Nadeem Aslam Chaudhary (PAS, BS-21), who has relinquished the position.

محکمہ منصوبہ بندی و ترقی خیبر پختونخوا میں بطور سیکرٹری فرائض سرانجام دینے والے جناب شاہد اللہ خان کے اعزاز میں محکمے کے...
27/01/2025

محکمہ منصوبہ بندی و ترقی خیبر پختونخوا میں بطور سیکرٹری فرائض سرانجام دینے والے جناب شاہد اللہ خان کے اعزاز میں محکمے کے افسران کی جانب سے ایک الوداعی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جسں میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات خیبرپختونخوا جناب اکرام اللہ خان، نو تعینات سیکرٹری محکمہ منصوبہ بندی و ترقی خیبرپختونخوا جناب عدیل شاہ اور پی اینڈ ڈی کے دیگر افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری جناب اکرام اللہ خان نے نو تعینات سیکرٹری محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات جناب عدیل شاہ کو خوش آمدید کہا اور رخصت ہونے والے آفیسر جناب شاہد اللہ خان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ان کو اعزازی شیلڈ پیش کی۔

The World Bank Portfolio Review Meeting was held at the Planning and Development Department Khyber Pakhtunkhwa. The meet...
19/12/2024

The World Bank Portfolio Review Meeting was held at the Planning and Development Department Khyber Pakhtunkhwa. The meeting was chaired by Additional Chief Secretary Mr. Ikramullah Khan and attended by World Bank Country Director Mr. Najy Benhassine and Operations Manager Mr. Gailius Draugelis, relevant secretaries, Chief Economist, Project Directors and representatives from sections and departments.

Chief IDS, Dr. Muhammad Ehtisham Ul Haq provided a detailed briefing on the progress and targets of ongoing projects. The attendees jointly reviewed the progress of these projects and agreed on an action plan to ensure their successful implementation.

The Additional Chief Secretary Mr. Ikramullah Khan directed Project Directors to expedite the implementation of ongoing projects to achieve project objectives.

A delegation from the World Bank visited the GIS-Hub, Planning & Development Department Khyber Pakhtunkhwa, where they w...
03/09/2024

A delegation from the World Bank visited the GIS-Hub, Planning & Development Department Khyber Pakhtunkhwa, where they were given an in-depth presentation on the GIS Decision Support System. The team highly commended the system, particularly its centralized data repository and seamless integration with other MIS and GIS systems.

Newly recruited officers of the Provincial Management Services visited the Planning and Development Department, Khyber P...
31/08/2024

Newly recruited officers of the Provincial Management Services visited the Planning and Development Department, Khyber Pakhtunkhwa. A meeting was held under the chairmanship of the Chief Economist, Mr. Arifullah Awan, where participants were thoroughly briefed on provincial government development matters, including the Annual Development Program (ADP) and Public-Private Partnerships (PPP), as well as various roles within P&D, such as PCFMS and the GIS Hub.

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جناب سردار علی امین خان گنڈاپور کے خصوصی ہدایات پر صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے دوسری اجلاس می...
29/07/2024

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جناب سردار علی امین خان گنڈاپور کے خصوصی ہدایات پر صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے دوسری اجلاس میں 65 کروڑ ںسے ذائد کے منصوبوں کی منظوری دی گئی۔
منظوری ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات خیبرپختونخوا جناب سید امتیاز حسین شاہ کی زیر صدارت پی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس میں دی گئی۔

اجلاس میں پی ڈی ڈبلیو پی اور متعلقہ محکموں کے اراکین نے شرکت کی۔
فورم نے صوبے کی ترقی کے لیے سڑکوں، ریلیف اور بحالی، پانی، خوراک، کھیل، سیاحت اور ایم ایس ڈی سے متعلق 9 منصوبوں کی منظوری دی۔
منظور شدہ نئے منصوبوں میں ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم اور حیات آباد سپورٹس کمپلیکس ڈسٹرکٹ پشاور میں اضافی انفراسٹرکچر اور فلڈ لائٹس کی فراہمی اور دیگر منصوبے ریوائز میں شامل ہیں۔

Address

Office Of The Deputy Commissioner Lower Dir
Lower Dir

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when District Officer GIS Lower Dir posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to District Officer GIS Lower Dir:

Share