Haji Toor Karwan Chapli Mardanzai

Haji Toor Karwan Chapli Mardanzai Politics with rules

باعزت روزگار نوجوانوں کو نہ صرف معاشی استحکام دیتا ہے بلکہ خودداری، اعتماد اور روشن مستقبل کی امید بھی عطا کرتا ہے۔ایم پ...
30/01/2026

باعزت روزگار نوجوانوں کو نہ صرف معاشی استحکام دیتا ہے بلکہ خودداری، اعتماد اور روشن مستقبل کی امید بھی عطا کرتا ہے۔
ایم پی اے حاجی محمد خان طور اُتمانخیل صاحب کی قیادت میں نوجوانوں کے لیے روزگار کی فراہمی کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔ مہنگائی اور غربت کے اس مشکل دور میں باعزت روزگار سے بڑھ کر کوئی نعمت نہیں۔
آج ڈپٹی کمشنر آفس میں فوکل پرسن اجمل خان اُتمانخیل کی جانب سے 14 غریب گھرانوں میں روزگار کے آرڈرز تقسیم کیے گئے۔
مستفید ہونے والے نوجوانوں نے حاجی طور کاروان، ایم پی اے حاجی محمد خان طور اُتمانخیل صاحب اور فوکل پرسن اجمل خان اُتمانخیل کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔
نوجوانوں کا کہنا تھا کہ حاجی محمد خان طور اُتمانخیل صاحب عوام کے حقیقی نمائندہ ہیں، جو ہمیشہ نوجوانوں کے روزگار اور بہتر مستقبل کے لیے عملی اقدامات کرتے رہے ہیں۔
حاجی صاحب کی ان عوام دوست کاوشوں کو سلام! 🇵🇰

26/01/2026

ایم پی اے حاجی محمد خان طور اُتمانخیل صاحب کے ترقیاتی فنڈز سے آج کلی سپلی (کلی چپلی مردانزئی ) میں ڈسٹرکٹ چیئرمین اصغر خان اُتمانخیل کی سربراہی اور فوکل پرسن اجمل خان اُتمانخیل کی نگرانی میں اٹھائیس (28) گھرانوں میں سولر سسٹمز تقسیم کیے گئے۔
اس پیکج میں یو پی ایس، سولر پینل، بیٹری، دو عدد پنکھے، بلب اور تار شامل ہیں، یعنی ایک مکمل سولر سیٹ فراہم کیا گیا۔ بجلی کے شدید بحران سے پریشان عوام کے لیے ایم پی اے حاجی محمد خان طور اُتمانخیل صاحب کا یہ اقدام نہایت قابلِ تحسین ہے، جس سے عوام کے مسائل میں خاطر خواہ حد تک کمی آئی ہے۔
ان شاء اللہ سولر سسٹمز کی تقسیم کا یہ عمل آئندہ بھی جاری رہے گا اور مرحلہ وار مختلف دیہات اور محلوں میں یہ سہولت فراہم کی جائے گی۔ کسی کو بھی نظرانداز نہیں کیا جائے گا۔
ہم مردانزئی یونین کی جانب سے حاجی صاحب کا تہہ دل سے بہت شکریہ ادا کرتے ہیں۔

Address

Killi Chaply Mardanzai
Loralai

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Haji Toor Karwan Chapli Mardanzai posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share