25/08/2026
12 ربیع الاول — جشنِ میلادالنبی ﷺ
یہ ہمارے لیے خوشی، عقیدت اور محبت کا دن ہے۔ نبی کریم حضرت محمد ﷺ کی آمدِ مبارک نے انسانیت کو جہالت کے اندھیروں سے نکال کر علم، اخلاق اور ہدایت کی روشنی عطا کی۔
آج کے دن ہم عہد کرتے ہیں کہ تعلیم کے ساتھ اچھے اخلاق، سچائی، احترام اور دوسروں کی خدمت کو بھی اپنی زندگی کا حصہ بنائیں گے، کیونکہ یہی ہمارے پیارے نبی ﷺ کی تعلیمات ہیں۔
اللہ تعالیٰ ہمیں سیرتِ طیبہ پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
میلادالنبی ﷺ مبارک