Team Siddique Khan Baloch

Team Siddique Khan Baloch ہمارا مقصد عوامی خدمت

06/08/2025
لودھراں (فیصل بھٹہ بیورو چیف لودھراں سے  ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے خصوصی افراد کو خودمختار بنانے کے ح...
30/07/2025

لودھراں (فیصل بھٹہ بیورو چیف لودھراں سے ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے خصوصی افراد کو خودمختار بنانے کے حوالے سے دوسرے راؤنڈ کے دوران ضلع لودھراں کے 84 افراد باہم معذوری میں ایکٹیویوز ویل چیئرز، وائٹ کین سٹکس، واکر، موبائل ٹوائلٹ چیئرز اور معاون ڈیوائسسز کی تقسیم ۔محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال لودھراں کی جانب سے ضلع کونسل ہال لودھراں میں وہیل چیئرز و معاون آلات تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی ۔ تقریب میں سیاسی و سماجی شخصیت عمیر خان بلوچ بحثیت مہمان خصوصی جبکہ ڈپٹی کمشنر لودھراں ڈاکٹر لبنیٰ نزیر بطور مہمان اعزاز شریک ہوئیں ۔ تقریب میں ضلع لودھراں سے تعلق رکھنے والے افراد باہم معذوری میں ویل چیئرز اور دیگر اسسٹیو ڈیوائسز تقسیم کی گئیں ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمیر خان بلوچ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے معذور افراد میں وہیل چیئرز اور معاون آلات کی فراہمی انہیں خود مختار بنانے کی جانب اہم قدم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ معاون آلات کی بدولت معذور افراد کو روزمرہ کے امور سر انجام دینے میں سہولت میسر آئے گی اور انہیں کسی دوسرے کی جانب مدد طلب نظروں سے نہیں دیکھنا پڑے گا ۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر لبنیٰ نزیر کا تقریب سے خطاب کے دوران کہنا تھا کہ چیف منسٹر پنجاب مریم نواز شریف کا ویثرن ہے کہ معذور افراد کی بھرپور معاونت کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ معاون آلات (وہیل چیئرز) پروگرام وزیر اعلیٰ پنجاب کا فلیگ شپ اقدام ہے، جو محکمہ سوشل ویلفیئر و بیت المال پنجاب کے تحت جاری ہے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈویژنل ڈائریکٹر محکمہ سماجی بہبود امہ فرواء ہمدانی نے کہا کہ افراد باہم معذوری کو بااختیار بنانے کے حوالے سے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے 1ارب روپے سے زائد کی خطیر رقم سے وہیل چیئرز،مصنوعی آلات، سماعت کے آلات و دیگر معاون آلات کی فراہمی بالکل مفت ممکن بنائی جا رہی ہے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر لودھراں نند لال نے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد صوبہ بھر کے معذور افراد (PWDs) کو بااختیار بنانا اور ان کی زندگی کو آسان بنانا ہے۔ تقریب کے انتظامی امور اسسٹنٹ ڈائریکٹر سماجی بہبود نازیہ شریف نے ادا کیے ۔

کہاں جلاد جیتا ھے کہاں یہ جان ہاری ھےابھی مت فیصلہ کرنا ابھی تو کھیل جاری ھےتمھیں ہے ناز لشکر پر تمہیں بارود کی نصرتہمار...
28/07/2025

کہاں جلاد جیتا ھے کہاں یہ جان ہاری ھے
ابھی مت فیصلہ کرنا ابھی تو کھیل جاری ھے

تمھیں ہے ناز لشکر پر تمہیں بارود کی نصرت
ہمارے ساتھ ھے اللّٰہ اُسی سے اپنی یاری ھے

کہتے ھیں وقت کے ساتھ ساتھ موت کا غم اور دکھ کم ہوتا جا تا ہے، اداسی کم ہونے لگتی ہے اور انسان آئندہ کے بارے میں سوچنے لگتا ہے ۔ لیکن پھر بھی کسی کے کھو جانے کا احساس مکمل طور پہ کبھی بھی ختم نہیں ہوتا۔
ہمارے بہترمستقبل کی خاطر اپنا تن من وطن عزیز پر قربان کرنے والے جانثار کو میرا سلام۔

عوامی خدمت کی روایت — صدیق خان کانجو (شہید) سے عبدالرحمن خان کانجو تکخصوصی اداریہ برسی کے موقع پرضلع لودھراں کی سیاسی او...
28/07/2025

عوامی خدمت کی روایت — صدیق خان کانجو (شہید) سے عبدالرحمن خان کانجو تک

خصوصی اداریہ برسی کے موقع پر
ضلع لودھراں کی سیاسی اور سماجی تاریخ جب بھی تحریر کی جائے گی، اس کی بنیاد محمد صدیق خان کانجو (شہید) کے ذکر کے بغیر ادھوری رہے گی۔ وہ ایک عہدساز شخصیت تھے جنہوں نے عوامی خدمت، خلوص اور ترقی کو اپنی پہچان بنایا۔ سیاست کو ذاتی مفادات سے نکال کر عوامی فلاح کا راستہ دکھایا، اور خدمتِ خلق کو سیاست کا سب سے اعلیٰ مقصد ثابت کیا۔
محبت، رواداری، قربانی اور عوامی خدمت اُن کی شخصیت کا سب سے روشن پہلو تھا۔ 1991 میں لودھراں کو الگ ضلع کا درجہ دلوانا اُن کے سیاسی وژن اور عوامی سوچ کا واضح ثبوت ہے۔ اگرچہ 2001 میں اُن کی آواز کو خاموش کرنے کی کوشش کی گئی، لیکن حقیقت یہ ہے کہ ایسی آوازیں کبھی نہیں بجھتیں — وہ زمانے کے پردے سے اوجھل ضرور ہوتی ہیں، مگر عوام کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہتی ہیں۔
مشن کی وراثت — عبدالرحمن خان کانجو کی قیادت

یہی روشنی اور یہی گونج آج بھی قائم ہے، اور اسے زندہ رکھنے کا سہرا وزیرِ مملکت برائے پاور اینڈ پبلک افیئرز عبدالرحمن خان کانجو کو جاتا ہے۔ انہوں نے نہ صرف اپنے والد کے مشن کو اپنایا بلکہ اپنی بہادری، عزم اور انتھک جدوجہد کے ذریعے اس شمع کو مزید روشن کر دیا۔
عبدالرحمن خان کانجو کی قیادت یہ واضح پیغام دیتی ہے کہ صدیق خان کانجو کا خواب اور وژن نہ صرف زندہ ہے بلکہ پہلے سے زیادہ توانائی کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے عوامی سیاست کو جدید تقاضوں کے مطابق ڈھالا اور خدمت کی اس روایت کو ایک نئی جہت عطا کی۔
خاندانی روایت اور قائدانہ وژن

1. خاندانی روایت:
شرافت، خلوص، عوامی دستگیری، ہر لمحہ عوام کے درمیان موجود رہنا، دروازے 24 گھنٹے سب کے لیے کھلے رکھنا، خوشی اور غم میں شریک ہونا، اور اپنی بساط سے بڑھ کر عوامی مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کرنا۔

2. قائدانہ وژن:
شفاف پالیسی سازی، منصوبہ بندی، بجٹ کی درست ترجیحات، ادارہ جاتی مضبوطی، اور ترقیاتی منصوبوں کو براہِ راست عوامی ضرورت سے جوڑنا۔ یہ تمام اوصاف عبدالرحمن خان کانجو کو ایک وژنری اور متحرک لیڈر کے طور پر سامنے لاتے ہیں۔ وہ یا تو اسمبلی کے فلور پر ضلع کی طاقتور آواز بنے دکھائی دیتے ہیں، یا گلی محلوں اور دیہات میں عوام کے درمیان موجود ہوتے ہیں۔ یہی عوامی قربت اور خدمت اُن کے سیاسی سفر کی اصل بنیاد ہے۔
ترقیاتی منصوبے — خوابوں کو حقیقت میں بدلتے ہوئے

عبدالرحمن خان کانجو کی قیادت میں ضلع لودھراں ترقی کی نئی شناخت بنا ہے:
سڑکوں کا جال: لودھراں کو خانیوال، بہاولپور، دنیاپور اور میلسی سے جوڑنے والے جدید روڈ نیٹ ورکس نے کسانوں، طلبہ اور کاروباری طبقے کے لیے آسانیاں پیدا کیں۔
کھیلوں کی ترقی: کہروڑپکا اور دنیاپور میں عالمی معیار کے کرکٹ اسٹیڈیم اور سپورٹس کمپلیکس نوجوانوں کے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کی علامت ہیں۔
تعلیم کا فروغ: ماڈل اسکولز، دھنوٹ ہائی اسکول اور کلسٹر اسکولز کی اپ گریڈیشن نے تعلیمی معیار کو نئی بلندیوں پر پہنچا دیا۔
عوامی سہولیات: جدید اسپتال، نادرا و پاسپورٹ دفاتر، لائیو اسٹاک سینٹرز اور دیہی بنیادی مراکز عوامی خدمت کی عملی تصویر ہیں۔
برسی کا پیغام — خدمت کا نہ رکنے والا سفر

آج صدیق خان کانجو (شہید) کی برسی صرف یاد کی تجدید نہیں بلکہ عوامی خدمت، قربانی اور خلوص کی اس لازوال روایت کو آگے بڑھانے کا دن ہے۔ عبدالرحمن خان کانجو نے اس مشن کو ایک مقدس امانت کے طور پر قبول کیا اور اس کی حفاظت کے لیے اپنی زندگی وقف کر دی
پیغام برائے برسی — عبدالرحمن خان کانجو وزیر مملکت برائے پاور اینڈ پبلک افیرار
"میرے والد، صدیق خان کانجو شہید، صرف ایک سیاستدان نہیں تھے بلکہ ایک سوچ، ایک مشن اور عوامی خدمت کی ایک زندہ علامت تھے۔ اُن کی آواز کو خاموش کرنے کی کوشش کی گئی، لیکن آج بھی وہ آواز لاکھوں دلوں میں زندہ ہے۔ اُن کے خواب، قربانیاں اور محبتیں آج بھی ہمارے راستے کو روشنی دیتی ہیں۔

آج کے دن میں اپنے والد کے ہر وفادار ساتھی، ہر بزرگ، ہر نوجوان اور ہر مخلص دعاگو کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اُس چراغ کو بجھنے نہیں دیا۔ میں آپ سب کے سامنے یہ عہد دہراتا ہوں کہ یہ سفر کبھی رکے گا نہیں۔ ضلع لودھراں کی ترقی، خوشحالی اور عوامی خدمت کا یہ سفر زندگی کی آخری سانس تک جاری رہے گا۔

یہ صرف ایک وعدہ نہیں بلکہ میرے والد کے خون کی امانت ہے، اور میں اپنی پوری قوت، ایمان اور حوصلے کے ساتھ اس امانت کی حفاظت کرتا رہوں گا۔"**

لودھراں: فہد اسلام ڈائریکٹر شاہدہ اسلام میڈیکل کالج اور مسز سعد اسلام کی نماز جنازہ میں ممبر قومی اسمبلی خان محمد صدیق خ...
24/07/2025

لودھراں: فہد اسلام ڈائریکٹر شاہدہ اسلام میڈیکل کالج اور مسز سعد اسلام کی نماز جنازہ میں ممبر قومی اسمبلی خان محمد صدیق خان بلوچ کی شرکت۔

صوبائی زکوٰۃ کونسل کی سب کمیٹی برائے ھیلتھ ریفامز کا اجلاس۔جو کہ صوبائی چئیرمن عشر و کونسل کے دفتر میں منعقد ھوا۔اجلاس ک...
23/07/2025

صوبائی زکوٰۃ کونسل کی سب کمیٹی برائے ھیلتھ ریفامز کا اجلاس۔جو کہ صوبائی چئیرمن عشر و کونسل کے دفتر میں منعقد ھوا۔
اجلاس کی صدارت محمد زبیر خان بلوچ ایم پی اے و پارلیمانی سیکرٹری برائے معدنیات
نے کی جبکہ دیگر شریک ھونے والوں میں محمد نواز چوہان ایم پی اے، میاں اکرام الحق ایم پی اے، محترمہ صفیہ سعید ایم پی اے، سینیٹر ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی، مولانا بدر الزمان صاحب اور ایڈمنسٹریٹر زکوٰۃ محمد اسلم رامے شامل تھے اجلاس ممبران کی تجاویز زیر غور کیا گیا اور سفارشات کو حتمی شکل دی گئی۔

22/07/2025

سانحہ چلاس میں قیمتی جانوں کے جاں بحق ہونے پر گہرا دکھ ھے
محمد صدیق خان بلوچ
ممبر قومی اسمبلی

11/07/2025

صدیق خان بلوچ ایم این اے کا لورالائی واقعے پر اظہار افسوس

دنیاپور کے دو بھائی جابر طور اور عثمان طور والد نذیر طور کی نماز جنازہ میں شرکت کے لیے
کوئٹہ سے دنیاپور آ رہے تھے

ایک ہی خاندان کے تین جنازے، دل دہلا دینے والا منظر ہے، وزیر مملکت عبدالرحمٰن کانجو

غم کی اس گھڑی میں خاندان کے ساتھ ہیں، اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کے صبر عطا کرے۔ آمین

اللہ پاک ہمارے وطن عزیز کی خیر فرمائے اور امن کا گہوارہ بنائے آمین

انا للہ وانا الیہ راجعون

محمد زبیر خان بلوچ ممبر صوبائی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری محکمہ معدنیات پنجاب کی ڈپٹی کمشنر لودھراں محترمہ لبنی نزیر  سے...
08/07/2025

محمد زبیر خان بلوچ ممبر صوبائی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری محکمہ معدنیات پنجاب کی ڈپٹی کمشنر لودھراں محترمہ لبنی نزیر سے ملاقات اور ترقیاتی منصوبوں پر گفتگو۔

حویلی نصیر خان .وزیر مملکت برائے پاور جناب عبد الرحمن خان کانجو صاحب کی ممبر قومی اسمبلی جناب صدیق خان بلوچ صاحب سے ملاق...
07/07/2025

حویلی نصیر خان .وزیر مملکت برائے پاور
جناب عبد الرحمن خان کانجو صاحب کی ممبر قومی اسمبلی جناب صدیق خان بلوچ صاحب سے ملاقات ممبر صوبائی اسمبلی جناب زبیر خان بلوچ صاحب کے بیٹے کی پیدائش پر مبارکباد پیش کی
اور نیک خواہشات کا اظہار کیا .

Address

In Front Of Children Park Lodhran City
Lodhran
59320

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Team Siddique Khan Baloch posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Team Siddique Khan Baloch:

Share