14/05/2026
*_Press Release._*
*_PSTT Kohat._*
*_Dated 14.05.2026._*
*_ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس ٹریننگ خیبرپختونخوا جناب نثار احمد خان صاحب (PSP) و ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ٹریننگ خیبرپختونخوا جناب آفتاب احمد محسود صاحب (PSP) کے واضح احکامات کی روشنی میں آج ڈائریکٹر پولیس سکول آف ٹریفک اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کوہاٹ جناب وقاراحمد صاحب نے سکول ہذا میں لیڈیز ٹرینیز کلاس روم کا وزٹ کیاگیا۔_*
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس ٹریننگ خیبرپختونخوا جناب نثار احمد خان صاحب (PSP) و ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ٹریننگ خیبرپختونخوا جناب آفتاب احمد محسود صاحب (PSP) کے واضح احکامات کی روشنی میں آج ڈائریکٹر پولیس سکول آف ٹریفک اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کوہاٹ
جناب وقار احمد نے سکول ہذا میں لیڈیز ٹرینیز کلاس روم کا خصوصی وزٹ کیا جہاں انہوں نے لاء مضامین کی تدریسی سرگرمیوں، کلاس روم ماحول اور تربیتی امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔
دورانِ وزٹ ڈائریکٹر صاحب نے لاء انسٹرکٹرز کی تدریسی کارکردگی کو چیک کیا اور اس بات پر زور دیا کہ جدید تقاضوں کے مطابق معیاری اور مؤثر تربیت فراہم کی جائے تاکہ لیڈیز ٹرینیز پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں مزید نکھار پیدا کر سکیں۔
اس موقع پر انہوں نے لیڈیز ٹرینیز سے ملاقات کرتے ہوئے ان کے تعلیمی و تربیتی مسائل، سہولیات اور دیگر امور سے متعلق گفتگو کی۔ ڈائریکٹر صاحب نے ٹرینیز کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے متعلقہ سٹاف کو فوری اقدامات کی ہدایت کی۔
انہوں نے کہا کہ خواتین اہلکار محکمہ پولیس کا اہم اثاثہ ہیں اور ان کی بہترین تربیت، اعتماد سازی اور فلاح و بہبود کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک محفوظ، مثبت اور پیشہ ورانہ تعلیمی ماحول کی فراہمی ادارے کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
مزید برآں آخر میں ڈائریکٹر صاحب نے ادارے کے تربیتی نظم و ضبط اور تدریسی عمل پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سٹاف اور انسٹرکٹرز کو اپنی ذمہ داریاں مزید محنت، دیانتداری اور جذبۂ خدمت کے ساتھ انجام دینے کی ہدایت جاری کی۔