Niaz Ahmad Mughal -PMS

Niaz Ahmad Mughal -PMS Niaz Ahmad Mughal
Additional Deputy Commissioner Sahiwal

Niaz Ahmad Mughal, Additional Deputy Commissioner General and Director Admn Horticulture Agency Sahiwal, visited all maj...
26/05/2026

Niaz Ahmad Mughal, Additional Deputy Commissioner General and Director Admn Horticulture Agency Sahiwal, visited all major parks and reviewed cleanliness arrangements ahead of Eid-ul-Azha. During the visit, strict directions were issued to ensure proper sanitation and beautification measures in all parks. Special staff duties have been assigned for Eid holidays to maintain cleanliness, facilitate visitors, and provide a clean and pleasant environment for the public throughout the Eid days.

ڈپٹی کمشنر ساہیوال کیپٹن(ر) سمیع اللہ فاروق نے کہا ہے کہ علمائے کرام معاشرے میں اصلاح، بھائی چارے، صفائی ستھرائی اور قان...
26/05/2026

ڈپٹی کمشنر ساہیوال کیپٹن(ر) سمیع اللہ فاروق نے کہا ہے کہ علمائے کرام معاشرے میں اصلاح، بھائی چارے، صفائی ستھرائی اور قانون پسندی کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں اور عیدالاضحیٰ کے موقع پر ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے علماء کرام کا تعاون ناگزیر ہے تاکہ شہریوں کو صاف ستھرا، محفوظ اور پرامن ماحول فراہم کیا جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آرٹس کونسل میں منعقدہ علماء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کنونشن کا مقصد ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عیدالاضحیٰ کیلئے جاری کردہ ضابطہ اخلاق کے حوالے سے علماء کرام کو آگاہ کرنا اور انہیں عوامی شعور بیدار کرنے کی مہم میں شریک کرنا تھا۔اس موقع پر ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال رانا ایاز سلیم، ڈی پی او محمد عثمان ٹیپو، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مرحبا نعمت، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نیاز احمد مغل، اسسٹنٹ کمشنر ماہم واحد اور ایس ڈی او پیرا نعمان قیصر سمیت ضلع بھر کے علمائے کرام کی کثیر تعداد موجود تھی۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) سمیع اللہ فاروق نے کہا کہ علماء کرام اپنے خطبات اور اجتماعات میں شہریوں کو صفائی نصف ایمان کا درس دیتے ہوئے قربانی کے جانوروں کی آلائشیں انتظامیہ کی جانب سے فراہم کردہ مخصوص بیگز میں ڈالنے، گلیوں، بازاروں، نہروں اور کھلے مقامات پر آلائشیں پھینکنے سے اجتناب کرنے کی تلقین کریں۔ انہوں نے کہا کہ دریاؤں، نہروں اور تالابوں میں آلائشیں یا فضلہ پھینکنا دفعہ 144 کے تحت ممنوع ہے جبکہ خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے آلائشوں کی بروقت تلفی اور صفائی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ شہری کسی بھی شکایت یا ایمرجنسی کی صورت میں ستھرا پنجاب ایجنسی کے ہیلپ لائن نمبر 1139 یا ضلعی انتظامیہ کے کنٹرول روم نمبر 0409200069 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال رانا ایاز سلیم نے کہا کہ علماء کرام معاشرے میں امن، رواداری، اخلاقیات اور مثبت سماجی رویوں کے فروغ میں نہایت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ علمائے کرام نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے اقدامات کو سراہتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

Under the visionary leadership of Capt. (R) Sami Ullah Farooq, Deputy Commissioner Sahiwal, the DC Madaris Cricket Tourn...
21/05/2026

Under the visionary leadership of Capt. (R) Sami Ullah Farooq, Deputy Commissioner Sahiwal, the DC Madaris Cricket Tournament 2026 emerged as a remarkable initiative aimed at promoting sportsmanship, unity, discipline, and positive youth engagement among Madaris students. The successful organization of this prestigious event reflects the dedicated efforts of Niaz Ahmad Mughal, Additional Deputy Commissioner General Sahiwal, whose effective coordination, supervision, and commitment ensured smooth ex*****on of all arrangements. Equally commendable were the contributions of Khudadad Tarar, Chief Officer District Council Sahiwal, who played a vital role in facilitating administrative support and ground arrangements for the tournament. This event stands as a symbol of teamwork, community harmony, and the district administration’s commitment to encouraging healthy and constructive activities for the youth.

The celebration of 75 years of diplomatic relations between Pakistan and China reflects a historic friendship built on t...
21/05/2026

The celebration of 75 years of diplomatic relations between Pakistan and China reflects a historic friendship built on trust, mutual support, and unwavering cooperation since 1951. Over the decades, both nations have stood together in promoting regional peace, economic development, cultural exchange, and strategic partnership. This enduring bond symbolizes the spirit of “Iron Brothers,” strengthening ties for a prosperous and shared future.

کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل نے کہا ہے کہ دینی مدارس کے طلبا کو صحت مند سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا وقت کی اہم ضرورت...
20/05/2026

کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل نے کہا ہے کہ دینی مدارس کے طلبا کو صحت مند سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے کیونکہ کھیل نوجوانوں میں برداشت، نظم و ضبط، اتحاد اور ٹیم ورک جیسے مثبت اوصاف پیدا کرتے ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ ساہیوال کی جانب سے مدارس کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد ایک تاریخی اور قابلِ تحسین اقدام ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) سمیع اللہ فاروق کے ہمراہ جمخانہ کرکٹ گراؤنڈ میں مدارس کرکٹ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کا اہتمام ضلعی انتظامیہ نے کیا تھا۔ اس موقع پر اے ڈی سی جی نیاز احمد مغل، اسسٹنٹ کمشنر ماہم واحد، ایس ڈی او پی ایچ اے نعمان قیصر، دینی مدارس کے طلبا، اساتذہ، ممبران ضلعی امن کمیٹی ،علمائے کرام اور شہریوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔کمشنر ڈاکٹر آصف طفیل نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دینی مدارس کے طلبا کے لیے اس نوعیت کے کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد خوش آئند امر ہے جس کا تمام تر کریڈٹ ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) سمیع اللہ فاروق کو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے مدارس کے طلبا کو اپنی صلاحیتیں اجاگر کرنے اور مثبت سرگرمیوں میں حصہ لینے کا بہترین موقع ملے گا۔واضح رہے کہ دینی مدارس کے طلبا کے مابین تمام میچز 5 اوورز اور ناک آؤٹ سسٹم کے تحت کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو ایک لاکھ روپے نقد انعام بمعہ ٹرافی جبکہ رنر اپ ٹیم کو 50 ہزار روپے نقد انعام بمعہ ٹرافی دی جائے گی۔اسٹیڈیم میں موجود دینی مدارس کے طلبا، اساتذہ، علمائے کرام اور شہریوں نے منفرد ٹورنامنٹ کے انعقاد پر ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) سمیع اللہ فاروق کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا جبکہ افتتاحی تقریب کے دوران بھی جوش و خروش دیدنی تھا۔

The Marka-e-Haq Biyan ul Marsoos event was successfully held at Rifah International University Campus in Sahiwal, with N...
19/05/2026

The Marka-e-Haq Biyan ul Marsoos event was successfully held at Rifah International University Campus in Sahiwal, with Niaz Ahmad Mughal, Additional Deputy Commissioner General Sahiwal, attending as the chief guest.

Meeting with ulemas of Sahiwal Madaris regarding preparations of Deputy Commissioner Madaris Cricket Tournament 2026
14/05/2026

Meeting with ulemas of Sahiwal Madaris regarding preparations of Deputy Commissioner Madaris Cricket Tournament 2026

Jashan Marka-e-Haq
12/05/2026

Jashan Marka-e-Haq

پنجاب آرٹس کونسل ساہیوال ڈویژن اور پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ پاکپتن کے اشتراک سے ’’عہدِ رگِ جاں‘‘ کے عنوان سے معرکۂ حق کی عظیم فت...
09/05/2026

پنجاب آرٹس کونسل ساہیوال ڈویژن اور پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ پاکپتن کے اشتراک سے ’’عہدِ رگِ جاں‘‘ کے عنوان سے معرکۂ حق کی عظیم فتح کو نئی نسل تک مؤثر انداز میں منتقل کرنے کے لیے شارٹ فلم کے مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نیاز احمد مغل مہمانِ خصوصی تھے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ معرکۂ حق صرف ایک عسکری کامیابی نہیں بلکہ قومی وحدت، قربانی اور استقامت کی روشن علامت ہے جسے نئی نسل کے شعور کا حصہ بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کا نوجوان اگر اپنی تاریخ، قومی فتوحات اور شہداء کی قربانیوں سے جڑا رہے تو قوم کا مستقبل مزید مضبوط اور محفوظ ہو سکتا ہے۔ انہوں نے مختصر فلموں کے مقابلوں کو عصرِ حاضر کا ایک مؤثر، بامقصد اور مثبت ذریعہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ تخلیقی فنون کے ذریعے نوجوان نسل کے دل و دماغ تک قومی پیغام زیادہ گہرائی کے ساتھ پہنچایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے اس امر کو خوش آئند قرار دیا کہ نوجوان فنکار جدید ذرائع ابلاغ اور سماجی رابطوں کے ذرائع کو قومی شعور، حب الوطنی اور فکری بیداری کے فروغ کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔ ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر ریاض ہمدانی نے پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ کے روحِ رواں جہانگیر احمد وٹو، مقابلے میں حصہ لینے والے فنکاروں اور اہلیانِ پاکپتن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں نے مختصر فلموں کی تخلیق کو وطن سے محبت، قومی جذبے اور پاک افواج کی لازوال قربانیوں کے ساتھ جوڑ کر ایک مثبت مثال قائم کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے تخلیقی پروگرام نئی نسل کو تعمیری سوچ اور مثبت راستے کی طرف راغب کرتے ہیں۔ اس موقع پر آرٹس کونسل کی جانب سے نمایاں کارکردگی دکھانے والی ٹیموں کے لیے انعامات کا بھی اعلان کیا گیا۔ تقریب میں ضلع کونسل کے چیف آفیسر خداداد تارڑ نے بھی شرکت کی اور پروگرام کی افادیت کو سراہتے ہوئے کہا کہ معرکۂ حق کو تخلیقی اور فنی انداز میں پیش کرنا ایک قابلِ تحسین اقدام ہے، جو نوجوان نسل میں قومی شعور کو مزید مضبوط کرے گا۔ آخر میں جہانگیر احمد وٹو نے پنجاب آرٹس کونسل ساہیوال ڈویژن کے تعاون اور پاکپتن کے نوجوانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تمام شرکاء نے باہمی تعاون، جذبۂ حب الوطنی اور خلوص کے ساتھ اس مشکل اور اہم کام کو پایۂ تکمیل تک پہنچایا، جو وطن سے محبت کے حقیقی اظہار کی خوبصورت مثال ہے۔ تقریب میں معروف ادبی دانشور نوید عاجز، سماجی کارکن وقار جگنو، مقابلے کے شرکا نوجوان فنکاروں اور ان کے فیملیز نے پاکپتن سے خاص طور پر شرکت کی۔

آپریشن  بنیان مرصوص معرکۂ حق  میں عظیم الشان فتح کی پہلی سالگرہ کے موقع پر افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کے لئے ایک ب...
09/05/2026

آپریشن بنیان مرصوص معرکۂ حق میں عظیم الشان فتح کی پہلی سالگرہ کے موقع پر افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کے لئے ایک بڑی ریلی کا انعقاد کیا گیاجس کی قیادت ڈپٹی کمشنر ساہیوال کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے کی جبکہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عثمان ٹیپو، پارلیمنٹیرینز، علمائے کرام، وکلا، صحافیوں، سول سوسائٹی کے نمائندگان، تاجروں، طلبہ اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ریلی ضلع کونسل ہال سے شروع ہوئی جو مشن چوک سے ہوتی ہوئی ہائی سٹریٹ پر اختتام پذیر ہوئی۔ شرکاء نے قومی پرچم اور بینرز اٹھا رکھے تھے جبکہ افواجِ پاکستان کے حق میں نعرے لگائے گئے۔ ریلی کے شرکاء نے ملکی سلامتی، استحکام اور دفاع کے لئے پاک فوج کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے کہا کہ افواجِ پاکستان نے ہمیشہ وطن عزیز کے دفاع، امن و استحکام اور دہشت گردی کے خاتمے کے لئے لازوال قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معرکۂ حق میں حاصل ہونے والی کامیابی قوم کے اتحاد، جذبہ حب الوطنی اور بہادر سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ملکی سلامتی و استحکام کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔ ڈی پی او عثمان ٹیپو نے بھی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عوام اور سکیورٹی ادارے ملک دشمن عناصر کے خلاف متحد ہیں اور امن و امان کے قیام کے لئے مشترکہ کوششیں جاری رہیں گی۔ریلی کے اختتام پر ملکی سلامتی، استحکام، ترقی اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

Address

Leiah
31200

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Niaz Ahmad Mughal -PMS posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Niaz Ahmad Mughal -PMS:

Share