22/09/2025
اسسٹنٹ کمشنر لیہ حارث حمید خان نیازی کی زیر صدارت اجلاس
ریونیو افسران کے ساتھ اجلاس منعقد ہوا جس میں PULSE پروگرام کے تحت ونڈا جات میں کم شرح کی کارکردگی اور سیلاب متاثرہ علاقوں میں سڑکوں کی بحالی کے حوالے سے جاری سروے کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ سروے اور فیلڈ ورک کو شفاف اور بروقت مکمل کریں تاکہ عوام کو ریلیف کی فراہمی اور بنیادی سہولیات کی بحالی کے عمل کو تیز کیا جا سکے۔