18/07/2026
شکارپور / رتوڈیرو
تاریخ: 18 اگست 2026
پاکستان پیپلز پارٹی ضلع لاڑکانہ کے صدر اور رکنِ قومی اسمبلی NA-196 قمبر شہدادکوٹ جناب خورشید احمد جونیجو آج شکارپور پہنچے، جہاں انہوں نے میر عابد خان بھیو سے ان کے مرحوم چچا زاد بھائی میر عامر خان بھیو کے انتقال پر تعزیت کی۔ اس موقع پر انہوں نے مرحوم کے ایصالِ ثواب، درجات کی بلندی، مغفرت اور لواحقین خصوصاً اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔
بعد ازاں وہ سٹی رتوڈیرو پہنچے، جہاں انہوں نے ایڈووکیٹ علی نواز گھانگھرو سے ان کے مرحوم بھائی کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کیا۔ انہوں نے مرحوم کی مغفرت، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور سوگوار خاندان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا بھی کی۔
اس موقع پر ان کے ہمراہ جنرل سیکریٹری تعلقہ رتوڈیرو زاہد حسین جلبانی، کوآرڈینیٹر ایم این اے NA-196 ایڈووکیٹ منور علی جونیجو، صدر یوتھ تعلقہ رتوڈیرو حلیم ناریجو اور خلیق احمد ٹگڑ موجود تھے۔